تازہ تر ین

” خبریں کی نشاندہی “ یونیورسٹی طالبات کو بلیک میل کرنیوالے گروہ کا مرکزی کردار گرفتار

ملتان (سپیشل رپورٹر) روزنامہ خبریں کی طرف سے مکمل ثبوت فراہم کیے جانے پر آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کے احکامات کی روشنی میں بہاولپور پولیس نے یونیورسٹی طالبات کو بلیک میل کرنے والے ایک بڑے گروہ کے مرکزی کردار اور مقامی پرائمری سکول ٹیچر سمیع اللہ کو گرفتار کر کے اس کی نشاندہی پر ہیڈ راجکاں سے اس کے ساتھی اسجد کو بھی گرفتار کرکے ان کے قبضے سے طالبات کی فحش تصاویر ،مہریں اور دیگر مواد برآمد کرلیا۔ بہاولپور کے ایک شہری نے روزنامہ خبریں ملتان کے دفتر آکر بتایا کہ مقامی سکول ٹیچر نے گزشتہ 7 سال سے ایک گروہ بنا رکھا ہے جو 2 لاکھ روپے فی کس لے کر رزلٹ کارڈ میں ہیر پھیر کے علاوہ حافظ قرآن ، سپورٹس اور دیگر غیرنصابی سرگرمیوں کے جعلی سرٹیفکیٹ بناکر طلباءو طالبات کے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سمیت مختلف اداروں میں داخلے کرواتے ہیں اور ان کی معاونت اسلامیہ یونیورسٹی کے دو کلرک کرتے ہیں جو کہ اس سے باقاعدہ حصہ وصول کرتے تھے جس طالب علم یا طالبہ سے یہ گروہ پیسے لے لیتا ہے اس کا نام میرٹ لسٹ میں آجانے کے بعد باقی رقم لی جاتی ہے اور داخلہ ہونے کے دو ماہ بعد ایک اس تمام جعلسازی پر ایک فرضی نام سے درخواست یونیورسٹی انتظامیہ کے نام لکھ کر انہیں بلیک میل کرکے طالبات کی عزتیں پامال کی جاتی ہیں جبکہ طالب علموں سے ہر ماہ بلیک میل کر کے ناصرف رقوم لی جاتی ہیں بلکہ ان سے دیگر ناجائز کام بھی کروائے جاتے ہیں۔ روزنامہ خبریں کو موصول ہونے والی فحش فلم بھی بہاولپور پولیس کو فراہم کر دی گئی۔ اس گروہ کے ہاتھوں لٹنے والی 7 طالبات ڈگری مکمل کیے بغیر یونیورسٹی سے واپس گھروں کو چلی گئیں جبکہ بعض ان کے ہاتھوں بلیک میل ہو کر اس گروہ کے تمام افراد کے تصرف میں عرصے تک رہنے پر مجبور کر دی جاتیں۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم سمیع اللہ کا والد ریٹائرڈ پروفیسر ہے مزید انکشاف منظر عام پر لائے جا رہے ہیں اور بہاولپور پولیس نے بروقت کارروائی کر کے اس گروہ کے کرداروں کی مزید گرفتاریاں بھی شروع کر دی ہیں۔
جعلی ڈگری ملزم


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain