کراچی (ویب ڈیسک ) سوشل میڈیا موجودہ دور میں ایک دوسرے سے رابطے میں رہنے کا سب سے طاقتور میڈیم ہے جس کے ذریعےنا صرف پرستار اپنے پسندیدہ اسٹارز سے متعلق ہر بات سے با خبررہتے ہیں بلکہ شوبز اسٹارز بھی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے چاہنے والوں سےبراہ راست رابطے میں رہتے ہیں۔
سوشل میڈیا کی دنیا میں فیس بک اور ٹوئٹر کی اپنی اہمیت ہے لیکن تصاویر شیئر کرنے والی ایپ ”انسٹاگرام“ نے اس فیلڈ میں جس تیزی سے اپنی جگہ بنائی ہے وہ قابل تعریف ہے۔ انسٹاگرام کے ذریعے عام افراد کے ساتھ شوبز اسٹارز بھی تصاویر اور مختلف دورانیے کی ویڈیوز شیئر کرکے لوگوں کو اپنی روزمرہ کی سرگرمیوں سے آگاہ رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ دیگر سوشل میڈیا اکاو¿نٹس کی طرح انسٹاگرام پر بھی پاکستانی اداکاراو¿ں کے فالوورز کی تعداد لاکھوں میں ہے۔
ماہرہ خان
نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان جہاں ٹوئٹر پر 17 لاکھ سے زائد فالوورز کے ساتھ اپنی ہم وطن اداکاراو¿ں کے مقابلے سب سے آگے ہیں، وہیں انسٹاگرام پر بھی انہیں فالو کرنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ انسٹاگرام پر ماہرہ خان کو 3.9 ملین(تقریباً 39 لاکھ) لوگ فالو کرتے ہیں۔
ماورا حسین
ماہرہ خان کے بعد پاکستان کی جو اداکارہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ مقبول ہیں وہ اداکارہ ماورا حسین ہیں جن کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 3.7 ملین (تقریباً 37 لاکھ)ہے۔
سجل علی
پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سجل علی بھی انسٹاگرام پر بہت زایدہ فعال ہیں ان کے چاہنے والوں کی تعداد انسٹاگرام پر 2.8 ملین (28 لاکھ سے زائد)ہے۔
عروہ حسین
ماورا حسین کی بہن اداکارہ عروہ حسین بھی انسٹاگرام پر بہت زیادہ فعال رہتی ہیں ان کے فالوورز کی تعداد2.5 ملین(25 لاکھ سے زائد) ہے۔
مومنہ مستحسن
اپنے دلکش حسن اوردلفریب ا?واز کے باعث لوگوں کو دیوانہ بنانے والی گلوکارہ مومنہ مستحسن کے فالوورز کی تعداد انسٹاگرام پر 2.4 ملین (24 لاکھ سے زائد)ہے۔
مہوش حیات
پاکستان کی خوبرو اداکارہ مہوش حیات اکثر اپنے خیالات کا اظہار انسٹاگرام پر مختصر ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعےکرتی ہیں اور ان کی رائے کو ان کے چاہنے والوں کی جانب سے بہت اہمیت دی جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے انہیں 2.2 ملین 22 لاکھ سے زائد لوگ فالو کرتے ہیں۔
صبا قمر
پاکستان کی باصلاحیت اور خوبصورت اداکارہ صبا قمر بھی انسٹاگرام پر بہت زیادہ فعال ہیں اور اپنی تصاویر کے ذریعے اپنے چاہنے والوں کو اپنی روزمرہ سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہیں انسٹاگرام پر صبا قمر کے چاہنے والوں کی تعداد1.7 ملین تقریباً 17 لاکھ سے زائد ہے۔
ارمینا خان
فلم”جاناں“اور”بن روئے“کے ذریعے اپنی پہچان بنانے والی خوبرو اداکارہ ارمینا خان ٹوئٹرکی طرح انسٹاگرام پر بہت زیادہ فعال ہیں اور انہیں 1.4 ملین (14 لاکھ سے زائد)لوگ فالو کرتے ہیں۔
صنم بلوچ
پاکستان ٹی وی کی نامور اداکارہ اورمیزبان صنم بلوچ بھی انسٹاگرام پر اپنے چاہنے والوں کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں ان کے انسٹاگرام پر 1.2 ملین (12 لاکھ سے زائد)فالوورز ہیں۔
وینا ملک
پاکستانی اداکارہ اور میزبان وینا ملک کے فالوورز کی تعداد انسٹاگرام پر 67 ہزار سے زائد ہے۔ وینا ملک انسٹاگرام کے مقابلے ٹوئٹر پر زیادہ سرگرام رہتی ہیں۔
اداکارہ میرا
پاکستان فلم انڈسٹری کی اسکینڈل کوئین اداکارہ میرا بھی انسٹاگرام پر بہت زیادہ سرگرم رہتی ہیں انہیں تقریباً 61 ہزار سے زیادہ لوگ فالو کرتے ہیں۔