تازہ تر ین

جرائم پیشہ تنظیم سرکار 555 کا کارنامہ ، 2 بھائیوں پر تشدد ، زیادتی کی کوشش ، ویڈیو انٹرنیٹ پر اپ لوڈ ، متاثرین کا خبریں ہیلپ لائن کے توسط سے تنظیم کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

سرگودھا ( محمد کامران ملک)پرائیویٹ و سرکاری کالجز کے طلباءکو مسلح ہو کر تشدد کر کے ڈرانے دھمکانے اور اپنے من پسند اغراض و مقاصد کے لیے استعمال کرنے والی تنظیم سرکار 555کا ایک کارنامہ،مقامی کے دو سگے بھائیوں کو زبردستی بلیو ھیون کلب بلا کر زبردستی زیادتی کرنے کی کوشش ،جنسی بدفعلی کے عزائم کی تکمیل نہ ہونے پر سرعام سڑک پر درجن بھر غنڈہ عناصر کا تشدد،ہوروں،مکوں اور تھپڑوں کی بارش،پسٹل کے بٹ مار مار کر لہو لہان کر دیا، ملزمان کی طرف سے بنائی گئی تشدد کی ویڈیو فیس بک پر اپ لوڈ کر دی گئی،میڈیکل ڈاکٹ میں تشدد ثابت ہونے کے باوجود تھانیدار کاروائی کرنے سے انکاری، مضروب کے والد کی طرف سے ڈی پی او کو درخواست دینے پر ڈی ایس پی سٹی انکوائری آفیسر مقرر، انصاف کی یقین دھانی،خبریں ہیلپ لائن کے توسط سے آئی جی پنجاب اور وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ تنظیم کے عہدیداران و کارکنان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق بابو محلہ کے رہائشی حافظ اطہر لاٹی نے خبریں ہیلپ لائن میں ظلم کی داستان سناتے ہوئے بتایا کہ میں مقامی کالج میں سیکنڈ ایئر کا طالبعلم ہوں جبکہ میرا حقیقی بھائی خاورمقامی کالج میں سیکنڈ ایئر کا سٹوڈنٹ ہے مورخہ 01/03/2019کو بوقت 12بجے دن اپنے بھائی خاور کو کالج سے چھٹی کے بعد اپنے موٹرسائیکل پر سوار ظفراللہ چوک سے غرب روڈانسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کی طرف سے گھر کی طرف آرہے تھے کہ اچانک ملزم عاقب مسلح پسٹل نے ہمیں رکنے کا اشارہ کیا اور کہا کہ نزدیکی بلیو ھیون کلب آﺅ جو کہ ان غنڈہ گرد عناصر کی آماجگاہ ہے وہاں پر میرا بھائی راشد پڑھیار جو کہ تنظیم سرکار 555کا سربراہ ہے اندر بیٹھا ہے مورخہ 15-02-2019کو تمھارے بھائی خاور کا میرے اور میرے دوستوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جسکی صلح کروانی ہے جس پر ہم دونوں بھائی کلب کے اندر داخل ہو گئے تو وہاں پر ملزم عدیل رمضان عرف کالا مسلح پسٹل موجود تھا مگر ملزم راشد سربراہ تنظیم موجود نہ تھا۔اسطرح ان کے عزائم اور رویہ پر ہم کو شک گزرا تو ہم دونوں بھائی اسی وقت باہر آگئے تو ملزمان عاقب اور عدیل رمضان بھی ہمارے پیچھے آگئے اور ہمارا راستہ روک کر کالیں کرنا شروع کردیں ان کے کالیں کرتے ہی ملزمان غیور قریشی (جو کہ گاڑی پر نیلی بتی لگا کر رکھتا ہے اور اپنے آپ کو سرکاری افسر شو کرتا ہے )،کامران بھٹی(جو کہ کئی مقدمات میں ملوث ہے)ہمراہ سات کس نامعلوم بعمر 25/30سال آگئے ملزمان نے ہم پر پسٹل تان لیے اور ملزم عاقب نے للکارا کہ آج یہ زندہ بچ کر نہ جائیں اور جملہ ملزمان ہم پر حملہ آور ہو گئے اور ہم پر تھپڑوں ،مکوں کی بارش کردی اور پسٹل کے بٹ مار مار کر مجھے لہولہان کر دیاجبکہ ملزم غیور قریشی ہماری ویڈیو بناتا رہاوقوعہ کی بابت ہم نے تھانہ ساجد شہید درخواست گزاری اور میڈیکل رپورٹ میں بھی تشدد ہونا ثابت پایا گیا لیکن تھانیدار سبحان انجم ملزمان کا سرپرست بن گیا اور کاروائی کرنے سے انکاری ہو گیا جسکی وجہ سے میرے والد عطا محمد لاٹی نے ڈی پی او کو درخواست گزاری جس پر ڈی ایس پی سٹی انکوائری آفیسر مقرر ہوئے انہوں نے ہمیں انصاف دلانے کی یقین دھانی کروائی ہے ہماری خبریں ہیلپ لائن کے توسط سے اعلی حکام سے درخواست ہے کہ تنظیم سرکار 555کے سربراہ و کارکنان کے خلاف فی الفور کاروائی کی جائے جو کہ کالجز کے طلباءکو اپنے عزائم کی تکمیل نہ ہونے پر تشدد بنارہے ہیں اور نوجوان نسل کا مستقبل خراب کر رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain