تازہ تر ین

شاہ محمود قریشی کی بہترین حکمت عملی نے خطے کو تباہی سے بچا لیا ، وزیرخارجہ نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پرموثرانداز میں اجاگرکیا:چیف ایڈیٹر خبریں کاتقریب سے ٹیلی فونک خطاب

ملتان(رپورٹنگ ٹیم) پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے دوران بہترین سفارتکاری پرروزنامہ ”خبریں“ اورچینل۵ کے زیراہتمام وفاقی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے اعزاز میں منعقدہ تقریب پذیرائی سے چیف ایڈیٹر ”خبریں“ جناب ضیاشاہد نے اپنے ٹیلی فونک خطاب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں پاکستان اور بھارت کے درمیان جب کشیدگی پیدا ہوئی تو ان دنوں وزیر خارجہ پاکستان کی حیثیت سے مخدوم شاہ محمود قریشی نے جس تحمل، بردباری اور متوازن روےے کا مظاہرہ کیا اس پر آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ جناب ضیاشاہد نے ٹیلیفون پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان تلخی بڑھتی جارہی تھی جو کہ نیوکلیئر جنگ کی شکل بھی اختیار کر سکتی تھی اور اس جنگ میں دنیا کی نصف آبادی ہلاکت اور تباہی سے دوچار ہوسکتی تھی، اس سنگین زمینی حالات میں مخدوم شاہ محمود قریشی کی حکمت عملی نے ناصرف اس خطے کو جنگ سے بچالیا بلکہ کشمیر کے مسئلے کو بین الاقوامی سطح پر مو¿ثر انداز میں اجاگر کردیا۔
ضیا شاہد


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain