ملتان (رپورٹنگ ٹیم) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے روزنامہ ’خبریں“ اور چینل۵ کے زیر اہتمام ان کی اعلیٰ سفارتی خدمات کے اعتراف میں کی جانے والی تقریب پذیرائی اور دستار بندی کے موقع پر کہا کہ ”خبریں“ نے مجھے جو اعزاز دیا ہے میں زندگی بھر اسے کبھی نہیں بھول پاﺅں گا۔ ملتان کے شہریوں نے مخدوم شاہ محمود قریشی کو پھولوں سے لاد دیا۔ لوگ قطار بنا کر آتے رہے اور پھولوں کے دستے پیش کرتے رہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج میں جو کچھ بھی ہوں اہالیان ملتان اور این اے 156 کے ووٹروں کی وجہ سے ہوں۔ آپ نے ووٹ دیئے تو وزیراعظم عمران خان نے مجھے وزارت خارجہ کا وہ قلمدان دیا جسے میں نے ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں 3پاکستانیوں کے قتل پر استعفیٰ دے کر چھوڑ دیا تھا۔
اعزاز،وزیرخارجہ
