تازہ تر ین

بلاول اور نوازشریف کی ملاقات کو حکمران سیاسی نہ بنائیں: فیصل کریم ، کسی کی تیمارداری کرنا اچھی بات: صداقت عباسی، بلاول نے سنجیدہ گفتگو کی: روبینہ خورشید ،پی ایس ایل میچ پاکستان میں ہونے چاہئیں:عبدالقادر، پاکستان کا امیج بہتر ہوا: خالد محمود کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7 “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کی رہنماءروبینہ خورشید نے کہا ہے کہ نواز شریف سے جیل میں ملاقات میں بلاول نے بڑی میچور گفتگو کی۔ موجودہ اپوزیشن بہت مضبوط ہے بلاول اور نواز شریف دو بڑی پارٹیوں کے سربراہ ہیں۔ چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ 7 میں گفتگو کرتے ہوئے ا نہوں نے کہا کہ ملکی سالمیت کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن ایک ہیں۔ اپوزیشن کا کردار بہت مثبت ہے۔ حکومت صرف کرپشن کا راگ الاپنے کے بجائے کام کرے۔ مسلم لیگ ن کا وطیرہ نہیں کہ اپنے لیڈروں کی زندگی پر سیاست کرے۔ حکومت پارلیمنٹ کے سیشن میں خود ہی سنجیدہ نہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنماءفیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بلاول بھٹو اور نواز شریف کی ملاقات کو حکمران سیاسی نہ بنائیں بلاول نواز شریف کی تیمارداری کے لئے گئے تھے اگر سیاسی گفتگو ہوئی بھی ہے تو یہ کوئی اچنبے کی بات نہیں۔ اپوزیشن کے احتجاج پر کچھ کہنا ابھی قبل از وقت ہوگا۔ تحریک انصاف کے رہنماءصداقت عباسی نے کہا کہ کسی کی تیمارداری کرنا اچھی بات ہے لیکن اگر اس میں سیاست ہے تو ہمارا اندازہ صحیح ثابت ہوگا کہ کرپشن پر تمام کرپٹ عناصر ایک ہیں۔ چوروں کو پتہ ہے اب کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔ موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے ملک آگے جا رہا ہے پوری دنیا اس بات پر معترف ہے حکومت کو ناتجربہ کار کہنے والے پرفارمنس دیکھ لیں۔ سب نہیں لیکن ن لیگ میں کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ نواز شریف کو کچھ ہو۔ سابق کرکٹر عبدالقادر نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان میں ہونی چاہئے تبھی خوبصورت لگے گا حالات ٹھیک ہوں تو پورے پاکستان میں پی ایل ہونی چاہئے حالات نے اجازت دی تو وزیراعظم عمران خان ڈرنے والے نہیں۔ دوبئی شارجہ میں جتنی کرکٹ ہو چکی اب انہیں ریسٹ ملنی چاہئے۔ پاکستان میں غیر ملکی کرکٹر کو جو عزت ملتی ہے کہیں اور نہیں ملتی۔ سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود نے کہا کہ کھیلوں کے لحاظ سے ملک بہتری کی جانب جا رہا ہے جس سے پوری دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر ہو رہا ہے۔ ہمارا پڑوسی ملک نہیں چاہتا پاکستان میں کرکٹ بحال ہو لیکن ہمیں کام جاری رکھنا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain