کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے صوبے پکتیکا میں افغان اسپیشل فورسز نے بربریت کی انتہا کردی۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل برمل میں افغان فوجیوں نے گھروں سے نکال کر 8 پاکستانیوں کو سرعام قتل کردیا۔ تمام افراد کا تعلق وزیرستان کے کابل خیل قبیلے سے تھا۔ پاکستانی خاندان وزیرستان آپریشن کے باعث افغان سرحدی علاقے میں منتقل ہوا تھا . قتل کئے گئے افراد مزدوری کے بعد کراچی سے کچھ دن قبل واپس لوٹے تھے۔ مرنے والوں میں 4 بھائی بھی شامل ہیں۔ افغان فورسز نے خواتین کے سامنے تمام افراد کو گولیاں ماریں۔
