تازہ تر ین

غریبوں کو گھر بنانے کیلئے 30 لاکھ تک قرضہ دینگے : گورنر سٹیٹ بنک

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر سٹیٹ بنک طارق باجوہ نے کہا ہے کہ سٹیٹ بنک آف پاکستان پالیسی کے تحت کم لاگت گھروں کی تعمیر کے لیے قرضے دے گا۔ اسلام آباد میں گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سٹیٹ بینک پالیسی کے تحت کم لاگت گھروں کی تعمیر کے لیے قرضے جاری کرے گا۔ طارق باجوہ نے کہا کہ 30 لاکھ روپے لاگت تک گھر کم لاگت گھروں کے زمرے میں آئے گا۔ گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ بینک کم لاگت گھر کی تعمیر کے لئے غریب آدمی کو کل لاگت کا 90 فی صد قرض دے گا، بیوگان، یتیم، شہدا، خواجہ سرا اور دہشت گردی سے متاثرہ افراد کو ترجیح دی جائے گی۔ سٹیٹ بینک کے گورنر کا یہ بھی کہنا تھا کہ کم لاگت گھروں کی خرید و فروخت اور کرائے پر دینے کی پابندی ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ کم لاگت گھروں کی تعمیر سے روزگار کے بے پناہ مواقع پیدا ہوں گے، رواں سال زرعی شعبے کے لئے بھی 1250 ارب روپے کے قرضے دئیے جائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain