تازہ تر ین

پاکستان اور بھارت میں مذاکرات کیلئے ثالثی کی کوشش کر رہے ہیں : چین

بیجنگ(آئی این پی)چین پاکستان اور بھارت کے مابین ثالثی کی کوشش کر رہا ہے تا کہ دونوں ممالک مذاکرات کا جلد آغاز کرتے ہوئے موجودہ کشیدہ صورتحال پر قابو پا سکیں ،دونوں ممالک کے مابین کشیدگی کا خاتمہ جنوبی ایشیاءمیں پائیدار امن واستحکام کےلئے ناگزیر ہے ، احساس ہے کہ سیکیورٹی دونوں ممالک کےلئے ایک اہم معاملہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکھانگ نے پیر کو معمول کی پریس بریفنگ میں کیا۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اور بھارت کے مابین ثالثی کی کوشش کر رہا ہے تا کہ دونوں ممالک مذاکرات کا جلد آغاز کرتے ہوئے موجودہ کشیدہ صورتحال پر قابو پا سکیں ،دونوں ممالک کے مابین کشیدگی کا خاتمہ جنوبی ایشیاءمیں پائیدار امن واستحکام کےلئے ناگزیر ہے ۔ چین نے اس سے قبل بھی دونوں ممالک کے مابین مذاکرات کے انعقاد کےلئے ہر ممکن کوشش کی ہے تا کہ موجودہ صورتحال بہتر ہو سکے اور دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات خوشگوار ہو سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ چین کو احساس ہے کہ سیکیورٹی دونوں ممالک کےلئے ایک اہم معاملہ ہے ، ہم نے دونوں ممالک کےساتھ تفصیلی گفت وشنید کی ہے ۔انہوں نے یو این سیکیورٹی کونسل کی کمیٹی 1267کے حوالے سے مولانا مسعود اظہر کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس سے متعلق اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے قوانین بالکل واضح ہیں ۔اس حوالے سے اندورنی طور پر ہونے والی گفتگو کے بارے میں شکوک وشبہات پائے جاتے ہیں ، ہم نے متعدد مرتبہ 1267کمیٹی کے حوالے سے اپنی پوزیشن کو واضح کیا ہے ۔چین نے ایسے معاملات سے متعلق ذمہ داری کےساتھ ہر عمل میں حصہ لیا ہے جو کہ اقوام متحدہ کے اصولوں اور قوانین کے عین مطابق ہے ۔چین اس معاملہ کو مو¿ثر طریقے سے حل کرنے کےلئے متعلقہ فریقین کےساتھ رابطے میں رہے گا ،ذمہ دارانہ اور سنجیدہ گفتگو کےساتھ اٹھائے جانے والے اقدامات ہی ایسے مسائل کو بہتر طریقے سے حل کرنے کا باعث بنتے ہیں ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain