تازہ تر ین

450 فلموں کے اداکار محمد علی کی 13ویں برسی آج منائی جائیگی

لاہور (شوبزڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کے عظیم فنکار محمد علی کی 13ویں برسی آج منائی جائیگی۔ جذباتی اداکاری کےلئے مشہور محمد علی اپریل 1931کو ہندوستان کے شہررام پور میں پیدا ہوئے ۔ قیام پاکستان کے بعد انہوں نے اپنے خاندان کے ہمراہ ہجرت کر کے حیدرآباد میں سکونت اختیار کی ‘تعلق مذہبی گھرانے سے تھا اوران کے والد سید مرشد علی مرحوم امام مسجد تھے جس وجہ سے گھر والے فلمی دنیا میں قدم رکھنے پر شدید مخالف تھے ۔فنی سفر کا آغاز کیا اور ریڈیو پاکستان سے کیا لیکن جلد ہی مسحور کن آواز نے انہیں فلمی دنیا تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ‘1962میں فِلم چراغ جلتا رہا سے بطور ولن فلمی کریئر کا آغاز کیا تاہم بطور ہیرو ان کی پہلی معروف فلم کنیز تھی جس پر انہیں بہترین اداکار کا نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہیں شہنشاہ جذبات کا خطاب بھی دیا گیا اور مجموعی طور پر بطور اداکار 450 سے زائد اردو، پنجابی ، پشتو، ہندی اور بنگالی فلموں میں کام کیا۔ ۔تمغہ امتیاز اور 1984 میں تمغہ حسنِ کارکردگی کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ لیجنڈری اداکا ر19 مارچ 2006کو انتقال کر گئے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain