تازہ تر ین

سپریم کورٹ: گلوکارہ میشا شفیع کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (صباح نیوز) سپریم کورٹ نے معروف اداکارہ میشا شفیع کی درخواست سماعت کیلیے مقرر کر دی، جسٹس مشیرعالم کے سربراہی میںجسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس یحیی آفریدی پر مشتمل 3رکنی بینچ 9مئی کو میشا شفیع کی جانب سے ہائیکورٹ کے فیصلہ کے خلاف دائراپیل کی سماعت کرے گا۔ یاد رہے کہ میشا شفیع نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے اپنے وکیل کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے گواہان پر جرح موخر کرنے کی اجازت نہیں دی، دوران سماعت ٹرائل کورٹ نے کہا گواہان پر جرح بیان کے فوری بعد ہوگی۔ درخواست میں کہا گیاہے کہ گواہان پر جرح کرنا بنیادی قانونی حق ہے جبکہ گواہان کو جانے بغیر صرف ان کے بیان کی بنیاد پر جرح کرنا ممکن نہیں، گواہ پیش کرنا ایک فریق اور اس پر جرح دوسرے فریق کا حق ہے،درخواست میں موقف اپنایا گیاہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے بھی ٹرائل کورٹ کے فیصلے کی توثیق کی، اورسپریم کورٹ میں آنے والا یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے، ۔عدالت عظمی سے استدعا کی گئی ہے کہ گواہان پر جرح کی اجازت دیتے ہوئے ہائی کورٹ کا حکم کالعدم قرار دیا جائے، قانونی حکمت عملی سامنے آنے سے مقدمہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ لاہور کی سیشن کورٹ نے میشا شفیع کے وکلا کے پیش نہ ہونے کی صورت میں 10ہزار روپے کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے میشا شفیع کوجرمانے کی رقم ادا کرنے کا حکم دے دیا تھا جس کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔گزشتہ سال 23اپریل کو معروف اداکار و گلوکار علی ظفر نے گلوکارہ میشا شفیع کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگانے کی پاداش میں 10کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا تھا۔ علی ظفر نے موقف اختیار کیا تھا کہ میشا شفیع نے ان پر جنسی ہراساں کرنے کے بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں اور اس الزام کو میڈیا پر دہرایا بھی گیا۔ پاکستانی گلوکار نے نوٹس میں کہا کہ میشا شفیع دو ہفتے میں میڈیا پر آکر ان سے معافی مانگیں ورنہ ہرجانے کا دعوی دائر کیا جائے گا۔ اداکارہ میشا شفیع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ میشا شفیع کا کہنا تھا کہ علی ظفر نے ایک سے زائد بار انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا۔ علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا عندیہ دیا گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain