تازہ تر ین

ضیا شاہد کے قلم سے لکھی کتاب ’24ایڈیٹرز‘ کا گورنر پنجاب کو تحفہ ’کسان میلہ‘ کی تفصیلات بھی طے پا گئیں:چیف ایڈیٹر ضیا شاہدایڈیٹر امتنان شاہد کی چودھری محمد سرور سے اہم ملاقات

لاہور(صدف نعیم سے)چیف ایڈیٹر خبریں ضیاءشاہد نے اور ایڈیٹر خبریں امتنان شاہد نے گورنر پنجاب چودھری سرور سے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی

جہاں انہوں نے اپنی کتاب ’24ایڈیٹرز‘ پیش کی انہوں نے گورنر پنجاب سے کسان میلہ میں اعلان کے مطابق کسان ایوارڈ کی تقریب گورنر ہاﺅس میں منعقد کرنے کی تفصیلات بھی طے کیں۔

واضح رہے کہ چیف ایڈیٹر خبریں نے گورنر پنجاب چودھری سرور سے گزارش کی تھی کہ آپ ہر سال گورنر کی طرف سے پانچ بڑی فصلوں گندم، کپاس، چاول، گنا اور پھلوں میں آم اور کینو کے بہترین کاشتکاروں کو انعامات تقسیم کریںجس کو گورنر پنجاب نے تسلیم کر لیا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain