Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • میجر جنرل محمد شمریز خان تنولی آئی ایس آئی کے نئے ڈی جی-ایس تعینات
    • اسحاق ڈارکی عالمی رہنماون سے ملاقاتیں علاقائی بین الا قوامی صورتحال پر تبادلہ خیال
    • نیپالی وزیراعظم بالن شاہ نے اقوام متحدہ میں بھی اپنا سیاہ چشمہ نہیں اتارا
    • ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کی نیویارک میں تاریخی ملاقات
    • مہنگائی کی پرواز جاری سالانہ شرح 11.92 فیصد تک پہنچ گا ئی ایک ہفتہ میں 0.99 اضافہ
    • لانگ مارچ ملتوی کیا’ لیوی ختم کراکر دم لیں گے: حافظ نعیم الرحمن
    • غزہ حملے کے بعد ابراہم معاہدے میں شامل ممالک کی پہلی میٹنگ
    • پٹرول2.02 مہنگا ڈیزل 3.95 روپے سستا
    • ہماری پروازیں بند کی تو خطے میں کسی کا جہاز نہیں اڑنے دیں گئے ایران کا انتباہ
    • اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میںاسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو تقریر کے موقع پر باہر شدید احتجاج کیاجارہاہے۔
    • نیتن یاہو کی تقریر’ پاکستان سمیت 77 ممالک کے وفود کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے واک آؤٹ
    • اقوام متحدہ کے باہر مظاہرین نے نیتن یاہوکے پتلے کو پھانسی پر لٹکادیا
    • دنیا بحران میں ہے مگر سفارتکاری کی کوششیں جاری ہیں، اسٹیفن ڈوجارک
    • ریپبلکن ارکان ایران کیخلاف جنگ کی مخالفت کریں’ امریکی سینیٹر برنی سینڈرز
    • فضائی آلودگی میں لاہور پھر دنیا بھر میں پہلے نمبر پر
    • اسلام کے خلاف دشمنی وبا کی طرح پھیل رہی ہے: ترک صدر
    • پختونخوا میں گورنر راج کیلئے مشاورت ہوئی ہے: فیصل کریم کنڈی
    • علیمہ خان ،ڈرائیور کی نظر بندی پر سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب
    • بابائے جمہوریت نواب زادہ نصر اللہ خاں کی آج 23ویں برسی منائی جائیگی
    • طالبان رجیم کی ہٹ دھرمی تمام شواہد کے باوجود دہشتگردوں کی سر پرستی سے سلسل انکار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کیا اب اشتہارات بھی کمپیوٹر ہی بنائیں گے؟

    By Daily Khabrainمئی 23, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ( ویب ڈیسک )کمپیوٹر پروگرامنگ کو جدید سے جدید ترین کرنے پر سائنسدان عرصے سے کام کر رہے ہیں جس کا مقصد پروگرامنگ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا کر انسان کا کام آسان بنانا ہے لیکن کیا کمپیوٹر انسانی ذہن کا متبادل ہو سکتا ہے؟اشتہارات کسی بھی کاروبار کے لیے اوکسیجن قرار دیے جاتے ہیں، کمپیوٹر کا استعمال اشتہارات کی کاپی لکھنے یا بنیادی نیوز اسٹوری لکھنے کے لیے ہو رہا ہے کیا یہ اتنی ہی بہتر ہیں جتنا کہ انسان کی لکھی ہوئی کاپی یا خبر؟مارکیٹنگ کی دنیا کے بڑے نام ڈینسٹسو ایگس نیٹ ورک نے ایک خود کار کاپی لکھنے والا پروگرام تیار کیا تھا اب اس پروگرام کو مزید تخلیقی بنانے پر کام ہو رہا ہے۔فرم کی مینیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ ہم گوگل کے اشتہاری نظام میں تبدیلی کے بعد پروگرام گزشتہ برس متعارف کروایا تھا، یہ پروگرام انگریزی میں 20 سے 25 مکمل اشتہار سیکنڈوں میں تیار کر دیتا ہے۔ایک کلک کی بنیاد پر قیمت طے ہونے والے گوگل کے ایڈورٹائزنگ سسٹم کے مقابلے میں ایک مکمل اشتہار کی قیمت کہیں زیادہ ہے۔خودکار کاپی رائٹنگ کے پروگرام کے ‘الگورتھم’ کو زیادہ تخلیقی بنا دیا گیا ہے، اب اس میں انہوں نے سفرناموں اور محاوروں سے اداریاتی سرخیاں ڈالنا شروع کر دی ہیں تاکہ وہ دیکھ سکیں کہ ان کا پروگرام کیا کچھ سیکھ سکتا ہے۔مینجنگ ڈائریکٹر کا کہنا ہے ان کی خواہش ہے کہ وہ اس مصنوعی ذہانت کے کاپی رائٹر میں انسانی تخلیقی صلاحیتیں ڈال سکیں۔مصنوعی ذہانت کا سہارا لیتے ہوئے اشتہارات کو زیادہ جاندار اور تخلیقی بنانے کا کام کسی حد تک پہلے سے ہی چین میں ہو رہا ہے۔کمپنی کے ترجمان نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشہور ویب سائٹ علی بابا نے اپنی سائٹ سے منسلک مرچنٹس کو اپنے ای کامرس سسٹم میں علی بابا کی مصنوعی ذہانت کی کاپی رائٹنگ سروس میں زبان کا انداز شامل کرنے کا انتخاب رکھا ہوا ہے۔تاو باو شاپنگ سائٹ پر کاروباری حضرات خودکار کاپی کے لیے اپنی مرضی سے اسٹائل پسند کر سکتے ہیں، جیسے کہ مختصر ٹائٹل، مخصوص سیلنگ پوائنٹ اور جذباتی یا دل کو گرما دینے والے جذبات۔ترجمان نے مزید بتایا کہ مصنوعی ذہانت پر مبنی یہ کاپی رائٹر لاکھوں کی تعداد میں پہلے سے موجود نمونوں سے 20000 سطروں پر مشتمل کاپی چینی زبان میں سیکنڈوں میں لکھ لیتے ہیں۔علی بابا پر موجود چھوٹے کاروباری حضرات کے لیے اس سروس نے اشتہار بنانے کی سہولت پیدا کر دی ہے اور خود کار کاپی سے وہ اپنی مارکیٹنگ خود کر لیتے ہیں۔علی بابا کی ڈیجیٹل مارکیٹنگ آرم علی ماما کے مارکیٹنگ ریسرچ اینڈ ایکسپیرئینس سینٹر کے ڈائریکٹر لی مو کا کہنا ہے کہ ایک چیز کے لیے بھی کاپی 10 مختلف اشکال میں چاہیے ہوتی ہے۔ پوسٹرز، ویب بینرز، پراڈکٹ پیچ اینڈ ایونٹ پیچ کے لیے۔کئی کاروباری حضرات خصوصاً چھوٹے پیمانے پر کام کرنے والے کے پاس ذرائع کی کمی ہوتی ہے اور ہم ان کے مسائل اس ٹیکنالوجی سے حل کرنا چاہتے ہیں۔کمپنیاں خود کار کاپی رائٹنگ کو خوش آئند قرار دے رہی ہیں لیکن ابھی ان کے سامنے اس سسٹم کو تخلیقی ہونے کے لیے مزید چیلینجز کا سامنا بھی ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب

      "گلیکسی اَن پیکڈ ڈیوائسز لانچ سے پہلے لیک ہو گئیں۔”

      لاہور میں ٹریفک کی نگرانی کے لیے اے آئی سے چلنے والا ڈرون سسٹم متعارف کروا دیا گیا۔

      تازہ ترین

      شدید بارش اور سیلاب کا خطرہ، NDMA نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کو خبردار کردیا

      ایران نے آبنائے ہرمز 7 دن میں کھولنے کی پیشکش کردی

      5 دن کی کمی کے بعد سونا پھر مہنگا، قیمت میں 4,700 روپے اضافہ

      پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کا لانگ مارچ اب 5 اکتوبر کو ہوگا : ذرائع

      اسلام آباد کے تمام راستے کھلے ہیں، ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل ہوگا: طلال چوہدری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.