لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے تجزیوں اورتبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے کالم نگاراعجاز حفیظ نے کہا ہے کہ محسن داوڑ چیک پوسٹ پر حملہ کروانے والوں میں ہیں۔محسن داوڑ کا الیکشن میں حکومت کیساتھ اتحاد تھا۔وقت آگیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اس ایشو پر خود بات کریں۔شہریار آفریدی کومت کے لیے سوالیہ نشان ہیں۔محسن داوڑ کا رکن قومی اسمبلی ہونا بدقسمتی ہے۔ چیئرمین نیب کے حوالے سے جاری ویڈیو جعلی ہے۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی بنائی گئی ویڈیو کا مقصد تھا کہ چیئرمین نیب دبا? میں آجائیں۔بلاول سے بہت امید تھی مگر انہوںنے اپنی والدہ یا نانا کا نہیں زرداری کا راستہ اپنالیا ہے۔خدا نہ کرے عمران خان بھی زعم میں مارے جائیں۔اسحاق ڈار حکومت کے اس ریکارڈ میں جعل سازی کرتے رہے ، جس ریکارڈ کے مطابق تحریک انصا ف کی حکومت نے تیاری کی تھی۔ میزبان تجزیہ کار آغا باقر نے کہا کہ پاک فوج اور ریاست کے خلاف بات کرنے والے افراد کلبھوشن کی طرح ملک دشمن ہیں۔ عوام کو حکومت اور اپوزیشن سے توقعات وابستہ ہیں۔ اپوزیشن کے بیانات پر حکومت خودمیں صلاحیت پیدا کر کے دکھائے۔ کالم نگارمریم ارشد کا کہنا تھا کہ وزیرستان میں پاک فوج کے جوانوں نے جانوں کے نذرانے دئیے ہیں۔ریاست کی ذمہ داری ہے کہ فوج کیخلاف بیان دینے والوں کے خلاف کاروائی کرے۔ اسپیکر قومی اسمبلی ممبر اسمبلی کے کردار کے خلاف کاروائی کریں۔ پاکستان کی دشمن قوتوں کے پاکستان میں سپورٹرز سے ترک تعلق ہو جانا چاہیے۔عوام فوج کیساتھ کھڑی ہے اور مکمل امن تک فوج وزیرستان سے نہیں جائے گی۔چیئرمین نیب کا اخلاقی معیار نیچے گر چکا ہے۔ بلاول کی سیاست پر افسوس ہے کہ وہ علی وزیر کے حق میں بیان دے رہے ہیں۔ عمران خان ڈٹے ہوئے ہیں ملک کو بہتری کی طرف ضرور لیکر جائیں گے۔ تجزیہ کارسیف الرحمان نے کہاکہ افغانستان میںکوئی قانون نہیں،وہاں لاہور نمبر کی چوری شدہ گاڑیاں سرعام چل رہی ہیں۔وزیرستان میں بیرونی عناصر اپنے ایجنڈے کیساتھ عمل پیرا ہیں۔ فوج اگر وزیرستان سے نکلتی ہے تویہ ملکی استحکام کے لیے خطرناک ہوگا۔ پشتون عوام محسن داوڑ کیساتھ نہیں ہیں۔ نواز شریف کو زعم تھا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کو زیر کر لیں گے مگر وہ آج ناکام ہوگئے۔موجودہ حکومت بغیر بنیادی ڈھانچے کے اقتدار میں آئی۔پاکستان کی معیثت میں استحکام آنا شروع ہوگیا ہے۔
چیئرمین نیب کے حوالے سے جاری ویڈیو جعلی ، ویڈیو بنانے کا مقصد انہیں دباﺅ میں لانا ہے:اعجا ز حفیظ ، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ فوج کےخلاف بیان دینے والوں کیخلاف کارروائی کرے:مریم ارشد ، اگر فوج وزیرستان سے نکلتی ہے تو ملکی استحکام کیلئے خطرناک ہوگا: سیف الرحمن ، عوام کو حکومت اور اپوزیشن سے توقعات وابستہ ہیں، دونوں کو احتیاط سے چلنا چاہئے:آغا باقر ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو
