تازہ تر ین

اینٹی کرپشن کی ناکامی پر نیب نے رانا ثناءپر منشیات کیس بنا دیا : شہباز شریف

لاہور (خبرنگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا ایجنڈا اور فوکس صرف مسلم لیگ(ن ) ہے او رپوری قوم ان کے فسطائی ہتھکنڈوں کو دیکھ رہی ہے ، نیب اور اینٹی کرپشن کی ناکامی کے بعد رانا ثنا اللہ پر منشیات کا کیس بنا یا گیا ، کیا یہ نئے پاکستان اور ریاست مدینہ کا تصور ہے ،رانا ثنا اللہ کو ادویات ، کھانا او رپانی تک نہیں دیا جارہا ہے ، اگر خدانخواستہ رانا ثنا اللہ کو کچھ ہوا تو اس کی سو فیصد ذمہ داری عمران نیازی اور حکومت پر عائد ہو گی ، میری تمام درد دل رکھنے والی شخصیات اور اداروں سے اپیل ہے کہ اس کا نوٹس لیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے شاہد خاقان عباسی اور عطائ اللہ تارڑ کے ہمراہ رانا ثنا اللہ کے اہل خانہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔ شہباز شریف نے راناثنا اللہ کے اہل خانہ کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے یقین دلایا کہ ساری قیادت اور پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ شہباز شریف نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کی پوری فیملی حوصلے سے ہے او رہم بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔رانا ثنا اللہ ہمارے کمٹڈ ساٹھی ہیں۔عمران خان کی فسطائی سوچ اور ہتھکنڈے سامنے آچکے ہیں ،پوری قوم دیکھ رہے ہی ہے کہ یہ بے بنیاد کیس ہے۔ اس سے پہلے نیب اپنی پوری کوشش کے باوجود رانا ثنا اللہ خلاف کے خلاف کمیشن ، کک بیکس اور کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ڈھونڈ سکا ،میں نے رانا ثنا اللہ کی زبانی سنا ہے کہ عمران نیازی نے اس وقت کے اینٹی کرپشن کے ڈی جی اور موجودہ نیب کے ڈپٹی چیئرمین کو ذاتی حیثیت میں بلا کر کہا کہ رانا ثنا اللہ کے خلاف مجھے بد عنوانی کا کیس چاہیے لیکن وہ بھی اس میں ناکام رہے او رپھر خود عمران نیازی نے مخبر بن کر 15کلو ہیروئن کا کیس بنایا جس پر پوری قوم حیران اور پریشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے میری بہن نے بتایا کہ انہیں پینے کا پانی ،کھانا اور نہ ہی ادویات دی جارہی ہیں ،کئی گھنٹے جیل کے باہر کھڑے رہے لیکن جیل انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ ادویات ،کھانا اور پانی اندر نہیںبھجوا سکتے ، کیا یہ نیا پاکستان ہے۔ ایک بد ترین کیس میں بھی قیدی کو انسانی تقاضوں کے مطابق بنیادی سہولتوں سے محروم نہیں کیا جاتا۔ رانا ثنا اللہ خان کی ہارٹ سرجری ہوئی ہے اور مجھے آج ان کے اہل خانہ نے بتایا ہے کہ ان کی دائیں آنکھ پر اٹیک ہوا ہے اور ان کی بینائی بھی متاثر ہوئی ہے جس کی وہ دوائی کھا رہے ہیں اس کے علاوہ وہ کمر کے مرض میں بھی مبتلا ہیں ،ہمیں رانا ثنا اللہ نے اپنی تکلیف کے بارے میں کبھی نہیں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیںکہ عمران نیازی میں ہٹلر کے جراثیم ہیں اور دیگر بھی خوبیاں موجود ہیں لیکن ایک قیدی جو رکن قومی اسمبلی اورسیاسی شخصیت ہے اس کی زندگی اور بیماری سے کھیلا جارہا ہے ، اس اقدام پر نہ دنیا بلکہ خدا بھی معاف نہیں کرے گا۔ مطالبہ ہے کہ ان کی ادویات ،کھانا اور پانی اندر جانے کی اجازت دی جائے ،مجرمہ غفلت کے ذمہ دار نیازی صاحب آپ ہوں گے۔ رانا ثنا اللہ کی بیرک میں نہ پنکھا چل رہا ہے او رنہ بلب ہے ، انہوں نے قتل تونہیں کیا ،دشمن کے ساتھ بھی ایسا سلوک نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ میں درد دل رکھنے والے تمام افراد ، اشخاص اور اداروں سے گزارش ہے کہ رانا ثنااللہ کو ادویات اور علاج کی عدم فراہمی کی مجرمانہ غفلت کا نوٹس لیا جائے۔ خدانخواستہ اگر انہیں کچھ ہوا تو اس کی سو فیصد ذمہ داری عمران نیازی اور حکومت پر عائد ہو گی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain