تازہ تر ین

ڈوبتے لوگوں تک خود تیر کر جانے والی لائف بوائے

ہانگ کانگ: (ویب ڈیسک)سمندری لہروں کے دوش پر ڈوبتے شخص کے لیے ہر لمحہ قیمتی ہوتا ہے۔ وقت کی اسی تنگی کے پیشِ نظر ایک لائف بوائے (پیراکیہ تختہ) بنایا گیا ہے جو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اس شخص تک پہنچتا ہےاور اسے وہاں سے ساحل تک پہنچادیتا ہے۔ اب کشتی الٹ جائے یا سمندر میں کوئی توازن کھودے تو ڈولفن ون نامی یہ ایجاد اسے غرقابی سے بچاسکتی ہے۔یہ لائف بوائے اتنا بڑا اور مو¿ثر ہے کہ ایک نیم بے ہوش شخص کو سہار کر دوبارہ کنارے تک پہنچاسکتا ہے۔ اس پر لگے طاقتور پروپیلر 15 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے اسے ا?گے کی جانب دھکیلتے ہیں جبکہ اس کا کل وزن 13 کلوگرام ہے۔ اسے کنارے پر رہنے والا شخص کسی تار کے بغیر ریموٹ کنٹرول سے قابو کرسکتا ہے۔ تاہم وائرلیس نظام کا دائرہ 500 میٹر تک ہے۔اگر لہریں اسے پلٹ بھی دیں تب بھی یہ اپنی ساخت کے لحاظ سے کام کرتا رہتا ہے۔ دھند میں نشاندہی کرنے والی دو عدد لائٹیں بھی لائف بوائے پر لگائی گئی ہیں۔ اس پر نصب تیزرفتار پنکھڑیاں کچھ اس طرح لگائی گئی ہیں کہ تیرنے والا زخمی نہیں ہوتا نہ ہی پروپیلر سمندری گھاس وغیرہ میں الجھتے ہیں۔اسے ہانگ کانگ کی کمپنی اوشن الفا نے بنایا ہے لیکن اس کی قیمت بہت زیادہ ہے جو اب تک کی معلومات کے تحت 5 ہزار 500 ڈالر ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain