تازہ تر ین

کلب کرکٹ کے بغیرکھیل میں بہتری ناممکن:طاہرشاہ کی گگلی میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ کلب کرکٹ کسی بھی ملک کی کرکٹ ٹیم کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے جسے بہترکرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اچھے کھلاڑی یہیں سے نکلتے ہیں لیکن افسوس اس جانب پاکستان میں توجہ نہیں دی جارہی جس کا رزلٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کی صورت میں سب کے سامنے ہے۔ چینل فائیو کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے طاہر شاہ نے کہا کہ واشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے وزیراعظم عمران خان سے قومی کرکٹ ٹیم میں بہتری لانے کے حوالے سے سوال کیا جس پر عمران خان نے کہا وہ اس جانب ضرور توجہ دیں گے۔دوسرا اہم معاملہ سفارشی سسٹم اور کرکٹ ٹیم میں گروپنگ ہے جسے یکسر ختم کرنے کے لئے سخت اقدامات کرناہوں گے ۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain