تازہ تر ین

اعزازی لیفٹیننٹ کرنل بھارتی کرکٹر دھونی فوج کے ہمراہ کشمیر میں ڈیوٹی دینگے

ممبئی(آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی ٹیم کے ہمراہ ویسٹ انڈیز کا دورہ نہیں کر رہے اور وہ اس کے بجائے بھارتی فوج کے ہمراہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں فوجی ڈیوٹی نبھاتے نظر آئیں گے۔38سالہ مہندرا سنگھ دھونی بھارتی کی ریزرو فورس میں اعزازی لیفٹیننٹ کرنل کا عہدہ رکھتے ہیں اور وہ 106پیرا ٹی اے بٹالین کے ہمراہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کا رخ کریں گے جہاں تین دہائیوں سے زائد عرصے سے جاری تحریک آزادی میں اب تک ہزاروں افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔بھارتی فوج کے ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دھونی کو 31 جولائی سے 15اگست تک رجمنٹ کے ہمراہ کشمیر میں تعینات کی جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ دھونی گشت کرنے کے ساتھ ساتھ حفاظت انجام دینے کے ساتھ ساتھ پوسٹ پر بھی ڈیوٹیز انجام دیں گے اور مجموعی طور پر 2 ماہ فوج کے ساتھ رہیں گے۔ورلڈ کپ کے دوران بھارت کے سابق کپتان اپنے وکٹ کیپنگ کے دستانوں پر بھارتی فوج کا نشانہ بنانے پر مشکل میں پھنس گئے تھے اور آئی سی سی کی ہدایت پر انہیں فوری طور پر وہ نشان ہٹانا پڑ گیا تھا۔ورلڈکپ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کے بعددھونی پر ریٹائرمنٹ لینے کا دباو¿ بڑھ گیا ہے اور میگا ایونٹ میں سست رفتار بیٹنگ کی وجہ سے سابق کپتان کو تنقید کا سامنا ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain