تازہ تر ین

کرپٹ سیاستدانوں کی اولاد مظلومیت کا ڈھونگ رچا رہی ہے، صمصام بخاری

لاہور(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ ملک دشمنوں سے عمران خان کا کامیاب دورہ امریکہ ہضم نہیں ہو رہا۔اندرونی و بیرونی محازوں پر پاک فوج پر وار کرنے والے اپنے مکروہ عزائم میں ناکام رہیں گے-مادر وطن کے دفاع میں پوری قوم افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔خطے میں امن کے لیے جانیں دینے والے جوان ہمارا فخر ہیں۔آج اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیرسید صمصام بخاری نے کہا کہ پاک فوج ملک کے اندرونی و بیرونی دشمنوں کو شکست دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی خزانہ لوٹ کر بیرون ملک فرار ہونے والے کرپٹ سیاستدانوں کو عبرت کی مثال بنانا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے دنیا بھر میں پاکستان کا وقار بلند کیا۔کرپشن میں پکڑے گئے سیاستدانوں کی اولاد مظلومیت کا ڈھونگ رچا رہی ہے۔کرپٹ عناصر عوام کا رونا رونے کی بجائے احتساب کا سامنا کریں۔ لوٹی ہوئی دولت ہر صورت واپس لی جائے گی۔لٹیروں کو منطقی انجام تک پہنچائے بغیر آگے بڑھنا ناممکن ہے۔ بدعنوانوں کی قومی خزانے سے چھینی ہوئی جائیدادیں اور بینک بیلنس قوم کو واپس دلائے جائیں گے۔سید صمصام بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اور وزیراعظم عمران خان نے دنیا بھر میں پاکستان کا وقار بلند کیا ہے ۔وزیراعظم کے اس موقف کو ملکی اور غیر ملکی سطح پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے کہ کرپشن کی لعنت ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے وطن عزیز کی عالمی تجارتی ریٹنگ اور وقار دونوں متاثر ہوچکے تھے تاہم عمران خان کی ٹرانسپیرنٹ پالیسیوں اور کرپشن کے خلاف جاری مہم کی وجہ سے اب ہم اقوام عالم میں سراٹھا کر چل سکتے ہیں ۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain