Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا
    • مارچ کی تیاری مکمل، عمران خان کی رہائی سمیت 3 مطالبات ہیں: پی ٹی آئی
    • سونے کی قیمت میں پھر اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب
    • رونالڈو کے حق میں پیئرز مورگن بول پڑے، ہیری کے انکل کو خبردار کردیا
    • پی ایس ایکس میں زبردست سیل آف، 1332 پوائنٹس کی کمی
    • نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا نام تبدیل کر کے سائبر پولیس رکھنے کی تجویز
    • لاہور ہائی کورٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی بھرتی کے نتائج کا اعلان
    • راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ 30 ارب اضافی خرچ ہونے کے باوجود مکمل نہ ہوسکا
    • وزیراعلیٰ پنجاب کے دھی رانی پروگرام ، چکوال میں اجتماعی شادیوں کی تقریب
    • زکریا ضیا نے آئی سی سی آئی کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا
    • چکوال شہری میں بیوٹیفکیشن پلان کے تحت راستوں کی بندش سے تاجر، شہری پریشان
    • CDA چیئرمین کا ڈپلومیٹک انکلیو کا دورہ، ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ
    • علیمہ خانم کے خلاف تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کا فیصلہ ایک بار پھر موخر
    • اسلام آباد پولیس کے اہلکار نفیس اقبال کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی
    • وزارت مذہبی امور نے لیبر کوٹہ کی درخواستوں کیلئے حج پورٹل فعال کر دیا
    • ہم پر تنقید کریں یا تعریف، میڈیا آزاد ہے: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
    • میونسپل کارپوریشن کی غفلت، راولپنڈی ایک بار پھر "تجاوزات سٹی” بن گیا
    • 3 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار، 6 مسروقہ موٹر سائیکل و رقم اور اسلحہ برآمد
    • جوبلی لائف انشورنس اور یونی کرو سولیوشنز کی شراکت داری
    • اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان سیدہ زینب حسین سے صحافیوں کے وفد کی ملاقات
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ویڈیوز سے دولت کما کر ایک ارب کی عمارت خریدنے والی بچی

    By Daily Khabrainجولائی 28, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    سیول (ویب ڈیسک)ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر چینلز بنا کر یوں تو دنیا کے سیکڑوں افراد سالانہ اربوں روپے کما رہے ہیں۔تاہم گزشتہ چند سال ایسے کم عمر بچے بھی سامنے آئے ہیں جو یوٹیوب پر والدین کی مدد سے اکاﺅنٹ بنانے کے بعد اب سالانہ اربوں روپے کما رہے ہیں۔اگرچہ یوٹیوب پر کم عمر بچوں میں کمائی میں سب سے آگے 7 سالہ امریکی بچہ ریان ہے، جس کی سالانہ کمائی تقریبا ڈھائی ارب روپے پاکستانی ہے۔تاہم یوٹیوب پر ریان سے زیادہ جنوبی کورین بچی 6 سالہ بورام کے سبسکرائبر زیادہ ہیں اور حال ہی میں

    انہوں نے ایک ارب روپے سے زائد کی شاندار عمارت خرید کر سب کو حیران کردیا۔امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کے مطابق بچوں سے متعلق مزاحیہ ویڈیوز بنا کر یوٹیوب پر رکھنے والی جنوبی کورین بچی 6 سالہ بورام نے دارالحکومت سیول میں شاندار عمارت خرید کر سب کو حیران کردیا۔رپورٹ کے مطابق بورام نے تقریبا 80 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی ایک ارب روپے سے زائد کی رقم میں 5 منزلہ عمارت خرید کر سب کو حیران کردیا۔بورام کے یوٹیوب پر دو مختلف چینلز ہیں اور ان کے دونوں چینلز کے مجموعی سبسکرائبر کی تعداد 30 کروڑ سے زائد ہے اور ان کی ویڈیوز کو چند ہی دن میں لاکھوں بار دیکھا جاتا ہے۔بورام اپنے یوٹیوب چینلز پر بچوں سے متعلق مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرتی ہیں، جن میں بعض ویڈیوز اینیمیشن اور گرافکس کی مدد سے بھی بنائے جاتے ہیں۔بورام کی ویڈیوز میں وہ خود لازمی نظر آتی ہیں، تاہم ان کے ساتھ ان کے والدین اور دیگر افراد بھی ویڈیوز میں دکھائی دیتے ہیں۔ان کے ویڈیو لاگ والے چینل پر گزشتہ برس نومبر میں پوسٹ کی گئی ویڈیو کو اب تک 37 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔بورام کی ویڈیوز جہاں جنوبی کوریا میں مشہور ہیں، وہیں ان کی ویڈیوز قریبی ممالک سمیت دنیا بھر میں دیکھی جاتی ہیں۔اگرچہ بورام

    کی ویڈیوز میں بچوں پر تشدد وغیرہ نہیں دکھایا جاتا ہے، تاہم ان کی ویڈیوز میں بچوں کو بعض غلط حرکتیں کرتے دکھایا جاتا رہا ہے، جس وجہ سے ان پر تنقید بھی ہوتی رہی ہے۔بورام کی چند ویڈیوز کے خلاف بچوں کے تحفظ سے متعلق کام کرنے والی تنظیم ’سیو دی چلڈرن‘ کو جنوبی کورین والدین نے شکایات بھی کی تھیں۔بورام کی جن ویڈیوز کی شکایات کی گئی تھیں ان میں بورام کو والد کے بٹوے سے پیسے چرا کر گاڑی خرید کر اسے روڈ پر چلائے جانے جیسے مناظر دکھائے گئے تھے۔جنوبی کورین والدین نے دعویٰ کیا تھا کہ بورام کی ایسی ویڈیوز سے ان کے بچوں پر غلط رجحانات پیدا ہو رہے ہیں اور وہ بھی انہیں فالو کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔والدین کی شکایت کے بعد سیو دی چلڈرن نے بورام کی ویڈیوز سے متعلق

    جنوبی کورین پولیس کو شکایت کی تھی، جس نے تحقیق کے بعد بورام کو ایسی ویڈیوز ہٹانے کا حکم دیا تھا اور اسے ہدایت کی تھی ایسی ویڈیوز بنانے سے گریز کیا جائے۔خیال رہے کہ یوٹیوب پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والے پہلے نمبر پر موجود دونوں بچے امریکی ہیں۔پہلے نمبر پر 7 سالہ ریان ہیں جن کی سالانہ آمدنی پاکستانی 2 ارب روپے سے زائد ہے اور ان کے چینل کے 20 کروڑ سے زائد سبسکرائبر ہیں۔کمائی کے حوالے سے دوسرے نمبر پر بھی 5 سالہ امریکی بچہ ٹائڈس ہے، جس کے یوٹیوب پر 32 لاکھ سبسکرائبرز ہیں اور وہ بھی بچوں سے متعلق مزاحیہ ویڈیوز بناتے ہیں۔امریکی بچوں کے بعد کمائی کے حوالے سے جنوبی کورین بچی ا?تی ہے، جنہوں نے ایک ارب روپے مالیت کی عمارت خرید کر سب کو حیران کردیا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب

      "گلیکسی اَن پیکڈ ڈیوائسز لانچ سے پہلے لیک ہو گئیں۔”

      لاہور میں ٹریفک کی نگرانی کے لیے اے آئی سے چلنے والا ڈرون سسٹم متعارف کروا دیا گیا۔

      تازہ ترین

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      مارچ کی تیاری مکمل، عمران خان کی رہائی سمیت 3 مطالبات ہیں: پی ٹی آئی

      سونے کی قیمت میں پھر اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      رونالڈو کے حق میں پیئرز مورگن بول پڑے، ہیری کے انکل کو خبردار کردیا

      پی ایس ایکس میں زبردست سیل آف، 1332 پوائنٹس کی کمی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.