ملتان (ویب ڈیسک) : وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عوامی مسائل کے حل کے لیے متعارف کروائے جانے والے پاکستان سیٹیزن پورٹل کا پول ک±ھل گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سیٹیزن پورٹل پر شکایت درج کروانے والے تنویر نانڈلہ نامی شہری نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی جس نے اداروں کی نا اہلی اور ان کا جھوٹ بے نقاب کر کے رکھ دیا۔سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں تنویر نانڈلہ نامی شہری نے ناردرن بائی پاس روڑ فیض عام چوک کے کچھ مناظر دکھائے جہاں سڑک کنارے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے تھے۔ شہری کا کہنا تھا کہ ناردرن بائی پاس روڑ فیض عام چوک کی جانب میونسپیلیٹی والے شہر کا سارا کوڑا کرکٹ اکٹھا کر کے لاتے ہیں ، پھینکتے ہیں اور جلاتے ہیں۔میں نے سیٹیزن پورٹل پر شکایت درج کروائی لیکن مقامی سطح پر میونسپلٹی کی جانب سے مجھے کوئی رسپانس نہیں ملا۔جب میں نے سیٹیزن پورٹل پر منفی فیڈ بیک دیا تو وزیراعظم کے شکایت سیل نے اس شکایت کو ری اوپن کیا۔ مجھے بتایا گیا کہ اس شکایت کے حوالے سے متعلقہ افسران کو بتایا گیا تھا کہ یہ شکایت وزیراعظم عمران خان کے ڈیسک پر نمایاں ہے اور آپ جا کر اس شکایت کا ازالہ کریں ورنہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے آپ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ لیکن ان کی دیدہ دلیری اور اکڑ کا یہ عالم ہے کہ اب تک یہاں یہ کام ہو رہا ، کوڑا لایا جاتا ہے اور ا±س کو آگ لگا دی جاتی ہے جس کی وجہ سے آس پاس کے علاقہ جات میں رہائش پذیر بچے اور شہری آنکھوں کے امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ شکایت وزیراعظم عمران خان کے ڈیسک پر نمایاں ہونے کے باوجود حل نہیں کی جاسکی تو میں حیران ہوں کہ دیگر شکایات کا کیا حال ہو گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے تنویر نانڈلہ نامی شہری نے اس ویڈیو کے ساتھ ساتھ وزیراعظم سیٹیزن پورٹل کو کی جانے والی شکایت اور اس پر آنے والے رد عمل کے کچھ اسکرین شاٹس بھی شئیر کیے۔خیال رہے کہ گذشتہ برس اکتوبر میں وزیراعظم عمران خان نے ”پاکستان سیٹیزن پورٹل“ کا افتتاح کیا جس کی بدولت پاکستانی عوام براہ راست اپنی شکایات و تجاویز وزیر اعظم ا?فس کو بھجواتے ہیں۔ متعلقہ محکموں سے عوامی شکایات کا ازالہ کروانے اور قابل عمل تجاویز پر غور کے عمل کی نگرانی وزیر اعظم ا?فس سے ہی کی جاتی ہے جبکہ پاکستان سیٹیزن پورٹل کی بدولت لوگ اپنے موبائل فونز میں مخصوص ایپلی کیشن کے ذریعے حکومتی اداروں تک اپنی ا?واز پہنچاتے ہیں۔
