تازہ تر ین

انہار افسر نے بھتیجے کو ٹھیکیدار بنا کر نہر سے مٹی نکال کر چیک دے دیا

خان بیلہ (نمائندہ خبریں) محکمہ انہار سب ڈویڑن ملکانی اہلکاروں اور ٹھیکیداروں کےلئے جنت بن گئی، سابق ایس ڈی اوملکانی اور موجودہ ایکسین انہار چودھری عبدالستار نے کروڑوں روپے کا ٹھیکہ اپنے بھتیجے کو دے دیا، بھتیجے نے سرکاری نہر اسکیب سے مٹی نکال کر بند پر ڈال دی اور کروڑوں روپے غبن کا پروگرام بنا لیا، محکمہ انہار نے 2چیک جاری کر دیئے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فی ٹرالی 800روپے منظور ہے۔ مٹی نکالنے کی وجہ سے نہر کے پشتے کمزور ہوگئے اور نہر ٹوٹنے کا خطرہ ہے اس کام میں ایس ڈی او انہار ملکانی اور سب انجینئر رانا عبدالرزاق بھی ملوث ہیں اور جان بوجھ کر سرکاری مٹی اٹھانے دی۔ ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایکسین انہار کا ٹھیکہ انہار ہوتے ہوئے کوئی سرکاری اہلکار اس طرف ر±خ نہیں کرتا اور نہ ہی کوئی اہلکار زبان کھولتا ہے، ”خبریں“ ٹیم جب موقع پر پہنچی تو اس وقت ٹھیکیدار سرکاری نہر اسکیب سے مٹی اٹھا رہے تھے، ٹیم کو دیکھتے ہی رات کو نہر میں زیادہ پانی ڈال دیا اور 6فٹ کے گڑھے کو چھپا دیا۔ اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے نیب سے سرکاری نہر سے مٹی اٹھانے اور خزانے کو کروڑوں روپے نقصان دینے پر ایکسین عبدالستار ایس ڈی او ملکانی، سب انجینئر کے کرپٹ اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے، رابطہ پر رانا عبدالرزاق نے بتایا کہ ہم مجبور ہیں افسران ان کاموں میں خود ملوث ہیں ہم کیا کر سکتے ہیں؟


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain