اسلام آباد (ویب ڈیسک) فیشن ڈیزائنر فہد حسین نے محسن عباس حیدر کو فیشن مہم سے منسلک ویڈیو”گڈی وانگ“ سے آﺅٹ کردیا۔اداکار محسن عباس حیدر ان دنوں اپنی نجی زندگی کے حوالے سے کافی تنقید کا شکار ہیں ، فیشن ڈیزائنر فہد حسین نے ان کو فیشن مہم پر بنائی گئی ویڈیو”گڈی وانگ“ میں ان پر فلمائے گئے مناظر ختم کر دیے ہیں۔ فہد حسین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وہ کسی بھی ایسے انسان کو اپنے کام حصہ بنانا مناسب نہیں سمجھتے جو خواتین کی عزت نہ کرتا ہو۔
