لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ نور بخاری ایک بار پھر شادی کی افواہوں کی زد میں آ گئیں۔ ذرائع کے مطابق نور بخاری جو اس سے پہلے متعدد شادیاں کر کے طلاق حاصل کر چکی ہیں۔ ایک بار پھر اپنے سابق خاوند سے شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں۔ واضح رہے کہ نور کے موجودہ شوہر جن سے نور بخاری کی ایک بیٹی بھی ہے وہ وزیراعظم عمران کے قریبی دوست اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے مشیر ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نور بخاری ان دنوں ملک سے باہر ہیں جہاں پر وہ جلد ہی اپنے سابق شوہر کے بچے کو جنم دیں گی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ نور اور ان کے موجودہ شوہر نے 2018 کے عام انتخابات سے قبل عمران خان اور بشریٰ مانیکا کے ساتھ عمرہ بھی ادا کیا تھا۔ مذکورہ بالا دلائل کی روشنی میں خیال کیا جا رہا ہے کہ نور اپنے سابق شوہر سے شادی کر چکی ہیں تاہم اس حقیقت کا اعتراف کرنے سے گریز کر رہی ہیں۔ اداکارہ نے کچھ عرصہ قبل شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا تاہم کنارہ کشی کے باوجود شوبز حلقوں کی تقریبات میں شرکت کرتی رہی ہیں جبکہ دنیا اس بات سے بھی بخوبی آگاہ ہے کہ نور بخاری کی پہلی شادی دبئی میں ایک ہندو تاجر سے ہندوانہ رسم و رواج کے مطابق کی تھی جس پر ان کے والد اور والدہ نے ان سے قطع تعلق ہو گئے تھے۔ اس حوالے سے ہم نے ان کے سابقہ شوہر ولی خان سے دو سال پہلے سے ہونے والی شادی کے بارے میں بات کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے کہا کہ یہ ان کی لائف ہے‘ وہ جو مرضی کریں اور وہ جو کر رہی ہیں کرتی رہیں‘ وہ زیادہ بہتر سمجھتی ہیں اور ولی خان نے اس بارے میں اپنے کمنٹس دینے سے گریز کیا۔
