دبئی(ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کو سری لنکا سے ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد اب قومی ٹیم کی ون ڈے رینکنگ میں چھٹی پوزیشن روا ں سال کے آخر تک محفوظ ہوگئی ہے۔بنگلادیشی ٹیم اس وقت87 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں درجے پر ہے جب کہ گرین شرٹس کے 97 پوائنٹس ہیں۔ آئی لینڈرز کے خلاف آخری میچ میں کامیابی کے باوجود بنگلہ دیش کے پوائنٹس 88رہیں گے تاہم اگر وہ سری لنکا کے خلاف وائٹ واش سے دوچار ہوا تو پھر اسے 86پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں ساتویں سے نویں پوزیشن پر جانا پڑے گا۔پاکستان نے اب رواں سال کوئی ون ڈے میچ نہیں کھیلنا تاہم بنگلہ دیش نے نومبر میں بھارت کا دورہ کرنا ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف 2ٹیسٹ اور3ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔پہلے ون ڈے کے بعد ریٹائر ہونے والے سری لنکن فاسٹ با?لر لاستھ مالنگااس وقت بالنگ رینکنگ میں 35 ویں نمبر پر ہیں، ان کی کیریئر بیسٹ رینکنگ7رہی جو انھوں نے نومبر 2011 ءمیں حاصل کی تھی۔سیریز میں دوسرے کھلاڑیوں کے پاس بھی اپنی رینکنگ بہتر بنانے کا موقع موجود ہوگا۔بلے بازوں کی فہرست میں اس وقت پاکستان کے بابر اعظم تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں جب کہ آل رآنڈر کی فہرست میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے ،با?لرز کی رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمراہ کا پہلا نمبر ہے۔
