ظالم زمیندار کا روائتی ظلم اور پولیس کی ازلی خاموشی ، غریب کسان کی دنیا اجڑ گئی

کہروڑپکا (عامر شبیر سے) ظالم زمینداروں نے رشتہ کرنے پر چار غریب کسان بھائیوں پر زمین تنگ کر دی۔ چار بھائیوں کے چاروں مکانوں کو آگ لگا کر گھروں کا تمام سامان جلا دیا۔ قرآن پاک بھی جلا دیا۔ گھروں کی دیواریں گرا کر مکان مسمار کر دیئے۔ مچھلی کے تالاب میں زہر ڈال کر مچھلیاں مار دیں۔ غریب کسانوں کی دس کینال زمین پر قبضہ کرلیا۔ گن پوائنٹ پر گھروں میں محصور کرکے جانوروں اور انسانوں کا پانی بند کر دیا۔ انسانوں اور جانور فصلوں میں گیا ہوا پانی پی کر گزارنے لگے۔ تھانہ صدر اور تھانہ سٹی نے ظالم زمینداروں سے رقم لیکر غائب کسانوں کو تھانے سے دھمکے دیکر بھگا دیا مقدمہ درج کرنے کے ایک لاکھ مانگ لئے۔ غریب کسانوں احتجاج کرتے ہوئے تھانہ صدر سٹی اور ظالم زمینداروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے حق نہ ملنے پر آئی جی آفس اور پی آر او آفس کے سامنے تیل چھڑک کر آگ لگا کر خودکشی کی دھمکی دی۔ تفصیل کے مطابق کہروڑ پکا کے علاقے موضع اسماعیل پور بستی ھورے والی کے غریب کسان نواب ارائیں نے اپنا رشتہ برادری کی بجائے عارف والہ کی ارائیاں برادری میں کرنے کے رنج میں علاقے کے ظالم زمیندار صدیق اقبال‘ شہاب‘ شبیر‘ محمد بخش نے چیلنج دیکر غریب کسان چار بھائی نواب احمد‘ شہباز احمد‘ مشتاق احمد اور آصف کے گھر بستی ڈھورے والا اور موضع ٹبی وڈاں میں چاروں گھروں کو آگ لگا دی۔ تمام گھر مسمار کر دیئے۔ گھروں کا سارا سامان جلا دیا اور مبینہ طور پر قرآن پاک کو بھی آگ لگا دی۔ گھروں میں آگ لگی دیکھ کر تمام گھر والے بسترے چھوڑ کر بھاگ گئے جبکہ تھانوں کے ٹا?ٹ زمیندار بستی لپ والا موضع اسماعیل پور کے مہر مرتضیٰ‘ مہر مصطفی اور اقبال ارائیں موضع سیکراں نے ظالم زمینداروں سے مل کر مچھلی کے تالاب میں مبینہ طور پر زہر ملا کر تالاب کی تمام مچھلیاں مار دیں اور غریب کسانوں کی رات کو بکریاں چوری کروا کو جھونگہ طلب کرتے ہیں۔ غریب کسانوں نواب ‘ شہباز‘ مشتاق‘ آصف نے ”خبریں“ کو بتایا کہ ان ظالم بدمعاش زمینداروں میں صدیق اقبال‘ شہاب‘ شبیر‘ محمد بخش‘ مہر مرتضیٰ‘ مہر مصطفی‘ اقبال ارائیں نے ہمارے چاروں گھروں کا ٹیوب ویل جانوروں اور ہمارے پینے کا پانی بند کرکے کرلا بنا دیا اور ہماری10 کنال اراضی پر بھی قبضہ کرلیا۔ ہمیں گھر بدر کرکے روز ہمیں قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ غریب کسان نواب اور اس کے چاروں بھائیوں نے تھانہ سٹی مقدمہ کی درخواست دی تو تھانیدار منظور ریحان نے 11 ہزار رشوت لیکر ہمارا معمولی مقدمہ درج کیا اور ملزمان کو وی آئی پی پروٹوکول دے کر اپنے کمرے میں بیڈ پر سلا دیا جبکہ دوسرے تھانے صدر میں رابطہ کیا تو انہوں نے تھانہ سے دھکے دے کر باہر نکال دیا اور قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ یہ بدمعاش زمیندار تھانوں کے ٹا?ٹ ہیں اور تھانے کے عملے ایس ایچ او سمیت صرف اور صرف پیسے اکٹھے کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ ظالم زمینداروں کو پروٹو کول ہمیں دھمکے دے رہے ہیں۔ غریب کسان نواب ارائیں نے کہا کہ ظالم زمینداروں کو پولیس کی سرپرستی حاصل ہے انہوں نے ہمیں گھر بدر کر دیا اب ہم کھلے آسمان تلے زندگی گزار رہے ہیں۔ غریب کسان نواب ارائیں اہل علاقہ اور عورتوں نے بدمعاشی ظالم زمینداروں اور پولیس تھانہ صدر اور تھانہ سٹی کے ایس ایچ او بمعہ عملہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پی آر او ملتان سے مطالبہ کیا کہ اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو پی آر او آفس آئی جی آفس یا وزیراعلیٰ آفس کے باہر تیل چھڑک کر آگ لگالیں گے۔ غریب کسانوں نے کہا کہ پولیس ہم سے مبینہ طور پر ایک لاکھ روپے رشوت طلب رہی ہے۔

طیفا ان ٹربل بازی لے گئی مبارک باد کا سلسلہ شروع

اسلام آباد (ویب ڈیسک) گلوکار و اداکار علی ظفر کی کامیڈی و ایکشن فلم ”طیفا ان ٹربل“ جیکی چن ایکشن فلم فیسٹیول میں بہترین ایکشن فلم کے لئے نامزد کی گئی ہے۔حامد میر نے ٹویٹر پر علی ظفر کو مبارک باد پیش کی جس پر علی ظفر نے شکریہ ادا کیا۔ فلم طیفا ان ٹربل میں علی ظفر اور مایا علی نے مرکزی کردار ادا کیا۔اس حوالے سے گلوکار علی ظفر کا کہنا تھا کہ فیسٹیول کے لئے نہ صرف ان کی فلم کا انتخاب کیا گیا ہے بلکہ فلم کے ہدایت کار احسن رحیم، بہترین ایکشن ہدایت کاراوربہترین ایکشن ہیرو کے طور پر انہیں بھی نامزد کیا گیا ہے۔ فلم فیسٹیول میں چین اور بیرون ممالک کی ایکشن فلموں کی نمائش ہورہی ہے اور دنیا بھر سے بہترین فلم سازوں اور فلموں کو ”آئرن مین ایوارڈز“سے نوازا جارہا ہے۔

انہار افسر نے بھتیجے کو ٹھیکیدار بنا کر نہر سے مٹی نکال کر چیک دے دیا

خان بیلہ (نمائندہ خبریں) محکمہ انہار سب ڈویڑن ملکانی اہلکاروں اور ٹھیکیداروں کےلئے جنت بن گئی، سابق ایس ڈی اوملکانی اور موجودہ ایکسین انہار چودھری عبدالستار نے کروڑوں روپے کا ٹھیکہ اپنے بھتیجے کو دے دیا، بھتیجے نے سرکاری نہر اسکیب سے مٹی نکال کر بند پر ڈال دی اور کروڑوں روپے غبن کا پروگرام بنا لیا، محکمہ انہار نے 2چیک جاری کر دیئے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فی ٹرالی 800روپے منظور ہے۔ مٹی نکالنے کی وجہ سے نہر کے پشتے کمزور ہوگئے اور نہر ٹوٹنے کا خطرہ ہے اس کام میں ایس ڈی او انہار ملکانی اور سب انجینئر رانا عبدالرزاق بھی ملوث ہیں اور جان بوجھ کر سرکاری مٹی اٹھانے دی۔ ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایکسین انہار کا ٹھیکہ انہار ہوتے ہوئے کوئی سرکاری اہلکار اس طرف ر±خ نہیں کرتا اور نہ ہی کوئی اہلکار زبان کھولتا ہے، ”خبریں“ ٹیم جب موقع پر پہنچی تو اس وقت ٹھیکیدار سرکاری نہر اسکیب سے مٹی اٹھا رہے تھے، ٹیم کو دیکھتے ہی رات کو نہر میں زیادہ پانی ڈال دیا اور 6فٹ کے گڑھے کو چھپا دیا۔ اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے نیب سے سرکاری نہر سے مٹی اٹھانے اور خزانے کو کروڑوں روپے نقصان دینے پر ایکسین عبدالستار ایس ڈی او ملکانی، سب انجینئر کے کرپٹ اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے، رابطہ پر رانا عبدالرزاق نے بتایا کہ ہم مجبور ہیں افسران ان کاموں میں خود ملوث ہیں ہم کیا کر سکتے ہیں؟

سی پیک کے سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاروں کو شمسی توانائی کے استعمال پر راغب کیا جا رہا ہے، سرمایہ کاری بورڈ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی نے کہا ہے کہ سی پیک کے سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاروں کو شمسی توانائی کے استعمال پر راغب کیا جارہا ہے۔ انہوں نے توانائی کے شعبے میں موجودہ سرمایہ کاری کو نا کافی قرار دیتے ہوئے سی پیک منصوبہ کے تحت مزید سرمایہ کاری کی امید ظاہر کر دی ہے۔پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سپیشل اکناملک زونز میں سرمایہ کاری ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے نہایت ضروری ہے اور اس کے لیئے مقامی انڈسٹری میں ٹیکنالوجی کا استعمال نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ سرمایہ کاری بورڈ سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاروں کے لئے خصوصی اقدامات کررہی ہے۔ پاکستان صنعتی شعبہ کی ترقی میں چین کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے سرمایہ کاری بورڈ کی ٹیم تمام تر معاون فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ صنعتی شعبہ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے مقامی صنعتوں کی ترقی میں نمایاں مدد حاصل ہو گی اور مشترکہ منصوبوں کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھی متوجہ کیا جاسکتا ہے۔

ویمن ایشز سیریز، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں پرسوں مدمقابل ہوں گی

برسٹول (ویب ڈیسک) انگلینڈ اور آسٹریلیا ویمن ٹیموں کے درمیان جاری ایشز سیریز کے سلسلے میں تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ پرسوں بدھ کو برسٹول کے مقام پر کھیلا جائے گا۔آسٹریلوی ٹیم ایشز سیریز میں اب تک ناقابل شکست ہے اور وہ پہلے ہی ون ڈے سیریز جیت کر اور ٹیسٹ میچ ڈرا کھیل کر ٹائٹل کا دفاع کر چکی ہے۔اس کے علاوہ آسٹریلوی ویمنز ٹیم کو انگلینڈ ویمن کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، ا?سٹریلوی ٹیم نے انگلینڈ کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 91 رنز سے ہرایا تھا جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ ویمن ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور ا?خری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ بدھ کو کھیلا جائے گا۔

ڈھونگ کا پول کھو ل گیاسٹیزن پورٹل میںسٹیزن ہی خوار

ملتان (ویب ڈیسک) : وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عوامی مسائل کے حل کے لیے متعارف کروائے جانے والے پاکستان سیٹیزن پورٹل کا پول ک±ھل گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سیٹیزن پورٹل پر شکایت درج کروانے والے تنویر نانڈلہ نامی شہری نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی جس نے اداروں کی نا اہلی اور ان کا جھوٹ بے نقاب کر کے رکھ دیا۔سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں تنویر نانڈلہ نامی شہری نے ناردرن بائی پاس روڑ فیض عام چوک کے کچھ مناظر دکھائے جہاں سڑک کنارے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے تھے۔ شہری کا کہنا تھا کہ ناردرن بائی پاس روڑ فیض عام چوک کی جانب میونسپیلیٹی والے شہر کا سارا کوڑا کرکٹ اکٹھا کر کے لاتے ہیں ، پھینکتے ہیں اور جلاتے ہیں۔میں نے سیٹیزن پورٹل پر شکایت درج کروائی لیکن مقامی سطح پر میونسپلٹی کی جانب سے مجھے کوئی رسپانس نہیں ملا۔جب میں نے سیٹیزن پورٹل پر منفی فیڈ بیک دیا تو وزیراعظم کے شکایت سیل نے اس شکایت کو ری اوپن کیا۔ مجھے بتایا گیا کہ اس شکایت کے حوالے سے متعلقہ افسران کو بتایا گیا تھا کہ یہ شکایت وزیراعظم عمران خان کے ڈیسک پر نمایاں ہے اور آپ جا کر اس شکایت کا ازالہ کریں ورنہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے آپ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ لیکن ان کی دیدہ دلیری اور اکڑ کا یہ عالم ہے کہ اب تک یہاں یہ کام ہو رہا ، کوڑا لایا جاتا ہے اور ا±س کو آگ لگا دی جاتی ہے جس کی وجہ سے آس پاس کے علاقہ جات میں رہائش پذیر بچے اور شہری آنکھوں کے امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ شکایت وزیراعظم عمران خان کے ڈیسک پر نمایاں ہونے کے باوجود حل نہیں کی جاسکی تو میں حیران ہوں کہ دیگر شکایات کا کیا حال ہو گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے تنویر نانڈلہ نامی شہری نے اس ویڈیو کے ساتھ ساتھ وزیراعظم سیٹیزن پورٹل کو کی جانے والی شکایت اور اس پر آنے والے رد عمل کے کچھ اسکرین شاٹس بھی شئیر کیے۔خیال رہے کہ گذشتہ برس اکتوبر میں وزیراعظم عمران خان نے ”پاکستان سیٹیزن پورٹل“ کا افتتاح کیا جس کی بدولت پاکستانی عوام براہ راست اپنی شکایات و تجاویز وزیر اعظم ا?فس کو بھجواتے ہیں۔ متعلقہ محکموں سے عوامی شکایات کا ازالہ کروانے اور قابل عمل تجاویز پر غور کے عمل کی نگرانی وزیر اعظم ا?فس سے ہی کی جاتی ہے جبکہ پاکستان سیٹیزن پورٹل کی بدولت لوگ اپنے موبائل فونز میں مخصوص ایپلی کیشن کے ذریعے حکومتی اداروں تک اپنی ا?واز پہنچاتے ہیں۔

صبا قمر کو بھی میڈیا اہمیت دے تو ماہرہ کچھ بھی نہیں، سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ

لاہور (نیوز ڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان کے بارے میں فردوس جمال کی تنقید اور ا±سے بوڑھا قرار دیکر ہیروئن کی بجائے ماں کا کردار ادا کرنے کے مشورہ کے بعد سوشل میڈیا پر ماہرہ کیخلاف پوسٹس کی تعداد میں اضافہ ہو گیا‘ شائقین کی بڑی تعداد نے صبا قمر کو ماہرہ خان سے بڑی اداکارہ قرار دیدیا اور کہا کہ ماہرہ ان کو اس کے ہم پلہ بھی قرار نہیں دیا کہا گیا کہ ماہرہ خان صبا قمر کے مقابلہ میں کچھ بھی نہیں بلاوجہ ہی اسے میڈیا میں اہمیت دی جا رہی ہے۔ شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے سے کوئی بڑا اداکار نہیں بن جاتا جبکہ صبا قمر ورسٹائل اداکارہ ہے اور اب بھی مختلف قسم کے رول بڑی مہارت سے ادا کر رہی ہے۔

ٹیسٹ کپتان کی ”کیپ “کس کے سر پر ؟ مضبوط ترین امیدوار کون ؟

لاہور (ڈیسک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد کو قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا جس کے بعد ٹیسٹ کپتان کیلئے مختلف ناموں پر غور کیا جارہا ہے جن میں سے مضبوط ترین امیدوار شان مسعود ہیں۔ ان کے علاوہ اسد شفیق‘ بابر اعظم کے ناموں پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ پاکستانی ٹیم رواں سال سری لنکا کیخلاف یو اے ای میں دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی جبکہ آسٹریلیا کیخلاف آسٹریلیا میں دو ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس 2 اگست کو ہوگا،

لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کا اہم اجلاس 2 اگست کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم، مصباح الحق، عروج ممتاز، ذاکر خان ( ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ اور سیکرٹری کمیٹی)، مدثر نذر(ڈائریکٹر اکیڈمیز) اور ہارون رشید ( ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ) اجلاس میں شرکت کریں گے۔چیف سلیکٹر انضمام الحق جن کا کنٹریکٹ 31 جولائی تک ہے۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد بھی شرکا کمیٹی کو بریفینگ دینے کے ساتھ ا?ئندہ کیلئے تجاویز دیں گے۔ کرکٹ کمیٹی ایک ایڈوائزری پینل ہے جس کی ذمہ داری سفارشات مرتب کرکے چیئرمین پی سی بی کو بھجوانا ہے۔قومی مینز اینڈ ویمنز کے ساتھ ساتھ انڈر۔19 اور انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیموں کی کارکردگی کی روشنی میں سفارشات مرتب کرکے چیئرمین پی سی بی کو بھجوانا اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔وسیم اکرم ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ دیگر تمام اراکین اجلاس میں شرکت کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور پہنچیں گے۔ اجلاس کے بعد کوئی پریس کانفرنس نہیں کی جائے گی۔ کمیٹی چیئرمین پی سی بی کو سفارشات بھجوائے گی۔ قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کے دو اراکین ہیڈ کوچ مکی ا?رتھر اور بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور قومی ٹیم کی ورلڈ کپ اور گذشتہ چند سالوں کی کارکردگی کی رپورٹ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کریں گے، دونوں کوچز کا کنٹریکٹ ورلڈ کپ تک تھا تاہم مکی آرتھر قومی ٹیم کے ساتھ مزید کام کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے مکی ا?رتھر کے معاہدے میں اگلے برس مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تک معاہدے میں توسیع ہوسکتی ہے، ورلڈ کپ میں پاکستان کے سیمی فائنل میں نہ پہنچنے پر چیف سلیکٹر کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں ہوئی اور کپتان سرفراز احمد سے بھی تینوں فارمیٹ میں سے کسی ایک یا دو کی کپتانی کی ذمہ داری واپس لئے جانے کی اطلاعات ہیں تاہم اس بات کے روشن امکانات ہیں کہ سرفراز احمد سے قومی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی واپس لی جاسکتی ہے تاہم ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کی کپتانی کے بارے میں غور جاری ہے۔سرفراز احمد کی کی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کو کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم ٹیسٹ اور ون ڈے کیلئے نیا کپتان سامنے آسکتا ہے۔ اس عہدے کیلئے عماد وسیم ، شان مسعود، اسد شفیق اور دیگر کرکٹرز کا نام زیر غور ہے جبکہ انضمام الحق کے 31 جولائی کو کنٹریکٹ کے ختم ہونے کے بعد نئی سلیکشن کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی اور اس کیلئے بھی کئی نام زیر غور ہیں۔

مریم نواز کی قادیانی مرزا مسرور سے ٹیلیفونک رابطہ کی تردید، یہ سراسر جھوٹ ہے

لاہور نیٹ نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سوشل میڈیا پر قادیانی مرزا مسرور سے ٹیلیفونک رابطہ سے متعلق پھیلائے جانے والے جھوٹ کی شدید مذمت کی ہے، رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا ہے کہ ٹی وی چینل کا ایک فرضی امیج پھیلایا گیا ہے جس کی کوئی حقیقت نہیں اور یہ فیک ہے، انہوں نے لکھا ہے کہ ایسا کرنےو الوں کو شرم آنی چاہیے،واضح رہے کہ کسی نے ٹی وی چینل پر چلنے والی بریکنگ نیوز کا فیک امیج بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کیا جس پر مریم نواز نے اس کی سختی سے تردید کی ہے۔