Monthly Archives: July 2019
دوہری شہریت رکھنے والے سرکاری افسران کی تعداد بڑھنے لگی
افغانستان کی طرف سے دہشت گردوں کا پاک فوج پر حملہ

سونے کی قیمت میں کمی
لاہور (ویب ڈیسک)سونے کی قیمت 400 روپے کمی سے 84 ہزار 400 روپے ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں نرخ ایک ڈالر بڑھ گئے۔کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (ہفتہ کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 400 روپے کمی سے فی تولہ نرخ 84 ہزار کی سطح پر آگئی، 10 گرام سونا 344 روپے کمی کے بعد 72 ہزار 16 روپے کا ہوگیا۔کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا ایک ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 1420 ڈالر کا ہوگیا، گزشتہ روز (جمعہ کو) انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 8 ڈالر سستا ہوگیا تھا۔ملک بھر میں فی تولہ چاندی 1070 روپے جبکہ 10گرام 917 روپے کی ہوگئی۔سونے کے نرخ ایک سال کے دوران 32 ہزار 917 روپے بڑھ چکے ہیں، جو 25 جولائی 2018ءکو 51 ہزار 483 روپے تھے۔

ماہرہ خان کیلئے ماں کا کردار یا اب بھی سپراسٹار؟
لاہور (ویب ڈیسک)یہ کہانی ایسی ہے جس میں آسانی سے تیل چِھڑکا کر اور بھڑکایا جاسکتا ہے اور مزے لے لے کر فردوس جمال یا ماہرہ خان کا مذاق اڑایا جاسکتا ہے۔دوسرا اس کہانی کی تکون ’فیصل قریشی‘ اپنی جان بچانے میں مصروف ہیں جس کیلئے وہ صفائیاں دیتے پھر رہے ہیں اور سب کو گول گول گھمارہے ہیں۔گزشتہ دنوں سینئر اداکار فردوس جمال نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اداکارہ ماہرہ خان سے متعلق کہا کہ ’سوری ٹو سے، کسی کو بری لگی یا اچھی، ماہرہ خان ہیروئن اسٹف نہیں ہے، وہ درمیانے درجے کی ماڈل ہے، وہ اچھی ایکٹرس
نہیں ہے اور اچھی ہیروئن بھی نہیں، سوری ٹو سے، ایک تو اس کی عمر زیادہ ہے۔ مطلب اس عمر میں ہیروئنیں نہیں ہوتی بلکہ ماں کے کردار کیے جاتے ہیں‘۔اب اس پر ماہرہ خان کا ردعمل سامنے نہیں آیا لیکن فیصل قریشی نے ٹوئٹر پر صفائیاں دینی شروع کردی ہیں۔فیصل قریشی نے کہا ہے کہ ’وہ (فردوس جمال) ایسا سمجھتے ہیں اس سے کیا فرق پڑتا ہے، وہ (ماہرہ خان) سپر اسٹار ہے اور مجھے بھی (فردوس جمال) کی بات سے جھٹکا لگا تھا، میرا مطلب تھا کہ جو ہٹ ملنی چاہیے وہ ملے ’بن روئے‘ ہٹ تھی بلکہ بڑی والی ہٹ، میں نے ان کی اپنے شو میں ہزار بار تعریف کی لیکن وہ کسی نے شیئر نہیں کیا‘۔ماہرہ خان اور سپر اسٹارزاب بات فردوس جمال کی آتی ہے یقیناََ وہ اپنے رائے کے لیے آزاد ہیں اور ان کے پاس اتنی کامیابی اور تجربہ ہے کہ وہ کسی بھی بڑے اداکار یا اداکارہ پر تبصرہ کرسکتے ہیں۔فردوس جمال تو عابد علی، شکیل، جاوید شیخ، وسیم عباس، آصف رضا میر، شفیع محمد
اور راحت کاظمی سمیت اس وقت کے ٹی وی کے سپر اسٹارز کی فہرست میں آتے ہیں جنہوں نے اس وقت بالی وڈ کے امیتابھ بچن، دھرمیندر، ریکھا اور سری دیوی وغیرہ کا مقابلہ کیا لیکن یہاں ماہرہ کو ہیروئن نا ماننا کوئی بات نہیں ہوتی لیکن ماں کے کردار والی بات تھوڑی سے بحث طلب ضرور ہے۔ہم نے جب ان سے اس سلسلے میں بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں بلکہ وہ تو ان سے کبھی ملے بھی نہیں، انہوں نے اپنے 50 سال کے تجربے اور ٹریننگ کی بنیاد پر جو سمجھا وہ کہا۔ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے جتنی بھی فلموں کی جھلکیاں دیکھیں ہیں، ان میں ماہرہ کا چہرہ اور ایکٹنگ انھیں فلم والی نہیں لگی، فلم اور ٹی وی دونوں الگ الگ پہلوانوں کے اکھاڑے ہیں جن میں اپنے ’ہوم گراﺅنڈ‘ والا پہلوان ہی کامیاب رہتا ہے۔فردوس جمال نے مزید کہا کہ فلم اور ٹی وی الگ الگ اسکرین، ان کے چہرے الگ، ان کا میک اپ الگ، ان کی ڈائیلاگ ڈلیوری الگ، ان کے کیمرا اینگل اور فریم بھی الگ ہوتے ہیں۔انھوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت ٹی وی کے کئی سپر اسٹار بڑی اسکرین پر کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔فردوس جمال نے موجودہ ہیروئن میں مایا علی کو بہتر قرار دیا اور اس کی وجہ بھی بتائی کہ ان کی بڑی اسکرین پر آنے سے پہلے علی ظفر نے باقاعدہ تربیت کروائی اور اپنے ساتھ اپنی ہیروئن کو بھی ’طیفا ان ٹربل‘ کے لیے تیار کیا۔فردوس جمال نے پاکستانی سپر اسٹار شمیم آراء، شبنم، رانی اور بابرہ شریف کی محنت، ٹریننگ اور کامیابی کی بھی مثال دی اور کہا کہ کترینا اور دپیکا نے بھی اپنی بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ اپنی اداکاری کو بڑی اسکرین کیلئے وقف کردیا جس کی وجہ سے وہ آج بھی کامیاب ہیں۔انہوں نے ماہرہ کو بھی مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ماہرہ کو فلم کیلئے ڈائیلاگ ڈیلیوری، تاثرات، ڈانس اور اپنے خوبصورت اینگلز پر کام کرنا ہوگا۔فردوس جمال نے آخر میں ایک بار پھر زور دے کر کہا کہ بطور ایک سینئر اداکار اور اسٹار جو چیزیں محسوس کی وہ بیان کی ہیں۔فردوس جمال کے پلڑے کے وزن سے مقابلہ کرنے کیلئے ہم نے ایک اور سپر اسٹار جاوید شیخ سے بات کی جو ٹی وی اور فلموں میں کامیابی سمیٹنے والے اداکار ہیں۔جاوید شیخ نے کہا کہ فردوس جمال سینئر اداکار ہیں اور ان کی اپنی رائے اپنی نظر ہے، وہ اس کا احترام کرتے ہیں لیکن خود ان کی رائے مختلف ہے۔جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان بہت محنتی، تعلیم یافتہ، خوبصورت، کامیاب اداکارہ اور ماڈل ہیں جن کو صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔جاوید شیخ خود بھی ہدایت کار ہیں اور ماہرہ خان کے ساتھ ’بن روئے‘، ’سپر اسٹار‘ اور ’سات دن محبت ان‘ میں کام بھی کرچکے ہیں۔

ایران کا روس جانے والا مال بردار بحری جہاز سمندرمیں ڈوب گیا، وجہ امریکہ یا برطانیہ سے لڑائی نہیں بلکہ۔۔۔
تہران (ویب ڈیسک) ایران کا ایک کارگو جہاز آذربائیجان کی لنکارن بندرگاہ کے قریب ڈوب گیا۔آذربائیجان کی سرکاری میرین اکیڈمی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز ایران کا ’شباہنگ‘ نامی کارگو جہازبندرگاہ لنکارن کے قریب سمندر برد ہوا ہے۔ آذر بائیجان کی بحریہ نے جہاز ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی 2 ہیلی کاپٹر اور ایک پٹرولنگ جہاز فوری طور پر جائے حادثہ پر روانہ کردیے گئے۔ امدادی کارروائیوں کے دوران جہاز پر موجود عملے کو بچالیا گیا۔ایران کی بندرگاہوں اور میری ٹائم آرگنائزیشن کے ڈپٹی ہیڈ جلیل اسلامی کا کہنا ہے کہ جہاز میں ہونے والی لیکج کے باعث کیسپیئن سمندر میں جہاز کے اندر پانی داخل ہوا جس کی وجہ سے وہ ڈوب گیا۔انہوں نے بتایا کہ شباہنگ جہاز ایران کی بندرگاہ انزالی سے روس کی بندرگاہ مکھا چکالا کی جانب ٹائلیں لے کر جارہا تھا۔عملے کی جانب سے آذربائیجان کے حکام سے مدد کی درخواست کی گئی تو انہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے عملے میں شریک 7 ایرانی اور 2 انڈین شہریوں کو بچالیا۔

شعیب اختر نے پی سی بی میں کون سا عہدہ لینے میں دلچسپی ظاہر کر دی؟ بڑا انکشاف
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) میں چیف سلیکٹر کے عہدے کیلئے دلچسپی ظاہر کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019ءمیں ٹیم کی ناقص کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا اہم اجلاس 2 اگست کو ہیڈ کوارٹر لاہور میں منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کی سربراہی میں ہونے جا رہا ہے۔ قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق پہلے ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں جبکہ کپتان سرفراز احمد اور کوچ مکی آرتھر بورڈ کے عہدوں پر براجمان رہنے کے خواہشمند ہیں۔ذرائع کے مطابق پی سی بی میں آنے والی ممکنہ تبدیلیوں کے تناظر میں کئی سابق ٹیسٹ کرکٹرز کمر کس چکے ہیں اور اس فہرست میں تازہ اضافہ ٹیسٹ کرکٹ کے تیز ترین فاسٹ باﺅلر شعیب اختر کی شکل میں سامنے آیا ہے۔ آئندہ ماہ 13 اگست کو 44 ویں سالگرہ منانے والے شعیب اختر نے بین الاقوامی کرکٹ میں 444 وکٹیں حاصل کیں جبکہ وہ بحیثیت کرکٹ مبصر بھی اپنا ایک مقام رکھتے ہیں، ان کے جارحانہ تبصرے عموماً کرکٹ کے حلقوں میں موضوع بحث رہتے ہیں، بالخصوص ورلڈ کپ کے دوران شعیب اختر کی کپتان سرفراز احمد پر کڑی تنقید خاص توجہ کا مرکز رہی۔پاکستان کرکٹ بورڈ میں ذمہ داری ملنے سے متعلق سوال پر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کے فیصلوں کو دیکھ کر دل دکھتا ہے، ہم نے اس ملک کیلئے بڑے بڑے میچ جیتے، اب اپنی ٹیم کو بنائ لڑتے ہارتے دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ میں اگر ذمہ داری کیلئے بلایا گیا تو انکار نہیں کروں گا۔

پرندوں کے بچے انڈوں میں بھی ایک دوسرے سے رابطہ کرتے ہیں
اسپین(ویب ڈیسک) قدرت کے ایک اہم راز کا انکشاف ہوا ہے کہ پرندوں کے بچے انڈے میں رہتے ہوئے بھی ایک دوسرے سے معلومات کا تبادلہ کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ وہ اپنے والدین کی خبردار کرنے والی صدائیں سنتے ہیں جو ان کی جان بچانے میں کام آتی ہے۔اپنے بہن بھائیوں سے رابط کرتے ہوئے اگر کوئی مشکل پیش آتی ہے تو پرندوں کے بچے اس معلومات کا تبادلہ بھی کرتے ہیں۔ماہرین کے لیے یہ ایک حیرت انگیز امر ہے کیونکہ ممالیوں کے بچے اپنی ماں کے پیٹ میں آنول نال سے جڑے رہتے ہیں اور اس لحاظ سے وہ ماں کی معلومات کا کچھ نہ کچھ حصہ حاصل کرتے رہتے ہیں۔ دوسری جانب انڈوں کا معاملہ قدرے مختلف ہے لیکن اس کے باوجود انڈوں میں فروغ پاتے بچے اپنے والدین کی ہدایت سنتے ہیں بلکہ اپنے دیگر بہن بھائیوں سے بھی تبادلہ معلومات کرتے ہیں۔اسپین کی یونیورسٹی ڈی وائگو کے ماہرین ہوزے نیگیرو اور البرٹو ویلانڈو نے پیلی ٹانگوں والے بگلے کے انڈوں کو دیکھا ہے جنہیں کئی جانوروں سے خطرہ ہوتا ہے۔ انڈے میں رہتے ہوئے بچے ماحول کی معلومات اپنے ماں باپ سے حاصل کرتے ہیں اورانڈے میں موجود دیگر بچوں تک پہنچاتے ہیں۔ماہرین نے ایک ایسے مقام سے بگلے کے انڈے جمع کئے جہاں انہیں کئی طرح کے خطرات تھے۔ ان میں سے ایک خطرہ نیولے نما چوہے سے تھا جو ان انڈوں کو رغبت سے کھاتے ہیں۔ ماہرین نے بعض انڈوں کو ساو¿نڈ پروف کمروں میں رکھا اور بعض انڈوں کو باہر نکال کر خونخوار حملہ آور جانوروں کی آوازوں کے درمیان رکھا۔ ان جن انڈوں کو شکاری نیولے کی آواز سنائی گئی تھی ان کے اندر زیادہ تھرتھراہٹ نوٹ کی گئی۔جن انڈوں کے بچوں کو آوازوں سے خوفزدہ کیا گیا تھا ان کی نشوونما پر فرق پڑا، ان میں تناو¿ زیادہ دیکھا گیا اور وہ باہر نکلنے کے بعد بھی محتاط تھے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ انہوں نے یہ سب کچھ انڈے کے اندر سیکھا تھا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ انڈوں میں تھرتھراہٹ کا مطلب یہ ہے کہ ایک بچہ دوسرے انڈے میں موجود بچے کو اپنا پیغام پہنچاتا ہے۔اس طرح سے معلوم ہوا کہ قدرتی طور پر بعض پرندوں کے بچے انڈوں میں رہتے ہوئے بھی خطرے کا ادراک کرتے ہیں اور خود کو محفوظ رکھتے ہیں۔

پاکستان کے پاس قرضوں کا ریکارڈ رکھنے کا موثر نظام نہیں، عالمی بینک
اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت پاکستان کے پاس قرضوں کا ریکارڈ اور رپورٹنگ کے حوالے سے کوئی مربوط نظام موجود نہیں اور نہ ہی سرکاری اثاثہ جات کو ضابطہ کار میں لانے کا کوئی موثر نظام ہے جس کے باعث اربوں روپے کے فنڈز میں بے ضابطگیاں اور عدم مطابقت پیدا ہوتی ہے۔عالمی بینک کی جانب سے سرکاری اخراجات اور مالیاتی احتسابی جائزہ پر مبنی 2019 کی رپورٹ کے فائنل ڈرافٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کے پاس قرضوں کا ریکارڈ اور رپورٹنگ کے حوالے سے کوئی مربوط نظام موجود نہیں اور نہ ہی سرکاری اثاثہ جات کو ضابطہ کار میں لانے کا کوئی موثر نظام ہے۔رپورٹ میں سرکاری اثاثہ جات اور جاری واجبات کی تنظیم کاری ،مینجمنٹ میں بے انتہا سقم اور خامیاں پائی جاتی ہیں، عالمی بینک کی جانب سے یہ انکشافات وزارت خزانہ کے خلاف چارج شیٹ کے مترادف ہیں عالمی بینک کی اس رپورٹ میں سن 2016-2015 سے لے کر 2018-2017 کے مالیاتی سالوں کا جائزہ لیا گیا ہے تاہم اس عرصے کے دوران جو بیورو کریسی ان اقدامات کی ذمے دار تھی وہ آج بھی وزارت خزانہ میں اپنے عہدوں پر براجمان ہیں۔اس کے علاوہ رپورٹ میں جن مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے ان میں سے بیشتر آج بھی حل طلب ہیں،عالمی بینک کی رپورٹ سے عیاں ہوتا ہے کہ اثاثہ جات اور جاری واجبات کی تنظیم کاری یا منیجمنٹ کے حوالے سے حکومت کی کارکردگی بہت خراب رہی۔رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران مالیاتی سطح پر حکومت کو مالیاتی خطرات کے باعث مختلف حیثیتوں میں گریڈ کم رہے جن میں ملک کی حیثیت سے بی گریڈ ، پبلک انویسٹمنٹ منیجمنٹ میں ڈی پلس، اور قرضہ جات کی منیجمنٹ میں بی پلس گریڈ حاصل رہا۔عالمی بنینک اور یورپی یونین کے مشترکہ جائزے کے مطابق پاکستان کی جانب سے قرضہ جات کی تنظیم کاری اور ان پر کنٹرول بڑی حد تک تسلی بخش رہا اس پر پاکستان کو بی پلس گریڈ دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق مقامی اور بیرونی قرضہ جات اور گارنٹیز کے حوالے سے زیادہ تر معلومات سہہ ماہی بنیادوں پر ریکارڈ کی جاتی ہے تاہم اس کے باوجود اس حوالے سے کوئی مربوط نظام موجود نہیں ہے۔عالمی بینک کا کہنا ہے کہ اس وقت اسٹیٹ بینک آف پاکستان، وزارت خزانہ اور مالیاتی امور سے متعلق وزارت علیحدہ علیحدہ ان تمام قرضہ جات اور جاری واجبات کا ریکارڈ رکھتی ہیں تاہم مختلف سطحوں پر مختلف اداروں کی شمولیت کے سبب ضرورت ہے کہ ایک مربوط اور منظم سسٹم وضع کیا جائے کہ جو تمام مالیاتی معاملات جن کا تعلق قرضہ جات اور واجبات سے ہے۔اسے ایک جگہ ریکارڈ کرسکے۔عالمی بینک کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک اور حکومت پاکستان کی جانب سے قرضہ جات کے حوالے سے اعداد و شمار اور ڈیٹا کے درمیان فرق پایا جاتا ہے اور یہ فرق سہہ ماہی بنیادوں پر تیار کی جانے والے رپورٹ میں واضح ہے۔ڈیٹ لمیٹیشن ایکٹ 2005 کی خلاف ورزی کرنے کے باعث عالمی بینک نے پاکستان کو قرضہ جات کی منظوری کے گریڈ میں کمی کرتے ہوئے اسے بی گریڈ دیا تاہم ان قرضہ جات کی تنظیم کاری کے حوالے سے وہ اے گریڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔مالیاتی خطرات کی نشاندہی کا ذکر کرتے ہوئے عالمی بینک کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ تمام سرکاری اداروں کی نگرانی نہیں کرتی اور اسے صرف ان سرکاری ادروں کی مالیاتی رپورٹس سے دلچسپی ہے کہ جو ڈیونڈز فراہم کرتے ہیں۔ اس حوالے سے حکومت پاکستان کو سی گریڈ دیا گیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے مختلف منصوبوں کی معاشی تجزیے میں ناکامی ، ان منصوبوں کی منظوری، اور پھر ان کی خراب نگرانی اور مالیاتی نقصان کے باعث عالمی بینک نے پبلک انویسٹمنٹ منیجمنٹ کے تحت اسے ڈی پلس گریڈ گیا جو سب سے کم ہے۔

قطب شمالی سے لے کر قطب جنوبی تک کا سفر کرنے والی پاکستانی خاتون خلا میں جانے کو تیار
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹکنالوجی فواد چوہدری نے 2022ءمیں پہلا پاکستانی خلاء میں بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔ قطب شمالی سے لے کر قطب جنوبی تک کا سفر کرنے والی پاکستانی خاتون نمیرہ سلیم خلاء کے سفرپر جانے کے لئے تیار ہیں۔ نمیرہ سلیم کا کہنا ہے کہ میں مدار میں جانے سے پہلے دنیا کے دوردراز علاقوں میں جانا چاہتی ہیں۔44 سالہ نمیرہ کے پاس برطانیہ کی خلائی کمپنی سے حاصل کردہ 2 لاکھ ڈالر مالیت کا ٹکٹ موجود ہے جبکہ وہ ارب پتی رچرڈ برانسن کی خلائی سیاحتی کمپنی کی بانی رکن بھی ہیں۔ نمیرہ خلائی سفر کے لئے لاکھوں لوگوں میں سے منتخب ہونے والی خاتون ہیں جنہیں ایک سال کے طویل غوروخوض کے بعد اس خلائی سفر کا حصہ بننے کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔انہوں نے 2015ءمیں خلائی سفر کے ذریعے امن کے فروغ کے لئے ایک غیر منافع بخش ادارہ قائم کیا۔نمیرہ سلیم گذشتہ 13 سال سے وہ برطانیہ میں خلائی سیاحت کے حوالے سے کام کر رہی ہیں۔ یاد رہے کہ دو روز قبل وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے 2022ءمیں پہلا پاکستانی خلاءمیں بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اس حوالے سے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ پہلے پاکستانی خلاباز کے لیے سلیکشن پراسیس اگلے سال 2020ءسے شروع ہو رہا ہے، پہلے مرحلے میں50 خلانورد شارٹ لسٹ کریں گے ان میں سے25 فائنل مرحلے میں جائیں گے اور 2022ءمیں انشاءاللہ پہلا پاکستانی خلاءمیں جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی اسپیس پروگرام کے لیے تاریخ ساز اقدام ہوگا۔