پاکستانی فلم ‘ڈارلنگ’ وینس فلم فیسٹیول میں جگہ بنانے میں کامیاب

لاہور:(ویب ڈیسک)پاکستانی فلم ساز صائم صادق کی فلم ‘ڈارلنگ’ 86 سال پرانے وینس فلم فیسٹیول میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی۔فلم ‘ڈارلنگ’ کی شوٹنگ لاہور میں کی گئی تھی جس کی کہانی لاہور کے تھیٹر ڈانس کی تھیم پر مبنی تھی۔صائم صادق کی فلم ‘ڈارلنگ’ پاکستان کی پہلی فلم ہے جو دنیا کے سب سے پرانے فیسٹیول میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی، اس کے علاوہ اس فلم کی کانز اور برلن فلم فیسٹیول میں نمائش بھی کی جاچکی ہے۔فلم ‘ڈارلنگ’ میں مہر بانو اور نادیہ افغان نے اہم کردار نبھائے تھے۔جبکہ عبداللہ ملک اور علینا نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیے۔28 سالہ ہدایت کار صائم صادق کا تعلق لاہور سے ہے جنہوں نے نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کی۔فلم کی پروڈکشن مہک جیوانی اور نادیہ افغان نے کی ہے جبکہ فہد نبی اور جاسمین ٹینوسی فلم کے مشرکہ پروڈیوسرز ہیں۔فلم ‘ڈارلنگ’ کا رواں سال وینس فلم فیسٹیول میں ستمبر میں پریمیئر ہوگا۔

کشمیر پر امریکہ کی ثالثی کی پیشکش ، چین کی مکمل حمایت ، بھارت پر دباﺅ بڑھ گیا : ضیا شاہد ، پنجاب حکومت نے اپوزیشن احتجاج کیخلاف غلط حکمت عملی اپنائی : کامل آغا کی چینل ۵ کے پروگرام ” ضیا شاہد کے ساتھ “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پرمشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ مریم نواز کی بات سمجھ نہیں آئی کہ انہوں نے یہ پڑھے بغیر پوسٹ کیسے لگاا دی۔ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کافی ایکٹو رہی ہے اور الیکشن سے قبل بھی اس نے کافی نمایاں کارکردگی دکھائی اور الیکشن کے بعد بھی حکومت پر جتنی تنقید آئی ہے اس کا جواب بڑے مہذب طریقے سے دیا ہے ویسے بھی جو عمر کے حصے میں عام طور پر کھلاڑی اور کپتان سے متاثر ہوتے ہیںوہ عمرکا وہ حصہ ہوتا ہے سوشل میڈیا کے لوگوں کا لگا? ہوتا ہے لہٰذا نوجوانوں کی بڑی تعداد وہ نہ صرف عمران خان سے مطمئن بھی تھی اور متاثر بھی تھی ان کو اپنا ہیرومانتی ہے۔ ظاہر ہے عمران خان کا سوشل میڈیا پر اثرورسوخ زیادہ ہے حالانکہ جب مریم نواز جو تھیں میڈیا کی انچارج تھیں مسلم لیگ کی تو بہت بڑی رقم وہ دی گئی تھی جس کو مریم نواز ڈیل کرتی تھیں اور بے تحاشا لوگ جو تھے وہ تنخواہ پر ملازم تھے سوشل میڈیا پر پروجیکشن کرنے میں مسلم لیگ ن کی۔ میرا خیال ہے کہ بغیر پیسہ خرچ کئے عمران خان کو رضا کار مل گئے ہیں۔ چیئرمین سینٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ضیاشاہد نے عمران خان نے خود اس بات کو پسند نہیں کیا۔ بلکہ ایک چینل نے اپنی پارٹی کے لوگوں کو کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے پاس کیوں گئے۔ وزیراعظم نے پنجاب میں بھی اور دوسرے صوبوں میں بھی خاص طور پر پنجاب میں اس پکڑ دھکڑ کو پسند نہیں کیا اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ ان کی یہ بات جو ہے بڑی حد تک قابل قبول ہے میں بھی دل میں سوچ رہا تھا کہ ہائی کورٹ کا یہ آرڈر تو کب سے موجود ہے کہ مال روڈ پر نہ چلا جائے۔ لیکن کسی بھی دور میں کسی جماعت نے اس آرڈر پر عمل نہیں کیا۔ جب تحریک انصاف بھی اس آرڈر کے باوجود مال روڈ پر آتی تھی اور کل جس طرح سے لوگ مال روڈ آئے میں یہ سمجھتا ہوں اس طرح سے غالباً جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے عمران خان کی رائے کے پیش نظر شاید عنقریب ان کو رہا کر دیا جائے گا میری نظر میں آزادی ہونی چاہئے کہ اگر کوئی جلسہ جلوس نکالنا چاہتا ہے تو نکالے ویسے میں نے اپنے طور پر یہ دیکھا ہے کہ پورے پاکستان میں جس طرح سے یوم سیاہ کی کال دی گئی تھی اس اعتبار سے زیادہ رسپانس نہیں تھا۔ کوئی بینر یا پوسٹر مال روڈ پر دکھائی نہیں دیا سوائے آخری دن اخبارات میں اشتہار وہ بھی سارے اخبارات میں نہیں تھے میں یہ سمجھتا ہوں یوم سیاہ کی تحریک زیادہ کامیاب نہیںہوئی۔ زیادہ بہتر ہوتا ہے کہ لوگوں کو جوش و جذبہ نکالنے دیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ لاہور کی جتنی آبادی ہے اس اعتبار سے اگر دیکھا جائے تو حاضری کوئی زیادہ نہیں تھی پکڑ دھکڑ سے اور آج جتنی پولیس شہر میں نظر آ رہی تھی اب جو ہونا تھا ہو گیا اب اس کو گلیمرائز کرنے والی بات تھی۔ ضیا شاہد نے کہا ڈیلی میل جو خبر چھاپی تھی اس کے متعلقہ رپورٹر نے کہا ہے میرے پاس ثبوت موجود ہیں۔ دوسری بات یہ ہے کہ اس خبر کی ساخت اس طرح سے ہے اس کی ساری ذمہ داری سورس پر ڈالی گئی ہے یعنی سورس اس کا شہزاد اکبر ہیں جو احتساب کے سلسلے میں ایک ذمہ دار شخصیت ہیں تو میں یہ سمجھتا ہوں کہ انہوں نے کہا مجھے شہزاد اکبر نے کہا ہے چنانچہ یہ صرف چھاپنا۔ چنانچہ یہ خبر چھاپنا کہ شہزاد اکبر نے یہ کہا۔ اور اگر شہزاد اکبر کی کوئی ٹیپ یا کوئی ان کا ثبوت ان کے پاس موجود ہے کہ شہزاد اکبر نے واقعی یہ کہا تھا اور شہزاد اکبر واقعی اپنی بات سے منکر نہیں ہوتے کہ ہاں میں نے کہا تھا تو پھر یہ پہلی ذمہ داری جو ہے وہ کہنے والے کی بنتی ہے لہٰذا میں یہ سمجھتا ہو ںکہ وہ بھی بڑے سیانے لوگ ہیں انہوں نے خبر چھاپی ہے ایک ترجمان کے کندھے پر وزن رکھ کر میں یہ سمجھتا ہوں کہ شاید اس اخبار کو سزا دلوانے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔ میری رائے ہے کہ کورٹ نے کیا کرنا ہے لیکن یہ انہوں نے سارے کا سارا وزن جو ڈالا ہے وہ احتساب سے متعلق شہزاد اکبر کی رائے سے ڈالا ہے اگر شہزاد اکبر صاحب ان کو اون کریں اور وہاس کے لئے تیار ہوں ان کے پاس ثبوت ہوں تو پھر میرا خیال ہے شاید 100 فیصد ذمہ داری اخبار کی نہیں رہتی۔ جب ایک بندہ تیار ہو ثبوت دینے کیلئے۔ضیا شاہد نے کہا کہ ریلی کو کامیاب بنانے کے لئے ن لیگ کی قیادت سے پولیس افسروں کے رابطے تھے۔ اس خبر کا ذریعہ ایک ایسی شخصیت ہیں جو خود پولیس افسر رہے ہیں۔ لہٰذا میں سمجھتا ہوں کہ اس میں کافی حد تک صداقت ہے۔ اور خبر کی تفصیلات بھی ظاہر کرتی ہیں ان کو کافی معلومات ہیں۔ ن لیگ میں فارورڈ بلاک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ضیا شاہد نے کہا کہ کیونکہ کچھ نہ کچھ ایم پی اے جو کرنے کو تیار ضرور ہیں 44 نہیں ہوں گے تو 40 ہوں گے۔ خبر یہ ظاہر کرتی ہے کہ ایک بڑی تعداد ن لیگ چھوڑنے کو تیار ہے۔ضیا شاہد نے کہا کہ ٹرمپ کی طرف سے کشمیر پر ثالثی پر چین کی حمایت کرنا بہت بڑی خبر ہے اس کا مطلب ہے کہ دنیا کی ایک بڑی سپر پاور وہ اس کی حمایت کر رہی ہے۔ اس کی توثیق کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ امریکہ کے علاوہ چین بھی اس حق میں ہے کہ کشمیر میں ثالثی ہو اور مسئلہ حل ہو۔ ضیا شاہد نے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے جو کچھ امریکہ میں پیش رفت ہوئی طالبان نے اس کی تصدیق کر دی ہے طالبان کی طرف سے بیان حوصلہ افزائ ہے کہ وہ اس کے لئے تیار ہیں۔

راجہ محمد سرورشہید کا 71 واں یوم شہادت آج منایا جائیگا

احمدیار (صباح نیوز) نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاک فوج کے پہلے سپوت کیپٹن راجہ محمد سرورکا71 واں یوم شہادت آج 27 جولائی بروز ہفتہ کو عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا اس دن کی مناسبت سے احمدیارسمیت ملک بھرمیں تقریبات انعقاد پذیر ہونگیں راجہ محمد سرور10 نومبر1910 کو سنگھوری ضلع راولپنڈی میں پید اہوئے تھے آپ کے والد راجہ حیات خان پاک فوج میں حوالدار تھے ،راجہ محمد سرور شہید نے15 اپریل1929 کو فوج میں بطور سپاہی شمولیت اختیار کی1944 میں آرمی انجینئر کور میں شمولیت اختیار کی اور 1946 کو پنجاب رجمنٹ کی بٹالین میں کمپنی کمانڈر مقرر ہوئے اور 1947میں انہیں کیپٹن کے عہدے پر ترقی دے دی گئی27 جولائی1948 میں دشمن ملک کی فوج نے کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں حملہ کیا اور کیپٹن راجہ محمد سرور نے دشمن کے مورچوں پر حملہ کیا اور سینے پر گولی کھا کر جام شہادت نوش کیا انہیں پاکستان کا پہلا نشان حیدر اعزاز عطائ کیا گیا۔

افغانستان میں الیکشن کے بعد افغانی پاکستان کے بہترین دوست ہونگے: ممتاز ملک ، عمران خان دنیا کے دوسرے لیڈر انہوں نے دنیا کا رحجان بدلنے کی کوشش کی: اظہر صدیق ، 6ڈی ایس پیز، 15ایس ایچ اوز یوم سیاہ کو کامیاب بنانے کیلئے سرگرم رہے: میاں حبیب ، افغان امن عمل کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہوگا، صورتحال بدلے گی: ضمیر آفاقی ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار“ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار طارق ممتاز ملک نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرح پاکستان کو طالبان سے بھی وہی وعدے کرنے چاہئیں جنہیں پورا کیا جاسکے کیونکہ طالبان کو امریکہ روس اور برطانیہ سمیت کوئی کنٹرول نہیں کر سکا۔ افغانستان میں امن کے قیام کا سہرا پاکستان کو ہی جائے گا۔ افغانستان میں امن کے بعد انتخابات ہوتے ہی افغانی پاکستان کے بہترین دوست ہوں گے اور بھارتیوں کا افغانستان میں جینا محال ہو جائے گا۔ شہباز شریف نے الزامات پر برطانوی اخبار کو جو نوٹس جاری کروانا ہے ، ان سے اپیل ہے کہ یہ پیسہ وکیلوں کو دینے کی بجائے عوام کی بھلائی کے لیے خرچ کریں۔ انہوں نے کبھی کسی فند میں پیسہ نہیں دیا۔ شہباز شریف سمیت اپوزیشن نے ڈیم فنڈ میں ایک روپیہ نہیں دیا۔ بیرون ملک عوام کا پیسہ شہباز شریف کی جیب میں جانے پر وہ ان سے سوال کر سکتے ہیں۔ فاسٹ با?لر محمد عامر نے میڈیا میں نمبر بنانے کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہہ دیا۔ یہ ملک کے لیے نہیں کھیلتے یہ پروفیشنل ہیں۔ میزبان تجزیہ کارمیاں حبیب نے کہا ہے کہ بھارت سمجھتا تھا کہ افغان طالبان پاکستان کیساتھ تعاون نہیں کریں گے مگر ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ وہ عمران خان سے ملاقات اور افغان حکومت سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔ پاکستان کو اعزاز حاصل ہے کہ افغان طالبان ہماری بات مان لیتے ہیں۔ افغانستان میں بھارت کی بڑی سرمایہ کاری ہے وہ پاکستان کے ہاتھ سے نکالنے کے لیے حالات خراب کر سکتا ہے۔ روزنامہ خبریں کے ن لیگ کے 40ایم پی ایز کے پارٹی چھوڑنے کے انکشاف پر صوبائی وزیر اختر ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ کسی بھی وقت وزیراعظم سے انکی ملاقات کروا سکتے ہیں۔ارکان اسمبلی اپنے مفاد کے لیے پارٹی تبدیل کرتے ہیں۔ 6ڈی ایس پیز، 15ایس ایچ اوز ن لیگ کے یوم سیاہ کو کامیاب بنانے کے لیے سرگرم عمل رہے۔ تجزیہ کارضمیر آفاقی کا کہنا تھا کہ اب دنیا میں تجارت کی حکمرانی ہوگی، وزیراعظم کے دورہ امریکا کا ایجنڈا بھی یہی تھا۔ افغان امن عمل کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہوگا۔ مریم نواز کی جانب سے اپنی ہی حکومت کو نالائق اور نااہل قرار دینے کا ٹویٹ جوش میں ہوگیا، ایسی باتیں ہوجاتی ہیں۔ برطانوی اخبار کی جانب سے شہباز شریف پر لگنے والے الزامات میں رپورٹر کی جانب سے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔ برطانوی میڈیا میں بھی خبریں گھڑی جاتی ہیں، عدالتی فیصلے کے بعد جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو بھی سزا ملے گی۔ عمران خان کو ہارس ٹریڈنگ ختم کرکے اخلاقی طور پرحقیقی تبدیلی کا ثبوت دینا چاہئے۔ ٹیسٹ کرکٹ سپورٹس مین شپ اور صبر سکھاتا ہے محمد عامر کی ٹیسٹ کرکٹ سے علیحدگی کو متنازعہ نہیں بنانا چاہئے۔ کالم نگاراظہر صدیق نے کہاکہ قرآن مجید میں جو چیزیں ہیں وہ ہو کر رہنی ہیں۔ غزوہ ہند ہماری فوج نے ہی لڑنا ہے۔امریکا افغانستان میں بری طرح پھنس چکا ہے۔ ٹرمپ کے بعد عمران خان دنیا کے دوسرے لیڈر بن کر ابھرے ہیں جنہوں نے امریکہ میں بیٹھ کر دنیا کا رجحان بدلنے کی کوشش کی ہے۔ عمران خان سودے بازی نہیں کریں گے۔ افغان طالبان کو پالنے والوں میں نواز شریف، اسفند یار ولی ، اچکزئی جیسے لوگ ہیں جو آج اکٹھے ہیں۔ انکے پیچھے عالمی ایجنڈا آنیوالے دنوں میں واضح ہو جائے گا۔ پاکستان میں ڈیم بن رہے ہیں اور بن کر رہیں گے ، پاکستان بہتری کی طرف جارہا ہے۔ سی پیک میں نواز شریف کا کوئی کردار نہیں ، آصف زرداری اس کریڈٹ کا متحمل ہے۔ میڈیا پر کوئی پابندی نہیں ہیں۔سوشل میڈیا پر اسی فیصد جھوٹ ہے اسکے لیے قانون سازی لازم ہے۔ نواز شریف اورپیپلز پارٹی کے اپنے بنائے پیمرا لائ کے مطابق نواز شریف اور اسحاق ڈار جیسے ملزمان کو میڈیا پر نہیں لیا جاسکتا۔مال روڈ پرجلسوں کیخلاف پابندی مسلم لیگ ن کی حکومت نے خود لگائی تھی اب یہ خلاف ورزی پر گرفتاریوں پر نالاں ہیں۔ مریم نواز کا نواز شریف کی رہائی کا مطالبہ اور اسکے لیے جسلے کرنا توہین عدالت ہے۔شہباز شریف نے برطانوی اخبار کے خلاف صرف ایک کمپلین فائل کی ہے ، الزامات کا دفاع نہیں کیا۔ ڈی ایف آئی ڈی میں کوئی فراڈ نہیں ہوا۔ پیسہ پاکستان میں ایرا کے پاس آنے کے بعد شہبازشریف ، علی عمران اور دیگر لوگوں کو گئے، جنکے باقاعدہ ثبوت موجود ہیں۔ برطانوی کورٹ سے شہباز شریف کو بڑا جرمانہ ہونے والا ہے۔ گاڈ فادر ، منی لانڈرنگ مافیا کے رانا ثنا اللہ سمیت دیگر لوگ پولیس اور سی ٹی ڈی کو استعمال کرتے رہے ہیں۔ مال روڈ پر پابندی کے باوجود کیسے مظاہرین وہاں پہنچ گئے۔

امام الحق تنازع ‘پی سی بی کا سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے سلامی بلے باز امام الحق کے حالیہ تنازع کے بعد ڈسپلن کے حوالے سے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پی سی بی ذرائع کے مطابق بورڈ امام الحق کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم پر ناخوش ہے جہاں ان پر مختلف خواتین سے دھوکہ دہی کے الزامات عائد کیے جارہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی اب کھلاڑیوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دے گا اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ایسا کوئی واقعہ پھر دوبارہ رونما نہ ہو۔پروگرام کے ذریعے کرکٹرز کو سکھایا جائے گا کہ کس طرح سوشل میڈیا کا استعمال کیا جائے اور تنازعات سے بچا جائے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ بورڈ اس سلسلے میں کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ میں ایک شق بھی ڈالنے کے بارے میں غور کررہا ہے۔بورڈ نے اس حوالے سے اپنی ابتدائی تحقیقات مکمل کرلی ہے اور کھلاڑیوں کو بلیک میل کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر طیب اردوان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر طیب اردوان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔وزیراعظم عمران خان سے ترک صدر طیب اردوان کے ٹیلی فون پر رابطے کا اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے باہمی دلچسپی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔اعلامیے کے مطابق ترک صدر نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا۔پاک ترک قیادت نے دوطرفہ برادرانہ تعلقات اور تعاون پر اظہار اطمینان کیا۔وزیراعظم اور ترک صدر نے دو طرفہ تعاون کے اہم شعبوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاک ترک اعلیٰ سطح اسٹرٹیجک کونسل اجلاس سے دوطرفہ تعاون مزید فروغ پائےگا، اسٹرٹیجک کونسل اجلاس میں شرکت کیلئے ترک صدر کے دورے کے منتظر ہیں۔ذرائع کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے افغان امن عمل اور مسئلہ کشمیر کی صورتحال پرگفتگو کی۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان حال ہی میں دورہ امریکا سے واپس آئے ہیں جہاں ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی جبکہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ افغان امن عمل کیلئے افغان طالبان سے مذاکرات کی میز پر آنے کیلئے زور ڈالیں گے۔

میزائل تجربہ جنوبی کوریا کو ”سنجیدہ تنبیہ“ ہے، شمالی کوریا کی دھمکی

پیانگ یانگ(ویب ڈیسک) شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے حالیہ میزائل تجربے کو جنوبی کوریا کے لیے ایک ’سنجیدہ وارننگ‘ قرار دیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے جدید اور خطرناک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس کی نگرانی مملکت کے سربراہ کم جونگ اُن نے خود کی اور جنوبی کوریا کو مخاطب کرتے ہوئے دھمکی دی کہ یہ میزائل تجربہ ایک سنجیدہ انتباہ ہے۔سربراہ شمالی کوریا نے مزید کہا کہ نیا میزائل تجربہ جنوبی کوریا کی بڑھتی ہوئی اسلحہ سازی اور امریکا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کے تناظر میں کیا گیا ہے اور اسے جنگی عزائم سے باز رہنے کے لیے ایک تنبیہ بھی ہے۔دوسری جانب جنوبی کوریا نے اس حوالے سے کوئی ردعمل نہیں دیا تاہم اسلحے کی تیاری اور امریکا کے ساتھ فوجی مشقوں کو اپنا داخلی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جارحیت پسندوں سے دفاع کے لیے ایسا کرنا ملکی سلامتی کے لیے اشد ضروری ہے۔ادھر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کم جونگ اُن کی دھمکی کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک بار پھر امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان مذاکرات کی بحالی کی امید ظاہر کی ہے جو کہ ویتنام میں دونوں ممالک کے سربراہان کی بے نتیجہ ملاقات کے بعد سے تعطل کا شکار ہیں۔

حکومت گستاخانہ مواد والی سماجی رابطے کی ویب سائٹ بلاک کردے: چیئرمین پی ٹی اے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین نے حکومت کو گستاخانہ مواد والی سماجی رابطے کی ویب سائٹ بلاک کرنے کی تجویز دے دی۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے عظیم باجوہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد بہت بڑا مسئلہ ہے، سوشل میڈیا پر جعلی ناموں سے بھی اکاﺅنٹ چلائے جارہے ہیں، زیادہ ویب سائٹس بیرون ممالک سے آپریٹ ہورہی ہیں۔چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ حکومت پالیسی بناکر چین اور یو اے ای کی طرح سماجی رابطے کی ویب سائٹ کو بلاک کردے، حکومت پالیسی بنائے اور مقامی سطح پر متبادل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ بنائی جائیں، بصورت دیگر پی ٹی اے کی تکیینکی صلاحیت کو بڑھائیں۔عظیم باجوہ کا کہنا تھا کہ 2010 سے لےکر اب تک 39 ہزار سے زائد لنکس کو بلاک کیا جاچکا ہے، لوگوں میں آگہی پیدا کرنے کے اشتہار دیتے ہیں کہ توہین آمیز مواد جرم ہے۔چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ بچوں کی پورنوگرافی میں پاکستان کے نمبر ون ہونےکی غلط فہمیاں ہیں، 2015 میں ایک بین الاقوامی اخبار نے رپورٹ کیا کہ پاکستان بچوں کی پورنوگرافی میں نمبر ون ہے، بین الاقوامی اخبار کی اس خبر میں دیے گئے اعداد و شمار غلط تھے، پاکستان میں یقیناً چائلڈ پورنوگرافی ہے لیکن پاکستان چائلڈ پورنوگرافی میں پہلے نمبر پر نہیں، ہم نے پورنوگرافی سے متعلق ساڑھے 8 لاکھ ویب سائٹس بلاک کی ہیں۔چیئرمین نے مزید بتایا کہ گستاخانہ مواد سے متعلق ہمیں عوام کی ساڑھے 8 ہزار شکایات موصول ہوئیں، گستاخانہ مواد کی 40 ہزار ویب سائٹس بلاک کیں، ڈارک ویب پاکستان میں موجود ہے لیکن اس کو کنٹرول کرنا آسان نہیں، ڈارک ویب کے ذریعے پراکسی کے بلاک ویب سائٹس کھول دی جاتی ہیں۔عظیم باجوہ نےکہا کہ حکومت نے ہمیں سوشل میڈیا رولز بنانے کے احکامات دیے ہیں، پی ٹی اے سوشل میڈیا کے رولز تیار کر رہا ہے جسے جلد پیش کریں گے۔ایف آئی اے حکام نے کمیٹی کو اپنی بریفنگ میں بتایا کہ سائبر کرائمز کے حوالے سے 3 سال میں 32 ہزار شکایات موصول ہوئیں، ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ کے پاس صرف 15 تفتیشی اہلکار ہیں، پنجاب سے 15 اور اسلام آباد سے4 کیسز میں ملوث افراد کو گستاخانہ مواد پر گرفتار کیا گیا، گستاخانہ مواد کے 12 کیسز کی تفتیش ہو رہی ہے۔

سونے سے پہلے نہانا کتنا نقصان دہ؟

لاہور (ویب ڈیسک)عام طور پر پاکستانی افراد گرمیوں کے موسم میں سونے سے پہلے نہانے کو ترجیح دیتے ہیں، کیوں کہ ایسا کرنے والے افراد کے مطابق اس عمل سے گرمی میں کچھ کمی ہوتی ہے۔اور اب ایک تحقیق میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ سونے سے قبل نہانے سے جسم کی گرمی کم ہوتی ہے، جس سے پر سکون نیند کی جا سکتی ہے۔امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطانق سونے سے 90 منٹ یعنی ڈیڑھ گھنٹہ نیم گرم پانی سے نہانا نیند کےلیے بہتر ہے۔سائنس جرنل ’سلیپ میڈیسن ریویو‘ میں شائع تحقیق کے مطابق جن افراد کو رات کو سونے میں مشکلات پیش آتی ہیں، انہیں بستر پر جانے سے 90 منٹ قبل نہانا چاہیے۔امریکی ’یونیورسٹی آف ٹیکسس‘ کے ماہرین نے 5 ہزار 322 کیسز کا جائزہ لیا، جن میں سونے سے پہلے نہانے اور نہ نہانے والے کیسز شامل تھے۔ماہرین نے کئی ماہ تک کیسز کا جائزہ لے کر ان کے نتائج اخذ کیے، جن سے ثابت ہوا کہ گرمیوں یا سردیوں میں سونے سے 90 منٹ قبل نیم گرم پانی سے نہانے والے افراد کو پر سکون نیند آتی ہے۔ماہرین کے مطابق نتائج سے پتہ چلا کہ اگرچہ عام پانی سے نہانے والے افراد کو بھی اچھے طریقے سے نیند آئی، تاہم نیم گرم پانی سے نہانے والے افراد کے جسم کی حرارت کنٹرول میں رہی اور انہیں پرسکون نیند آئی۔ماہرین نے تجویز دی کہ ہر بالغ مرد و خاتون کو سونے کے لیے بستر پر جانے سے 90 منٹ یا کم سے کم ایک گھنٹہ قبل ٹھیک طرح سے نیم گرم پانی سے نہانا چاہیے۔ماہرین نے کہا کہ اچھے نتائج کے لیے لوگوں کو باتھ ٹب میں نہانا چاہیے، تاہم شاور سے نہانے سے بھی بہتر نتائج ملتے ہیں۔ماہرین نے رپورٹ میں یہ نہیں بتایا کہ اگر ٹھنڈے پانی سے نہایا جائے تو اس کے انسانی جسم یا نیند پر کیا اثرات پڑتے ہیں، تاہم مجموعی طور پر ماہرین نے انسانوں کو تجویز دی کہ سونے سے قبل نہایا جائے۔

16 سال بعد سزائے موت بحال

واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکی حکومت نے 16 سال بعد ایک بار پھر سزائے موت کا قانون بحال کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے جس کے بعد رواں برس کے اختتام پر 5 ملزمان کو سزائے موت دیئے جانے کا امکان ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی اٹارنی جنرل ولیم بار نے جیل انتظامیہ کو سزائے موت پر عمل درآمد کے لیے انتظامات کو مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ رواں برس کے اختتام پر 5 ملزمان کو سزائے موت دی جائے گی۔اٹارنی جنرل نے مزید بتایا کہ سزائے موت پانے والے ملزمان قتل اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث ہیں جو کہ امریکی معاشرے میں ناقابل معافی جرم ہیں، ایسے ملزمان کو پھانسی کی سزا کا فیصلہ زیادتی کا شکار ہونے والوں اور ان کے اہل خانہ کی داد رسی کے لیے کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ امریکا میں سزائے موت کو غیر انسانی قرار دیتے ہوئے اس پر عمل درآمد 2003 سے معطلی کا شکار ہے تاہم سزا کی بحالی کے بعد رواں برس کے اختتام تک 5 ملزمان اپنے منطقی انجام تک پہنچ جائیں گے۔