ڈیرہ اسماعیل خان پولیس چوکی پر فائرنگ اور دھماکے پر فیاض الحسن چوہان کا اظہار افسوس

ڈیرہ اسماعیل خان (ویب ڈیسک)ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چوکی پر فائرنگ اور دھماکے پر فیاض الحسن چوہان کا اظہار افسوس۔پولیس فورس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ اسپتال کے گیٹ پر خود کش حملہ ایک غیر انسانی فعل ہے۔ فائرنگ اور دھماکے میں ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس ہے۔ دہشت گرد جان لیں، وہ یہ جنگ ہار چکے ہیں۔ فاٹا میں انتخابات اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ اللّہ تعالیٰ شہداءکے لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔

محسن عباس کی پریس کلب میں پریس کانفرنس

لاہور(ویب ڈیسک)میں آج کے دن کے لئے پہلے سے تیار تھا کیونکہ مجھے پہلے سے دھمکیاں دی جارہی تھیں لاہور۔میں اس لئے اتنا مطمئن ہوں کہ میں نے ایسا کچھ نہیں کیا ۔ میں اپنے ساتھ قرآن پاک لیا ہوں جس پر ہاتھ رکھ کر ساری بات کہوں گا۔میرے گھر میں کوئی اسلحہ نہیں ہے میرے پاس کوئی لائسنس نہیں ہے۔میں قرآن کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ ان کی والدہ نے میرے ساتھ بازارو زبان کا استعمال کیا۔میں نے اپنے بلبوتے پر نام کمایا اور پیسہ کمایا تو میں ان کے والد کیسے ایک کروڑ مانگ سکتا ہے ۔مجھ پر کاروبار کرنے کا الزام لگایا گیا اب چونتیس سال کا ہونے جارہا ہوں آج تک میں صرف نوکری ہی کر رہا ہوں۔شادی کے چند ہی ماہ بعد ہوگیا تھا کہ یہ شادی نہیں ہونی چاہیے تھی ۔میری شادی میں عہد کیا گیا تھا کہ جھوٹ نہیں بولا جائے گا ۔ان کے والد بھی ان کی غلطیوں پر کہا کرتے تھے کہ کوئی نہیں ایک غلطی تو اللہ بھی معاف کرتا ہے ۔ جب بھی یہ لڑتی تھیں تو یہ یا تو اپنی گھر چلی جاتی یا اپنے گھر والوں کو بلا لیا کرتی ۔ ایک بار میں ان کے پاس طلاق کے کاغذات لے گیا جہاں بھی اس بات کھل گئی اور معاملات رفع دفعہ ہو گئے۔

امریکا میں گرمی کی شدید لہر سے 6 افراد ہلاک، ہیٹ ایمرجنسی کا اعلان

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکا میں ریکارڈ توڑ گرمی کی شدید لہر میں 6 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد نیویارک میں ہیٹ ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے مشرقی اور وسطی علاقوں میں گرمی کی شدید لہر نے لوگوں کو بے حال کر دیا، ساحل سمندر اور سوئمنگ پول پر لوگوں کا جمع غفیر جمع ہوگیا۔ نیو یارک، فلاڈیلفیا اور

واشنگٹن میں بھی درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا۔اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، نیویارک میں 2 درجن سے زائد افراد کو اسپتال لایا گیا ہے، ہیٹ ویو کا شکار ہو کر مجموعی طور پر 6 افراد اپنی جانوں سے گئے جس پر نیویارک کے میئر نے ہیٹ

ایمرجنسی نافذ کردی۔امریکی محکمہ موسمیات نے گرمی کی اس لہر کو خطرناک قرار دیتے ہوئے متاثرہ علاقوں کے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے اور لوگوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے سے منع کیا ہے۔شاہراہوں اور پارکوں میں پائپ کے

ذریعے شہریوں پر پانی برسایا جا رہا ہے جب کہ ٹریفک پولیس نے سر ڈھانپے بغیر سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے ساتھ ہی ہیٹ ویو سے آگاہی کے لیے پمفلٹ بھی تقسیم کیے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تپتی دھوپ اور بڑھتا ہوا درجہ حرارت مزید دو دن جاری رہیں گے۔

تمام بڑے شہروں کے میونسپل اداروں کو اس حوالے سے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

کیا فیس ایپ پر ’پرائیویسی‘ محفوظ نہیں؟

لاہور (ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح مقبول ہوتی فیس ایپ کی پرائیوسی کے حوالے سے صارفین الجھن کا شکار تھے جسے فیس ایپ انتظامیہ نے اپنے ایک وضاحتی بیان کے ذریعے دور کردیا ہے۔تیزی سے وائرل ہونے والی فیس ایپ اس وقت سوشل میڈیا پر سب کی تفریح طبع کا باعث بن گئی ہے جس کے کرشمے نے عام صارف سے لیکر شوبز کی مشہور شخصیات تک کو محصور کردیا ہے، یہ ایپ صارف کی موجودہ شکل و صورت کو جوانی اور بڑھاپے کے فرق کے ساتھ پیش کرنے کی حیرت انگیز مہارت رکھتی ہے۔ہر کوئی اپنی موجودہ تصویر کو ایڈیٹ کرکے بڑھاپے میں کس طرح دکھائی دیں گے جاننے کے لیے بے تاب نظر آتا ہے، جیسے جیسے اس کا استعمال بڑھتا گیا ویسے ویسے پرائیویسی سے متعلق سوالات بھی جنم لینے گے کیوں کہ تصویر ایڈیٹ کے دوران کلاﺅڈ میں محفوظ ہو جاتے ہیں جہاں کمپنی کا کنٹرول ہوتا ہے اور صارف حذف بھی نہیں کرسکتا۔فیس ایپ نے صارفین کی تشویش کو مد نظر رکھتے ہوئے اس حوالے سے تفصیلی بیان جاری کیا ہے جس میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ تصاویر میں ترمیم کے دوران تصویر کو سیو کر لیا جاتا ہے تاہم یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ صارفین کی پرائیویسی اور ان تصاویر کے منفی استعمال کو روکنے کا نظام موثر ہے۔ اس لیے صارفین پریشان نہ ہوں۔ایپ انتظامیہ نے مزید کہا کہ تصاویر کلاو¿ڈ میں اپ لوڈ کرنے کے دوران محفوظ ہو جاتی ہیں تاکہ ایپ کی کارکردگی بہتر رکھی جا سکے اور اس کا دوسرا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اس طرح صارف کو بار بار ایک ہی تصویر اپ لوڈ نہیں کرنا پڑتی اور اس بات کا بھی اطمینان رہے کہ یہ تصاویر اپ لوڈ ہونے کے 48 گھنٹوں بعد کلاو¿ڈ سے ہٹا دی جاتی ہیں۔علاوہ ازیں صارفین ان تصویروں کو 48 گھنٹوں سے قبل ہٹانا چاہتے ہیں تو وہ اس کے لیے ایپ کو درخواست کر سکتے ہیں جس پر نظر ثانی کی جاسکتی ہے تاہم ٹیم پر کام کا بوجھ ہونے کے باعث اس میں تاخیر ہوسکتی ہے اس لیے موبائل ایپ کے سیٹنگ مینو میں ہی عنقریب اس کا حل پیش کردیا جائے گا۔

عوامی حمایت نہ ملنے کا ملبہ حکومت پر ڈالنا درست رویہ نہیں ، صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال

لاہور (ویب ڈیسک)مریم بی بی کے بیانات بوکھلاہٹ کا شکار دکھائی دیتے ہیں , وزیر اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال ۔کیا منشیات کے ملزم کی حمایت میں ریلی زیب دیتی ہے ؟ میاں محمد اسلم اقبال کا سوال ۔ریلیاں نکالنے والے اپنی سزا معطلی کی فکر کریں ۔عوامی حمایت نہ ملنے کا ملبہ حکومت پر ڈالنا درست رویہ نہیں ۔پنجاب حکومت کسی کو نہیں روکے گی, عوام خود ہی کنارہ کشی کر رہے ہیں ۔شنید تو یہ ہے کہ اراکین اسمبلی بھی مریم بی بی کے فون تک نہیں سن رہے۔چوری کھانے والے پی ٹی آئی جیسی سیاسی جدوجہد نہیں کر سکتے ۔نواز لیگ شوق پورا کر لے عوامی پذیرائی نہیں ملے گی ۔اپوزیشن میں دم خم نہیں , کرپشن کیسز نے رہی سہی ساکھ بھی ختم کر دی۔نواز لیگ اپنی ناکامی کی ذمہ داری دوسروں پر نہ ڈالے۔ابھی سے نہ گھبرائیں بڑی طویل سیاسی جدوجہد کرنا پڑتی ہے ۔پنجاب حکومت مریم بی بی کے تمام الزامات مسترد کرتی ہے۔

 

معروف اداکار محسن عباس کا بیوی پر تشدد کا معاملہ

لاہور(ویب ڈیسک) معروف اداکار محسن عباس کا بیوی پر تشدد کا معاملہ۔ اداکار محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمے کیلئے درخواست جمع کروا دی۔درخواست اہلیہ کے وکیل کی جانب سے پولیس کو کرواءگئ، ایس پی کینٹ۔ فاطمہ سہیل نے اپنے خاوند محسن عباس کیخلاف مقدمے کی درخواست دی تھی۔ خاتون فاطمہ سہیل کو متعد بار میڈیکل کیلئے تھانے آنے کو کہا۔ خاتون تاحال تھانے نہ پہنچی میڈیکل نہ ہونے کے باعث ابتداءتفتیش سست روی کا شکار۔علاوہ ازیں محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل کا میڈیکل نہ کروانے کا فیصلہ ۔ تشدد کی جو تصاویر جاری کی گئی ہے وہ گزشتہ سال کی ہیں، بہن فاطمہ سہیل۔ ہم میڈیکل کے لیے پولیس کے پاس نہیں جائیں گے۔ درخواست کے ہمراہ گزشتہ سال تشدد کی میڈیکل رپورٹ منسلک کردی گئی ہے۔ ہم معاملے کو ہر فارم پر اٹھائیں گے۔ پیر کو معاملے وفاقی محتسب لے کر جارہے ہیں۔

کانٹیکٹ لینس لگا کر نہانے والے شخص کی آنکھ ضائع

لندن(ویب ڈیسک) برطانیہ میں کانٹیکٹ لینس اتارے بغیر نہانے والا شخص اپنی دائیں آنکھ کی بینائی سے محروم ہوگیا۔برطانوی اخبار شروپ شائر اسٹار میں شائع ہونے والے ایک کالم ’ اپنی بینائی کی لڑائی‘ میں متاثرہ مریض نے اپنی زندگی کے سب سے ہولناک حادثے کے متعلق لکھا تاکہ دیگر افراد اس تجربے سے باز رہیں اور احتیاطی تدابیر لازمی اختیار کریں۔29 سالہ نک ہمفریز جو مذکورہ اخبار میں ملازم بھی ہیں، اس نے لکھا کہ ایک برس قبل چشمے کی اذیت سے نجات حاصل کرنے کے لیے کانٹیکٹ لینس کا استعمال شروع کیا اور شاید یہ میری زندگی کا سب سے برا فیصلہ تھا۔ایک دن صبح اٹھنے کے بعد ورزش کے لیے جم گیا اور کسرت کرنے کے بعد قدرے جلد ہی گھر لوٹا تاکہ غسل کر کے دفتر جانے کی تیاری کر سکوں اور بغیر لینس اتارے نہانے چلا گیا۔غسل کے بعد آنکھ میں معمولی تکلیف ہوئی لیکن اسے نظر انداز کرتے ہوئے دفتر پہنچا اور معمول کے کام جاری رکھے لیکن آہستہ آہستہ آنکھ لال ہونے لگی اور مجھے دیکھنے میں دقت محسوس ہونے لگی۔معالجین نے اس تکلیف کو آنکھ میں الرجی سمجھا تاہم جب مکمل طبی ٹیسٹ ہوئے تو انکشاف ہوا کہ نوجوان نہانے کے دوران لینس میں پانی بھرجانے کے باعث Acanthamoeba keratitis کے مرض کا شکار ہو گئے اور بینائی سے محروم ہوگئے۔نوجوان نے مزید لکھا کہ لینس کے استعمال سے معالج سمیت کسی نے بھی طریقہ کار سے آگاہ نہیں کیا اور نہ ہی غسل کے وقت لینس اتارنے کا مشورہ دیا تھا۔ معالجین کو علاج کے دوران تمام تر طبی معلومات مریضوں کو فراہم کرنی چاہیئے۔واضح رہے کہ 2009 میں ہونے والی ایک تحقیق میں بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ معلومات کی کمی کے باعث لینس کے استعمال میں غلطی سے محض امریکا میں 20 لاکھ افراد اپنی آنکھ کو نقصان پہنچا بیٹھتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو فارن کرنسی کی خریدو فروخت کی اجازت دے دی

کراچی(ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک نے فارن ایکسچینج میںوئل میں ترمیم کرکے بینکوں کو فارن کرنسی کی خریدو فروخت کی اجازت دے دی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے فارن ایکسچینج میںوئل میں ترمیم کردی ہے۔ جس کے بعد مجاز بینک اپنی تمام شاخوں سے غیر ملکی کرنسی کی خریدوفروخت کرسکیں گے، کسٹم ڈکلیریشن کی صورت میں 10 ہزار ڈالر سے زائد مالیت کی غیرملکی کرنسی بھی بینکوں کو فروخت کی جاسکے گی، پاکستانی شہریوں کے علاوہ غیرملکی افراد بھی بینکوں کو غیرملکی کرنسی فروخت کرسکیں گے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرونِ ملک سفر کرنے والے پاکستانی بھی بینکوں سے مقررہ حد کے مطابق غیرملکی کرنسی خرید سکیں گے، بینک غیر ملکی کرنسی اکاﺅنٹس میں سے نکالی گئی رقوم بھی خرید سکیں گے۔مرکزی بینک کے اقدام پر معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے فارن ایکسچینج میںوئل میں ترمیم سے ڈالر کی بلیک مارکیٹنگ کا خاتمہ ہوگا۔

نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والے ملک و قوم کیلئے عذاب بن چکے ہیں، چیئرمین برابری پارٹی

لاہور( ویب ڈیسک)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کا راز تعلیمی اور شعوری ہم آہنگی ہے، نظام تعلیم ہی تقسیم کا شکار ہو جائے تو اس کے سنگین اثرات پوری قوم پر پڑتے ہیں، طبقاتی اور انگریز کے نظام تعلیم کو یکساں اورجدید نظام تعلیم میں بدلنے کی طرف خاطر خواہ توجہ نہیں دی گئی، نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والے ملک و قوم کیلئے عذاب بن چکے ہیں، 10 روپے کی چیز 100 روپے میں فروخت ہو رہی ہے اور انتظامیہ چپ سادھ کر بیٹھی ہے ا یک سال میں مہنگائی تین گناہ بڑھی، کاروباراورروزگارختم ہونے سے ہرشہری پریشان ہے ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی سیکرٹیریٹ میں آئے ورکرز سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر انھوں نے مزید کہا بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کے بغیر کوئی معاشرہ بھی ترقی نہیں کرسکتااور حکومت نے تو بنیادی حقوق کو نجی سیکٹر کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے،ملک کی 99فی صد کو بھوک،غربت اور جہالت کا سامنا ہے جس کے باعث لوگ ڈپریشن کی وجہ سے شوگر اور بلڈ پریشر کی بیماری میں مبتلا ہوچکے ہیں ظلم تو یہ ہے کہ دنیا کے گنا پیدا کرنے والے آٹھویں بڑے ملک کے لوگ 75روپے کلو چینی خریدنے پر مجبور ہیں اور چاول پیدا کرنے والے پانچویں بڑے ملک کے عوام کو ایک سو تیس روپے کلو چاول مل رہے ہیں، حکومت ایسے لوگوں کا مسافر خانہ ہے جن کے کردار، نظریات اور کلچر میں کوئی فرق نہیں اور وہ سب ایک فیصد اشرافیہ سے تعلق رکھتے ہیں اور برابری پارٹی ایسے پاکستان کی خواہاں جس میں غربت، مہنگائی بے روزگاری اور بدامنی نہ ہو۔

طیفاءان ٹربل کو ریلیز ہوئے ایک برس مکمل

ایکشن سے بھرپور فلم نے ایوارڈ بھی جیتے اور لوگوں کے دل بھی ۔طیفہ ان ٹربل کے گانوں کے بھی رہے خوب چرچے۔علی ظفر کی اس پہلی پاکستانی فلم نے ریکارڈ 50 کڑور بھی کمائے ۔طیفاءکی پہلی سالگرہ پر علی ظفر نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو دیا خصوصی پیغام۔فلم ایک مشکل وقت میں ریلیز ہوئی، آپ سب کے بھروسے نے مجھے ہر مشکل اور سازش سے لڑنے کی ہمت دی۔علی ظفر کو لکس سٹائل ایوارڈز میں طیفہ کے کردار کے لیے بہترین فلم ادکار کو ایوارڈ بھی ملا ہے۔