ورلڈ کپ فائنل میں ایمپائر کا اوور تھرو کے 6 رنز دینے پر غلطی کا اعتراف

لندن (ویب ڈیسک)سری لنکن امپائر دھرما سینا نے ورلڈ کپ فائنل میں انگلینڈ کو اوور تھرو کے 6 رنز دینے پر غلطی کا اعتراف کرلیا۔کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں امپائرنگ کے فرائض انجام دینے والے سری لینکن ایمپائر دھرما سینا کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ فائنل میں اوور تھرو پر 6 رنز دینا غلطی تھی تاہم مجھے اپنے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے لیے ٹی وی پر ری پلے دیکھ کر بات کرنا بہت آسان ہے تاہم میدان میں ری پلے کی سہولت نہیں ہوتی، آئی سی سی نے میرے فیصلے کی تعریف کی ہے۔واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں آخری اوور میں مارٹن گپٹل نے کیپر کی جانب گیند پھینکی جو بین اسٹوکس سے ٹکرانے کے بعد باو¿نڈری پار کر گئی تھی جس کے باعث میچ ٹائی ہوگیا تھا، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سپراوور میں بھی برابر رہا تھا تاہم زیادہ باو¿نڈریز کی بنیاد پر انگلینڈ کو ورلڈکپ کا فاتح قرار دیا گیا تھا۔

وزیر اعظم عمران خان ٹرمپ کی دعوت پر امریکا پہنچ گئے

واشنگٹن(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر تین روزہ دورے پر امریکا پہنچ گئے وہ پیر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان امریکا کے تین روزہ سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے، ان کا امریکا کا یہ پہلا دورہ ہے ان کے ساتھ عسکری قیادت بھی موجود ہے، وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر امریکا پہنچے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وہ پیر کو واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔اطلاعات کے مطابق وزیراعظم ورلڈ بینک کے وفد، پاکستانی کمیونٹی، واشنگٹن میں تاجروں کے وفود، امریکی کمپنیوں کے سربراہان ، آئی ایم ایف کے قائم مقام ایم ڈی سے بھی ملاقات کریں گے جب کہ وہ 23 جولائی کو امریکی ٹی وی کو انٹرویو بھی دیں گے۔

ڈی آئی خان میں پولیس چوکی پر فائرنگ اوراسپتال میں خودکش دھماکا، 6 اہلکاروں سمیت 9 افراد شہید

ڈی آئی خان(ویب ڈیسک) دہشتگردوں کی پولیس چوکی پر فائرنگ اور ڈی ایچ کیو اسپتال میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 6 اہلکاروں سمیت 9 افراد شہید جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی ڈیرہ کوٹلہ سیدان پولیس چیک پوسٹ پر موٹر سائیکل سوار دہشت گرد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔ شہید اہلکاروں کی شناخت کانسٹیبل جہانگیر اور کانسٹیبل انعام کے نام سے ہوئی، جہانگیر کا اعجاز آباد مریالی جب کہ انعام کاتعلق کورائی سے ہے۔فائرنگ کے بعد شہید پولیس اہلکاروں کی لاشیں ڈسٹرکٹ اسپتال لائی گئیں تو اسپتال کے ٹراما سینٹرکے گیٹ پردھماکا ہوگیا۔ جس کے نتیجے میں مزید 4 اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بڑی تعداد میں زخمیوں کے باعث کئی کو کمبائن ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ سی ایم ایچ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں 22 زخمی اور 5 لاشیں لائی گئی ہیں۔واقعے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کی بڑی تعداد علاقے میں تعینات کردی گئی ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے مزید دھماکا خیز مواد کی موجودگی کے خطرے کے پیش نظر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ٹراما سینٹر کے دروازے پر ہونے والا دھماکا خود کش ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب ذرائع نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکا خودکش تھا اور حملہ آور لڑکی تھی اور اس کی عمر کم و بیش 15 سال تھی۔

ڈی آئی خان میں فائرنگ اور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔

ڈی آئی خان میں فائرنگ اور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔دہشتگردی کے دوران پولیس اہلکاروں سمیت معصوم شہریوں کی شہادتوں پراظہارِافسوس۔ شہداءکے لواحقین سے ہمدردی و یکجہتی کا اظہار۔دہشت گردوں کے امن دشمنی کے منصوبے قوم کامیاب نہیں ہو نے دے گی

نواز ، شہباز ، مریم میں پھوٹ پڑ گئی ، لیگی کارکنوں نے بھی منہ پھیر لیے

لاہور (خصوصی رپورٹ) مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت میں پائے جانے والے اختلافات‘ نوازشریف کی مزاحمتی اور شہبازشریف کی مفاہمتی پالیسی اور مریم نواز کی اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کے بعد مسلم لیگ ن واضح طور پر دو گروپوں میں تقسیم ہو چکی ہے۔ ایک ہی پارٹی کے دو بیانیوں پر کارکن بھی پریشانی سے دوچار ہیں۔ اس صورتحال میں قیادت اورکارکنوں میں فاصلے بڑھ چکے ہیں جس کے باعث متوالوں نے سڑکوں پر آ کر احتجاجی تحریک چلانے سے انکار کر دیا ہے۔ مرکزی قیادت سے دوسرے اور تیسرے درجے کی قیادت بھی نالاں ہے یہ لوگ صرف اپنے سیاسی مستقبل سے ہی نہیں بلکہ ذات‘ اہل خانہ‘ کاروبار کے حوالے سے بھی سخت پریشانی میں مبتلا ہیں جس کے بعد انتہا پسند اور سخت گیر پارٹی قیادت نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک عیدالاضحی کے بعد تک موخر کر دی ہے۔ ادھر مسلم لیگ ن میں پت جھڑ کا موسم بھی شروع ہونے والا ہے اور 47 کے قریب ارکان پنجاب اسمبلی نے ا±ڑان کی تیاری پکڑ لی ہے اور انہیں متعدد دیگر ارکان اسمبلی کی حمایت بھی حاصل ہے۔ ان میں سے 10 ارکان تو وزیراعظم سے ملاقات کر چکے ہیں اور باقی 15 کی ملاقات وزیراعظم کی مصروفیت کے باعث نہ ہوسکی۔ اب توقع ہے کہ وزیراعظم کے دورہ امریکہ سے واپسی پر 15سے زائد ن لیگی ارکان پنجاب اسمبلی کی ملاقات ہوگی۔ قیادت بھی کارکنوں کے تیور بھانپ چکی ہے جس کے بعد مزاحمتی تحریک اور جارحانہ پالیسی کو وقتی طور پر موخر کرنے کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ جلد ہی مسلم لیگ ن کے مزید رہنما?ں کی گرفتاری کا امکان ہے اور اگر شریف فیملی کے ایک دو افراد اور گرفتار ہو گئے تو ن لیگ کی سیاسی قوت انتہائی کمزور ہو جائے گی جس کے بعد حکومت مخالف کسی بڑی تحریک کا بھی امکان نہیں رہے گا۔

عثمان بزدار کی ڈی ایچ کیو ہسپتال میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت

لاہور(ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ڈیرہ اسماعیل خان میں کوٹلہ سیدان چیک پوسٹ پر فائرنگ اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت۔وزیراعلی پنجاب کا دہشت گردی کے واقعات میں پولیس اہلکاروں سمیت معصوم شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔وزیراعلیٰ کا شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت۔وزیراعلیٰ کی زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے د۔دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں ۔پاکستانی قوم دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لئے یکجان ہے۔معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں۔ہماری تمام تر ہمدردیاں شہداءکے لواحقین کے ساتھ ہیں ۔

 

کے پی کے الیکشن ، تحریک انصاف اور آزاد امیدوار بازی لے گئے

پشاور،بنوں، وانا، اسلام آباد(نمائند گان خبریں) خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے 7 قبائلی اضلاع اور ایک ایف آر ریجن میں صوبائی اسمبلی کی 16 جنرل نشستوں پر انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں جس میں آزاد امیدواروں کو برتری حاصل ہے جبکہ تحریک انصاف دوسرے نمبر پر غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی کے 100 میں تحریک انصاف کے انور زیب خان 10916 ووٹ لیکر آگے جبکہ جماعت اسلامی کے وحید گل 8529 ووٹ کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی کے 101 باجوڑ ایجنسی میں جماعت اسلامی کے صاحبزادہ ہارون الرشید 7109 جبکہ اے این پی کے لعلی شاہ 5201 کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی کے 103 میں اے این پی کے نثار مہمند 10314 کیساتھ آگے تحریک انصاف کے رحیم شاہ 10092 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی کے 104 مہمند ایجنسی میں آزاد امیدوار عباس الرحمن 7138 ہزار سے زائد ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ جے یو آئی (ف) کے عارف حقانی 5426 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر خیبر ایجنسی کے 2 کامیاب غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی کے 105 خیبر ایجنسی میں آزاد امیدوارشفیق آفریدی 18135 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، آزاد امیدوار شیر مت خان 6767 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہے۔ پی کے 106 خیبر ایجنسی میں آزاد امیدوار بلاول آفریدی 12800 لیکر کامیاب ٹھہرے جبکہ تحریک انصاف کے امیر محمد خان 6551 لیکر دوسرے نمبر پر پی کے 107 میں آزاد امیدوار شفیق آفریدی 10 ہزار ووٹ لیکر آگے جبکہ آزاد حمید اللہ جان 8 ہزار 199 ووٹ کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی کے 108 ضلع کرم ایجنسی میں جے یو آئی (ف) کے محمد ریاض 11915 سے زائد ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار ملک محمد جمیل 9086 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر پی کے 109 میں تحریک انصاف کے سید اقبال میاں 12589 ووٹ لیکر آگے ہیں، آزاد امیدوار عنایت علی 7816 لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی کے 110 اورکزئی ایجنسی میں آزاد امیدوار غزن جمال 11651 ہزار سے زائد ووٹ لیکر آگے جبکہ پی ٹی آئی کے شعیب حسن7651 ووٹ دوسرے نمبر پر ہے۔ پی کے 112 شمالی وزیرستان میں آزاد امیدوار میر کلام خان 5559 ووٹ لیکر آگے جبکہ جے یو آئی ف کے صدیق اللہ 4033 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر پی کے 113 جنوبی وزیرستان میں میں جے یو آئی (ف) کے حافظ عصام الدین 1632 لیکر آگے آزاد امیدوار قیوم شیر 1170 ووٹ کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی کے 114 میں پاکستان تحریک انصاف کے نصیر اللہ خان 6278 ووٹ کیساتھ آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار 4952 ووٹ کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی کے 115 میں پی ٹی آئی کے عابد رحمن 3797 ووٹ لیکر آگے جبکہ جے یو آئی ف کے شعیب آفریدی 2302 ووٹ کیساتھ دوسرے نمبر پر اس سے قبل قبائلی اضلاع میں پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔ ووٹنگ کیلئے لوگوں میں جوش وخروش رہا، پولنگ سٹیشنز کے باہر لمبی قطاریں لگ گئیں۔ سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ پولنگ سٹیشنز کے اندر موجود لوگ ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ پولنگ میں اضافے کی تجویز زیر غور باجوڑ، مہمند، خیبر، ضلع کرم، اورکزئی، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان اور ایک ایف آر ریجن میں الیکشن کیلئے 18 سو 96 پولنگ سٹیشنز قائم ہیں۔ 554 پولنگ سٹیشنز کو حساس ترین اور 461 کو حساس قرار دیا گیا ہے جہاں پاک فوج اپنے فرائض سرانجام دے رہی پولنگ سٹیشن کے اندر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب ہیں۔ تاریخ ساز الیکشن میں 28 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں اور 282 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے، خواتین ارکان بھی شامل الیکشن میں تحریک انصاف کے سب سے زیادہ 16 امیدوار میدان میں ہیں، جے یو آئی کے 15، پیپلز پارٹی کے 13، اے این پی کے 14 اور قومی وطن پارٹی کے 3 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے 5 اور جماعت اسلامی کے 13 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ 202 امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے الیکشن کمیشن نے ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی عملہ یا سیکیورٹی اہلکار کسی کو ووٹ ڈالنے کی ترغیب نہیں دے سکتے، ووٹ ڈالنے کیلئے اصل شناختی کارڈ لازمی اور فوٹو کاپی قابل قبول نہیں ہوگی، ووٹرز، انتخابی عملہ اور پولنگ سٹیشن پر موجود دیگرافراد ووٹ کی رازداری کا خیال رکھیں۔بیلٹ پیپر پر نشان لگانے کیلیے پولنگ حکام کی فراہم کردہ مہر استعمال کریں، پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل اور کیمرہ لانے کی اجازت نہیں ہے، مقررہ وقت کے اختتام کے بعد بھی پولنگ سٹیشن کے اندر موجود ووٹرز اپنا ووٹ ڈال سکتے ہیں۔یاد رہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں میں تحریک انصاف 85 سیٹیں کے ساتھ اول نمبر پر ہے جبکہ متحدہ مجلس عمل پاکستان کی 13 ہیں، اے این پی کے پاس 11 جبکہ مسلم لیگ ن کے پاس 6، پیپلز پارٹی کے پاس 5 سیٹیں ہیں۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ فاٹا انضمام کا آخری مرحلہ آج مکمل ہوگیا، یہ صرف قبائلی عوام کا نہیں پاکستان کا الیکشن ہے، امید ہے ترقیاتی منصوبے مکمل ہوں گے۔وزیراعلی کے پی محمود خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آنے والا وقت قبائلی عوام کیلئے خوش آئند ہوگا، امید ہے قبائلی اضلاع میں ترقی ہوگی، قبائلی اضلاع کیلئے حکومت نے سکیمیں دیں ہے، فاٹا کے نمائندے عوام کی آواز بنیں گے، ترقی کے بعد علاقہ اوپر آئے گا، اسمبلی میں آنے والے نمائندے مبارکباد کے مستحق ہے، امید ہے عوامی نمائندے مسائل کو اجاگر کریں گے۔محمود خان کا کہنا تھا امید ہے فاٹا کے منصوبے پایا تکمیل کو پہنچیں گے، اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں سیکیورٹی سے متعلق بات ہوئی، الیکشن کمیشن نے علاقے کا دورہ کیا اور ملاقاتیں کی، الیکشن صاف اور شفاف ہو رہے ہیں۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ انتخابات کا مرحلہ ہوتے ہی فاٹا آئینی فریم ورک میں شامل ہوجائے گا، یہ پاکستانی قوم کی عظیم کامیابی ہے۔ ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا فاٹا کے غیور عوام کو مبارک ، صوبائی انتخابات کا مرحلہ مکمل ہوتے ہی فاٹا آئین کے فریم ورک میں مکمل طور پر شامل ہو جائیگا، یہ پاکستانی قوم کی عظیم کامیابی ہے وزیر اعظم عمران خان کی ذاتی دلچسپی سے یہ کامیابی ممکن ہوئ، افوج پاکستان اور سیاسی جماعتوں کا کردار بھی قابل تعریف ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع کیلئے تاریخ ساز دن ہے، قبائلی عوام تاریخ میں پہلی بار عوامی نمائندوں کو منتخب کر یں گے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا قبائلی علاقہ جات کے عوام کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ واضح رہے کہ قبائلی اضلاع کے انتخابات میں تحریک انصاف کے سب سے زیادہ 16 امیدوار میدان میں تھے ، جے یو آئی کے 15، پیپلز پارٹی کے 13، اے این پی کے 14 اور قومی وطن پارٹی کے 3امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے تھے۔ مسلم لیگ ن کے 5اور جماعت اسلامی کے 13امیدوار میدان میں جبکہ 202امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ ا۔

ورلڈ کپ فائنل کا نتیجہ درست نہیں تھا، مشکل میں پڑگیا ہوں، انگلش کپتان آئن مورگن

لندن :(ویب ڈیسک) ورلڈ کپ کی فاتح انگلینڈ کی ٹیم کے کپتان آئن مورگن نے کہا ہے کہ نتیجہ شفاف اور درست نہیں تھا میں جیت کر بھی مشکل میں پڑ گیا ہوں، کیوی کپتان ولیمسن بھی حیران ہیں۔یہ بات انہوں نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی، ورلڈ کپ کا فائنل تو سب کو پسند آیا لیکن نتیجہ کسی کی سمجھ میں نہیں آیا۔ خود انگلش ٹیم کے فاتح کپتان مورگن نے بھی سوال اٹھا دیا۔عالمی کپ کی فاتح انگلینڈ ٹیم کے کپتان اوئن مورگن نے فائنل کے نتیجے پر سوال اٹھا دیا ان کا کہنا ہے کہ میچ کا نتیجہ فیئر نہیں۔ ٹائمز کو انٹرویو میں مورگن نے کہا نتیجہ شفاف اور درست نہیں تھا میں جیت کر بھی مشکل میں پڑ گیا ہوں اور ہارنا اس سے بھی زیادہ مشکل ہوتا۔ایک سوال کے جواب مین ان کا کہنا تھا کہ نہیں بتا سکتا کہ ہم کہاں جیتے اور نیوزی لینڈ کہاں ہارا؟؟ یہ بھی نہیں بتا سکتا دونوں ٹیموں میں کیا فرق تھا، مورگن نے کہا اس سلسلے میں حریف کپتان ولیمسن سے کئی دفعہ بات کی وہ بھی حیران ہیں۔مورگن نے انکشاف کیا تماشائیوں میں ایک شخص کو دل میں درد ہوا لیکن اس نے طبی امداد سپر اوور کے بعد ہی لی۔ اس وقت سب پاگل پن میں مبتلا تھے۔واضح رہے کہ عالمی کپ2019کے فائنل میچ میں دونوں ٹیموں کے سو اوورز کے بعد میچ برابر رہا اور اس کے بعد سپر اوور بھی برابر رہا۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم کو زیادہ باو¿نڈریز مارنے پر فاتح قرار دیا گیا تھا۔

ایک جوکر، جو دہشت اور خوف کی علامت بن گیا

لاس اینجلس:(ویب ڈیسک) چند دوستوں کے لیے ڈراو¿نا خواب بن جانے والا جوکر کئی برس بعد لوٹ آیا ہے.تفصیلات کے مطابق عام طور پر جوکر کو ہنسنے ہنسانے، تفریح فراہم کرنے والے کردار کے طور پر دیکھا جاتا ہے، مگر اس جوکر کی کہانی یکسر مختلف ہے.یہ جوکر خوف اور دہشت کی علامت ہے، ایک ایسا عفریت، جس کا خوف بچوں کے سروں پر منڈلاتا رہتا ہے اور اب یہ 27 برس بعد اپنا انتقام لینے لوٹ آیا ہے.یہ کہانی ہے رواں برس 6 ستمبر کو ریلیز ہونے والی معروف فلم اٹ چیپٹر ٹو (It Chapter Two) کی، جو 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم ’اٹ ‘کا دوسرا پارٹ ہے.یہ فلم اپنے عہد کے ممتاز فکشن نگار اسٹیفن کنگ کے ناول پر مبنی ہے، جسے ماضی میں بھی کئی بار فلمایا جاچکا ہے، مگر اس کا سحر کم نہیں ہوا.اسٹیفن کنگ ایک امریکی مصنف ہیں، جو سسپنس، ہارر اور فینٹاسی جیسی ادبی اصناف میں اپنی مثال عام ہیں. ان کے کئی ناولز کو فلموں کے قالب میں ڈھالا گیا، جن میں آسٹینلے کوبرک کی “دی شائینگ” نمایاں ہےَفلم کو دنیا بھر میں مختلف زبانوں میں ریلیز کیا جائے گا، پروڈیوسرز ریکارڈ بزنس کی توقع کر رہے ہیں.

حاملہ عورت پر تشدد کرنا شرم کا مقام ، ہم سب گنہگار ہیں، بچہ دنیا میں آنے سے قبل ہی چلا گیا:سعدیہ سہیل ، حاملہ خاتون پر ڈنڈوں ، کلہاڑیوں سے تشدد ، بچہ مردہ پیدا ہوا ، جاگیردار کا ظلم : ضیا شاہد کی چینل ۵ کے پروگرام ” ہیومن رائٹس “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) سرگودھا میں غربت جرم بن گئی بااثر ملزمان کے بچوں کو مرغیاں چوری کرنے سے منع کرنے پر مسلح ملزمان نے غریب کے گھر پر دھاوا بول دیا حاملہ خاتون پر تشدد سوٹوں کلہاڑیوں سے تشدد کیا گیا تفصیلات کے مطابق 109جنوبی کی رہائشی پروین بی بی اپنے شوہر کے ہمراہ خبریں ہیلپ لائن اور چینل فائیو کو بتایا کہ ہم دیانتدار لوگ ہیں مشقت کر کے پیٹ پالتے ہیں26مئی 2019کو ایک بجے ملزم مقبول،محمود اور مقبول کی بیوی رانی بی بی میرے گھر گھس آئے مجھے مسلسل مارتے رہے او ر کہتے رہے آج تمہیں اپنے بچوں کو ڈانٹنے کا مزہ چکھاتے ہیں ٹھڈے بھی مارے میں زمین پر گر گئی جس کے باعث میرا بچہ مردہ پیدا ہوا مردہ بچہ لے کر تھانے گئی ایس ایچ او ظفر شاہ کے کہنے پر بچہ دفنا دیا لیکن بعد میں ایس ایچ او کارروائی سے انکاری ہو گیا۔چینل فائیو کے پروگرام ہیومین رائٹس واچ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈی پی او مشتاق سکھیرا کو بھی درخواست دی جو بے سود ثابت ہوئی۔ایس ایچ او کو درخواست دی لیکن سیاسی اثرورسوخ آڑے آ گیا۔الٹا صلح کے لئے دبا? کے لئے خاتون کے شوہر کو حوالات میں بند کر دیا گیا۔آر پی او کو درخواست دینے پر ڈی ایس پی صدر کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا۔دوسرے کیس میں باٹا پور کے رہائشی بچے مقتول سبحان کے قاتل پولیس کی گرفت سے دور ہو گئے وزیر اعلی پنجاب و آئی جی پنجاب کا نوٹس کسی کام نہ آیا۔ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ میں بچے سے زیادتی ثابت ہو گئی،72گھٹنے بعد بھی بچے کے خون کے نمونے تک فرانزک کے لئے نہیں بھیجے گئے۔ سی سی پی او لاہور بشیر ناصر تاحال ملزمان کی گرفتاری میں ناکام رہے۔ایم پی اے سعدیہ سہیل نے کہا کہ ہمارے ہاں سیاسی پروگرامز بہت ہوتے ہیں میں جناب ضیائ شاہد خبریں و چینل فائیو کو ہیومین رائٹس واچ جیسے پروگرام شروع کرنے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ہم بحثیت معاشرہ ہی کرپٹ ہو چکے کرپشن صرف پیسے کی نہیں ہوتی اپنی ڈیوٹی صحیح نہ کرنا لوگوں کے حقوق غصب کرنا بھی کرپشن ہی ہے۔المیہ ہے پولیس میں سیاسی اثرورسوخ بہت رہا پولیس کی اکثریت پروٹوکول ڈیوٹیوں میں مصروف نظر آتی تھی وزیراعظم عمران خان نے پروٹوکول ڈیوٹیاں ختم کیں۔ہمارے ہاں پولیس خوف کی علامت سمجھی جاتی ہے حالانکہ پولیس کا کام عوام کو تحفظ کا احساس دلانا ہے۔ایک حاملہ عورت پر تشدد شرم کا مقام ہے ہم سب ہی گناہ گار ہیں بچہ دنیا میں آنے سے قبل ہی چلا گیا پیسے والے کو بااثر سمجھا جاتا ہے معاشرتی برائیاں بڑھ گئی ہیں۔میڈیا کی موجودگی میں ایسے واقعات اب چھپ نہیں سکتے۔سسٹم میں بڑی تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے۔ حاملہ عورت پر تشدد کرنے والے نارمل نہیں ہو سکتے۔بطور معاشرہ ہماری تربیت ہی نہیں مذہب مشرقی روایات سے دور ہو گئے قرآن کو غلاف میں لپیٹ کر رکھ دیا۔دیہات میں بڑے زمیندار خدا بنے بیٹھے ہیں۔ظلم سہنا بھی اتنا ہی بڑا گناہ ہے جتنا ظلم کرنا آواز اٹھانی چاہئے۔میں ضیا ئ شاہد، ان کی ٹیم خصوصاان کے نمائندے کامران ملک کو ظلم کے خلاف کاوشوں پر سلیوٹ پیش کرتی ہوں آپ مجھے بھی اپنی ٹیم کا حصہ سمجھیں ظلم کے خلاف آپ مجھے پہلی صف میں اپنے ساتھ پائیں گے۔سیاسی اثرو رسوخ سے پولیس دہشت کی علامت بن گئی لیکن موجودہ حکومت اصلاح میں لگی ہے پولیس کی فرسٹریشن بھی دو ر کرنا ہو گی تنخواہیں بہتر ہوں گی تو پولیس بہتر ہو گی۔تفتیشی پڑھے لکھے لانا ہوں گے اب کام ہو رہا ہے۔سیاسی اثر بھی مائنس کرنا ہے۔بچوں سے زیادتی کیس میں اکثر قریبی لوگ ہی شامل ہوتے ہیں۔اکثر بچے اعتماد نہ ہونے سے تو خود سے ہونے والی زیادتی کا بتاتے ہی نہیں۔والدین چھوٹے بچوں کی تربیت کریں میں چھوٹی تھی تو قاری صاحب بچوں کو پڑھانے آتے تھے میں نے بچوں کے چہرے پر گبھراہٹ نوٹ کی تو چھپ کر دیکھا بچے کیوں گھبراتے ہیں جو دیکھا اس پر میں نے قاری کی خوب مرمت کی چھوٹی تھی اتنی عقل نہیں تھی قانونی کارروائی کروں۔معاشرے میں ذہنی بیمار بڑھ رہے ہیں سینئر صحافی ضیائ شاہد نے کہا کہ یقینا ملزمان کے پولیس سے تعلقات ہوں گے جو پولیس کارروائی نہیں کرتی بے چاری خاتون آٹھ ماہ سے حاملہ تھی تشدد سے بچہ پیٹ میں ہی ہلاک ہو گیا۔خاتون تھانے گئی لیکن ایس ایچ او نے ایف آئی آر کاٹنے کے بجائے خاتون کو پانچ ہزار تھما دیے جا? جا کر بچہ دفنا دو کیونکہ ملزم زمیندار بڑے بااثر تھے۔خاتون ایک کے بعد دوسرے پھر تیسرے افسر کے پاس گئی لیکن خاتون کو انصاف نہ ملا زمیندار کانام آنے پر پولیس چپ سادھ لیتی ہے۔یہی وہ جنگ ہے جس کے لئے ہم اور تحریک انصاف لڑ رہی ہے کہ جہاں طاقتور کا نام آتا ہے پولیس خاموش ہو جاتی ہے۔اب تک خاتون کی درخواست پر ایف آئی آر تک درج نہ ہوئی۔ہم ہیومین رائٹس واچ کے اب تک 24پروگرام کر چکے جن میں سے 23 ظالمانہ واقعات کے خلاف ایکشن ہوا ہے جن میں ڈی پی اوز ،ڈی ایس پی اور تھانیدار معطل ہوئے ہیں۔بہاولنگر میں خاتون کو ہراساں کرنے والے ڈاکٹر کو بھی معطل کیا گیا۔ہماری کسی سے رشتہ داری نہیں جب کسی پر ظلم ہوتا ہے تو ہم آواز اٹھاتے ہیں سرگودھا میں ہمارے نمائندے محمد کامران ملک نے ہی تین سو بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیو پکڑی تھی کیس ایف آئی اے میں آیا ملزمان پکڑے گئے ہمارے نمائندوں کو دھمکیاں بھی دی گئیں۔موجودہ کیس میںسرگودھا میں حاملہ خاتون پر تشدد سے بچہ ضائع ہونا بہت بڑا ظلم ہے ایف آئی آر درج نہ ہونا اس سے بھی بڑا ظلم ہے۔باٹا پور میں بچے سے زیادتی کیس پر ضیائ شاہد نے کہا چھوٹے بچوں سے زیادتی وطیرہ بن چکا ہے زینب قتل کیس کے بعد ہر دوسرا کیس یہی ہے۔زیادتی کے بعد قتل سے ثابت ہوتا ہے بچہ زیادتی کرنے والے کو پہچانتا تھا تبھی پکڑے جانے کے خوف سے بچے کو قتل کیا جاتا ہے۔وزیر اعلی اور آئی جی متعلقہ کیس پر نظر رکھیں فرانزک والوں سے میری درخواست ہے جلدی کارروائی کریں تاخیر سے ملزمان بچ جاتے ہیں جتنی جلد رپورٹ آئے اتنا بہتر ہے۔ملزموں کے پیچھے جب تک کوئی قد آور شخصیت نہ ہو جرم نہیں ہوتا بچوں کے سلسلے میں میں تین مرتبہ قصور گیا اس وقت کے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا ئ اللہ سے بحث کی کیس میں آپ کے کچھ ایم پی ایز کے نام بھی آرہے ہیں لیکن رانا ثنا اللہ نے کہا جائیداد کا تنازعہ ہے اس لئے مخالفین کے نام لئے جا رہے ہیں۔ خیر اللہ رانا ثنا اللہ کی مشکل آسان کرے۔ایک ایم پی اے تو ملزمان تھانے سے چھڑا لیتے تھے۔ملزمان بھتہ لیتے تھے ایسی برائیوں کے پیچھے کوئی بااثر شخص ضرور ہوتا ہے۔ایک مرتبہ فنکشن میں گیا ایک شخص بچوں کے حق میں دھواں دھار تقریر کر رہا تھا واپسی پر لوگوں نے بتایا تقریر کرنے والا شخص وکیل ہے اور خود ہی ملزمان کے حق میں کیس لڑتا ہے۔ ایسی شہرت رکھنے والے شخص پر بار ایسوسی ایشنز کو پابندی لگانی چاہئے جو بچوں کے قاتل چھڑواتا ہے۔ لائیو کالرعمران عباسی نے آزاد کشمیر سے کہا ضیائ شاہد کا پروگرام ہیومین رائٹس واچ بڑا زبردست ہے۔حکومت پولیس اصلاحات کے لئے کام کرے۔سوات سے محمد حیات نے بتایا ضیائ شاہد بڑا ہی بے باک تبصرہ کرتے ہیں ان کا پروگرام اچھا ہے۔