بھارت میں 40 سے بال نہ تراشنے والے شخص کی چٹیا 6 فٹ لمبی ہوگئی

بہار(ویب ڈیسک) بھارت میں ایک شخص نے 40 سے سال سے نہ تو اپنے بال دھوئے اور نہ ہی اس عرصے میں کبھی کٹوائے ہیں جس کے باعث بالوں کی لمبائی 6 فٹ ہوگئی ہے اور گاو?ں کے لوگ اسے ’کرامت‘ سمجھتے ہوئے لمبے بالوں کو اس شخص کو حاصل روحانی طاقت کی دلیل سمجھنے لگے ہیں۔شخصیت میں وجاہت اور وقار برقرار رکھنے کے لیے بالوں کی افزائش اور ان کی دیکھ بھال مرد و زن کا مشترکہ مشن ہوتا ہے اور اگر بال گرنے لگ جائیں تو یہ مشترکہ مشن المیہ بن جاتا ہے۔ مہنگے شیمپو اور طرح طرح کے گھریلو ٹوٹکوں سے بالوں کی افزائش کی جاتی ہے تاہم بھارت میں ایک ایسا شخص بھی ہے جو ان سب احتیاطوں سے بے نیاز ہونے کے باوجود 6 فٹ طویل بال رکھتا ہے۔بھارتی ریاست بہار کے 62 سالہ سکال دیو نے آخری بار اپنے بال 22 سال کی عمر میں دھوئے تھے اور اسی سال آخری بار بال ترشوائے تھے۔ اس بات کا فیصلہ اس نے اپنے بالوں کا سخت گچھہ بننے کے باعث کیا جسے وہ بھارتی دیوتا شیوا کا تحفہ سمجھتا ہے تو پھر اس نے نہ کبھی بال کٹوائے اور نہ دھوئے۔سکال دیو کے بال گچھے کی شکل میں ایک دوسرے سے ایسے جڑے ہوئے ہیں جیسے انہیں کسی چپکنے والی شے نے ایک دوسرے سے جکڑا ہوا ہے۔ وہ بوری کے ریشوں

کی طرح بھورے اور موٹے دھاگوں جیسے اپنے قد سے لمبے بالوں کو تہہ در تہہ لپیٹ کر کسی گٹھری کی طرح سر پر لادے پھرتا ہے۔ سکال کو اپنے گاو?ں میں مہاتما جی کے نام سے پکارا جاتا ہے اور ان کا احترام ہندو مت کے اقدار کے لحاظ سے کیا جاتا ہے۔

ماہرہ کی فلم ’سپر اسٹار‘ کیلئے عاطف کی آواز میں گایا جانے والا گانا ریلیز

لاہور (ویب ڈیسک)عاطف اسلم نے شاندار گائیگی کی جس نے تمام مداحوں کے دل جیت لیے۔ماہرہ خان کی نئی فلم ’سپر اسٹار‘ میں عاطف اسلم نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا اور گلوکار کا یہ گانا ریلیز کردیا گیا ہے۔فلم ’سپر اسٹار‘ کا نیا گانا ’ان دنوں‘ ریلیز کیا گیا ہے جس میں عاطف اسلم نے شاندار گائیگی سے تمام مداحوں کے دل جیت لیے۔گانے کا میوزک سعد سلطان اور اذان سمیع نے تیار کیا جب کہ شکیل سہیل نے اسے کو تحریر کیا ہے۔گانے کی ویڈیو میں اداکارہ ماہرہ خان بے حد حسین لگ رہی ہیں جب کہ بلال اشرف کے ساتھ ان کا زبردست تال میل نظر آرہاہے۔اس رومانوی گانے میں بلال اشرف اور ماہرہ خان بہترین آن اسکرین کپل نظر آرہے ہیں جنہیں تمام مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔واضح

رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان اور بلال اشرف کی فلم ’سپر اسٹار‘ عید الاضحیٰ پر سینیما گھروں کی زینت بنے گی جس کا ٹریلر گزشتہ دنوں جاری کیا گیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت کی پنجاب کابینہ کے فیصلو ں کے بارے پریس کانفرنس

لاہور(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب کابینہ نے لینڈلیز پالیسی کے تحت صوبے کے30اضلاع میں ایک لاکھ 20ہزار 7سو ایکڑ زمین کسانوں کو الاٹ کرنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔ یہ غیر آباد زمینیں کسانوں کو کاشتکاری کے لئے عرصہ دراز سے دی گئی تھیں اور کسانوں نے اپنی محنت سے ان زمینوں کو آباد کیا اور اب یہ زمینیں انہیں الاٹ کردی جائیں گی۔اس کا میکانزم بنالیا گیا ہے،زمین کی ویلیوہرضلعی کلکٹر نے طے کردی ہے ۔ کسانوں کو ساڑھے بارہ ایکڑ تک رقبہ الاٹ کیا جائے گا-سٹیٹ لینڈ کی ڈسپوزل پالیسی کے بھی جامع اصولوں کی منظوری دی گئی ہے اب پسند اور ناپسند کی بنیاد پر زمین کی الاٹمنٹ کا سلسلہ ختم کردیاگیا ہے-کسی وزیر یا افسر کے صوابدیدی اختیارات ختم کردیئے گئے ہیں اس حوالے سے شفاف میکانزم وضع کیا گیا ہے جس سے مقدمہ بازی کا بھی خاتمہ ہوگا۔زمین لیز پر دینے کے حوالے سے پہلے محکمہ ریونیو جو عام آدمی کو تنگ کرتا تھا اب اس پالیسی کے تحت اس کی جان محکمہ ریونیو سے چھڑا دی گئی ہے عارضی کاشت لیز کے حوالے سے بھی پالیسی وضع کردی گئی ہے اور یہ پالیسی2016سے رکی ہوئی تھی اب اسے 2020تک توسیع دی گئی ہے۔صوبائی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ لیز کی مدت ایک سال کی بجائے تین سال ہوگی۔ لیز ہولڈرواجبات ادا کرکے لیز کو توسیع دلا سکتے ہیں ۔ صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار آج ڈی جی پی آر آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ حالیہ بارشوں، طوفان اور ڑالہ باری کے باعث ہونے والے نقصان کے ازالے کے لئے بھی صوبائی کابینہ نے مکمل پیکیج کی منظوری دی ہے ۔26اضلاع کے 55متاثرہ دیہاتوں کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے اور یہاں آبیانہ، مالیہ معاف ہوگا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پولیس کے منجمند فکس ڈیلی الاو¿نس کو 2013کی شرح سے بحال کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے -دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کی قربانیوں کے پیش نظر پنجاب حکومت نے اپنے محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے پولیس کے الاو¿نس بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے- پولیس فورس کے گریڈ ایک سے گیارہ کے ملازمین جن کی تعداد ایک لاکھ85ہزار248بنتی ہے ان کے الاﺅنس بڑھانے پر ہر سال تقریبا دس ارب روپے اضافی خرچ ہوگا- بارہ سے گریڈ سولہ کے 22464ملازمین کے الاﺅنسز بڑھانے پر تقریبا2.08ارب روپے خرچ ہوں گے-گریڈ 17 سے 22 تک کے ایک ہزار سے زائد پولیس ملازمین کے الاﺅنسز بڑھانے پر 0.26بلین خرچ ہوں گے-سیکرٹریٹ کے ملازمین کے لئے بھی الاﺅنسز بڑھانے کی منظوری دی گئی ہے۔

صوبائی کابینہ کا اجلاس،19 نکاتی ایجنڈا تیار

لاہور (ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس۔ اجلاس میں 19نکاتی ایجنڈے پر غورکیا گیا۔کابینہ اجلاس میں صوبائی وزیرسیدصمصام بخاری،مشیران،معاونین خصوصی،چیف سیکرٹری اوراعلیٰ حکام اجلاس کی شرکت۔پولیس کا 2005 سے منجمد فکس ڈیلی الاﺅنس 2013 کی شرح سے بحال کرنے کی منظوری۔پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس اورٹریفک وارڈنز کو بھی فکس ڈیلی الاﺅنس 2013ءکی شرح سے ملے گا۔کیڈرپوسٹ پر تعینات سول افسران کیلئے ایگزیکٹو الاو¿نس کی منظوری۔ سول افسران کوان کی بنیادی تنخواہ کے1.5گناکے تناسب سے ایگزیکٹو الاﺅنس دیا جائے گا۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب کابینہ نے سول سیکرٹریٹ کے گریڈ ایک تا 16 ملازمین کیلئے بنیادی تنخواہ پر 1.5گنا خصوصی الاﺅنس کی منظوری بھی دی۔اجلاس میں چولستان کے بے زمین کاشتکاروں کو سرکاری اراضی کی الاٹمنٹ کی منظوری دی گئی۔زمین شفاف طریقے سے الاٹ کی جائے گی اور اس مقصد کیلئے سکروٹنی کمیٹیاں تشکیل دینے کی بھی منظوری دی گئی۔تحصیل صادق آباد کے علاقے چولستان میں پی پی ایل کو تیل کی تلاش کے لئے اراضی دینے کی منظوری۔حالیہ بارشوں،طوفان اورڑالہ باری کے باعث کاشتکاروں کی فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کیلئے امدادی پیکیج کی منظوری۔27 اضلاع کے 55 متاثرہ دیہات کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا،آبیانہ اور مالیہ معاف ہوگا۔دریائے جہلم میں آنے والے سیلاب سے متاثرہ کاشتکاروں کے نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت۔صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پنجاب کی پہلی سیاحتی پالیسی کی اصولی منظوری۔سیاحوں کی دلچسپی کے حصول کیلئے خصوصی مراعات کا پیکیج تیار کیا جائے گا۔ سیاحت کے فروغ سے پنجاب اور پاکستان کا سافٹ امیج ابھرے گا۔سیاحت میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والے نجی سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دی جائیں گی۔میٹرک اورایف اے،ایف ایس سی کے امتحانات کے لئے گریڈنگ سسٹم مرحلہ وار متعارف کرانے کا فیصلہ، پہلا مرحلہ نافذ کرنے کی منظوری۔امتحانات کیلئے گریڈنگ سسٹم یکساں نظام تعلیم کی جانب اہم قدم ہے، رٹہ سسٹم کا خاتمہ ہوگا۔ایسا نظام تعلیم دیں گے کہ ہمارے بچے انٹرنیشنل لیول پر مقابلہ کرسکیں۔گریڈنگ سسٹم کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی کی تشکیل۔سرکاری اراضی ڈسپوزل پالیسی میں ترامیم کی منظوری۔پنجاب کابینہ نے آئندہ سے سرکاری اراضی اوپن آکشن کے تحت لیزپر دینے کی منظوری دی۔بے زمین کاشتکاروں کو لیز پر دی جانے والی اراضی کے مالکانہ حقوق دینے کا فیصلہ۔جن کاشتکاروں نے 80فیصد اراضی کو آباد کیا ہے انہیں مالکانہ حقوق دیئے جائیں گے۔پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سیالکوٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران کی نامزدگی کی منظوری۔مالی سال2016-17اور2018-19کے پنجاب حکومت کے اکاو¿نٹس کی آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے مرتب کی جانیوالی آڈٹ رپورٹس کی منظوری۔کابینہ کی منظوری کے آڈٹ رپورٹس پنجاب اسمبلی میں پیش کی جائیں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے اس ضمن میں قائم کی جانے والی کمیٹی کی سفارشات کی منظوری۔ صوبائی کابینہ کے 13ویں اور14ویں اجلاسوں کے منٹس کی توثیق کی گئی۔ کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے 10ویں اور11ویں اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔اجلاس میں صوبائی وزراء،مشیران،معاونین خصوصی،چیف سیکرٹری اوراعلی حکام کی شرکت۔

28 روز میں 10 لاکھ سبسکرائبرز، شعیب اختر نے یوٹیوب گولڈن بٹن حاصل کر لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے صرف 10 لاکھ سبسکرائبرز کر کے یوٹیوب گولڈن بٹن حاصل کرلیا۔چند روز میں یوٹیوب چینل پر 10 لاکھ سبسکرائبرز کرنے پر شعیب اختر کو گولڈن بٹن بھی پیش کیا گیا۔کرکٹ کی دنیا میں ’راولپنڈی ایکسپریس‘ کے نام سے پہچانے جانے والے شعیب اختر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی وجہ سے میں مجھے یوٹیوب کی جانب سے ’گولڈن بٹن‘ ملا، آپ تمام لوگوں کے لیے بہت سارا پیار۔

لاکھوں قبائلی پہلی مرتبہ ووٹ دینگے، تیاری مکمل

پشاور (این این آئی )خیبرپختونخوا کے 7قبائلی اضلاع کی 16صوبائی نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی انتخابی مہم ختم ہوگئی آج ہفتہ 20 جولائی کو خیبرپختونخوا کے 16اضلاع میں انتخابات ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے حلقہ پی کے105 سے22، پی کے 106سے 19 اور پی کے107 سے 22 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ضلع مہمند کے حلقہ پی کے 103 سے 14 اور پی کے 104 پر 18امیدوار ہیں۔ضلع جنوبی وزیرستان کے حلقہ پی کے 113 پر 20 امیدوار اور پی کے 114 پر 18 امیدوار وں کے درمیان مقابلہ ہوگا،ضلع اورکزئی کے حلقہ پی کے 110 پر صرف 6امیدوار ہی میدان میں رہ گئے ہیں،ضلع باجوڑ کے حلقہ پی کے 100 پر 10 ،پی کے 101 پر 12 اور پی کے 102 پر 9 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، ضلع کرم کے حلقہ پی کے 108 پر 32 اور پی کے 109 میں 22 امیدوار میدان میں ہیں، شمالی وزیرستان کے حلقہ پی کے 111 اور پی کے 112 پر انیس، انیس امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ دریں اثنائ الیکشن کمیشن کے ترجمان الطاف احمد خان نے کہاہے کہ قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں چار سو پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں لیکن حساس پولنگ اسٹیشنو پر امن وامان قائم رکھنے کےلئے فوج کے جوان اندر اور باہر موجود ہونگے ،لوگ بلا خوف وخطر قبائلی اضلاع میں پہلے تاریخی صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کےلئے گھروں میں نکلیں اور اپنے راہے دہی حق کا استعمال کریں ،جن حلقو ں میں خواتین ووٹوں کی تعداد دس فیصد سے کم ہونگی تو قانون کے تحت وہ انتخابات کالعدم قرار دیئے جائینگے،الیکشن کمیشن مبصرین کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتا ہے جس نے بھی انتخابات کی نگرانی کےلئے درخواست دی ہے ان کو اجازت دی گئی ہے۔ ”این این آئی “کےساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ترجمان الیکشن کمیشن نے کہاکہ جن علاقوں میں حالات اطمینان بخش ہیں وہاں پر فوج باہر تعینات ہوگی۔انہوںنے حیرت کا اظہار کیا کہ فوج کی تعیناتی پر کچھ لوگ کیوں تحفظات کا اظہار کررہے ہیں کیونکہ فوج ہماری اپنی ہے اور تعیناتی کا مقصد انتخابات کو پر امن بنانا ہے تاکہ لوگ پر سکون انداز میں بلا خوف وخطر اپنی رائے کا اظہار کریں۔انہوںنے کہاکہ جن حلقو ں میں خواتین ووٹوں کی تعداد دس فیصد سے کم ہونگی تو قانون کے تحت وہ انتخابات کالعدم قرار دیئے جائینگے۔انہوںنے کہاکہ عام انتخابات کی طرح تمام قوانین قبائلی اضلاع کے انتخابات پر لاگو ہونگے۔گزشتہ سال مئی میں قبائلی اضلاع کا خیبر پختون خوا کےساتھ انضمام کے بعد پہلی مرتبہ سولہ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر انتخابات ہورہے ہیں۔ قومی اسمبلی سے منظور کر دہ 26ترمیم کے تحت نشستیں چوبیس تک بڑھ گئی تھیں لیکن سینٹ سے اب تک بل پاس نہ ہونے کی وجہ سے انتخابات 16نشستوں پر ہونگے۔

ملک میں تمام چوروں کوٹکٹکی لگے گی،جوجتناچیخ رہاہے وہ ٹکٹکی کے قریب ہے،شیخ رشید

لاہور:(ویب ڈیسک)وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں تمام چوروں کوٹکٹکی لگے گی،وزیراعظم سے کہاجس جس نے قوم کاپیسہ کھایاہے وصول کیاجائے۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ابھی توکھیل شروع ہوا ہے،آپ چیخیں ماررہے ہیں،قوم کوپہلے بھی کہاجوجتناچیخ رہاہے وہ ٹکٹکی کے قریب ہے۔انہوں نے کہا کہ4ماہ پہلے کہاتھا جھاڑوپھرےگی،بعض لوگوں کے وکٹ کے دونوں طرف تعلقات ہوتے ہیں،ابھی تو کھیل شروع ہوا ہے چیخیں تو نکلیں گی ، تین چار بندے زیادہ چیخ رہے ہیں،ابھی تو آگے آگے دیکھیں ہوتا ہے کیا ،پوری دنیامیں عمران خان کو ایمانداری کا اعزازحاصل ہے ، انہوں نے کہا کہ ہر آدمی اپنی جان بچاتا ہے ،سلطانی گواہ بننا عام بات نہیں ، اپوزیشن جتنی مرضی اکٹھی ہو جائے کچھ نہیں ہو گا ،پوری اپوزیشن میں صرف مولانا فضل الرحمان قابل ذکر ہیں، ان کا کہناتھاکہ مدرسوں کی طرف کوئی بری آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، مولانافضل الرحمان عجیب عجیب باتیں کررہے ہیں،مولانا فضل الرحمان سیاست کی بنیادپر کھیلیں ،وزیر ریلوے نے کہا کہ ہم نے 5 ارب روپے ریلوے کا خسارہ کم کیا ہے ، جلد 5 نئی ٹرینیں چلانے جارہے ہیں،ریلوے کی مال گاڑیوں سے مقررہ اہداف سے زائدآمدن ہوئی، انہوں نے کہا کہ ریلوے نظام کی بہتری کیلئے کنٹریکٹ پربھرتیاں کی جائیں گی،6ماہ بعدریلوے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصداضافہ کیا جائےگا، ملازمین کی مستقلی کیلئے ہدایات جاری کردیں،انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ریلوے کی جتنی خدمت ہوسکی کروں گا،مال گاڑیوں سے مقررہ اہداف سے زیادہ آمدن حاصل ہوا،بڑے ادارے ریلوے میں سرمایہ کاری کےلئے تیار ہیں۔

جو جو کرپشن کریگا بھگتے گا

لاہور (وقائع نگار) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان مےں پہلی بار کرپشن پربڑے بڑے لوگ قانون کے کٹہرے مےں کھڑے ہورہے ہےں اور لوٹ مارکا دورنئے پاکستان مےں نہےں چل سکتا۔ سابق حکومتوں کے ادوار مےں رےکارڈ کرپشن ہوئی اوربدعنوان عناصر نے ملک و قوم کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا۔ماضی کے حکمرانوں کے ذاتی بےنک بےلنس دن دگنی رات چوگنی ترقی کرتے رہے اور دوسری طرف عوام مسائل کی چکی مےں پستے رہے۔ماضی میں پاکستان کرپشن کی دلدل مےں دھنسا ہوا تھا جبکہ نےا پاکستان شفافےت کی طرف گامزن ہے اوروزےراعظم عمران خان کی قےادت مےںپاکستان بدل رہا ہے اور شفاف پاکستان کی بنےاد رکھی جاچکی ہے۔ آج یہاں ایک بیان میں وزےراعلیٰ نے کہا کہ پوری قوم اپنے ادوار مےںکرپشن کی انتہا کرنے والوں کا حساب چاہتی ہے۔ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، ےہ نےا پاکستان ہے ،ےہاں سب قانون کے تابع ہےں اور تبدیلی یہی ہے کہ اپنے وقت کے حکمران بھی کرپشن کے الزام مےںپکڑ میں آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس نے بھی کرپشن یا غلط کام کیا ،اسے انجام بھگتنا ہوگا۔ سرکاری خزانے کو بے دردی سے لوٹنے والے ملک کے مجرم ہیں اور جھوٹے دعویداروں کے چہرے عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔ قومی دولت لوٹنے و الوں کو پائی پائی کا حساب دینا ہوگا۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ 10برس میں میگا پراجیکٹس کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم رہا۔سابق حکمرانوں کے دور مےںسرکاری خزانے کو لوٹا گےا اورہر ادارے مےں کرپشن کی گئی۔انہوںنے کہا کہ کرپشن اورقرضوں نے معےشت کو تباہ و برباد کےا اورپاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا یا۔ ماضی کے حکمرانوں نے پاکستان کے ساتھ بہت ظلم و زیادتی کی۔ انہوںنے کہا کہ عوام کی بنےادی ضرورتوں کو نظر انداز کےا گےااورذاتی نمائش کے منصوبے شروع کےے گئے جس کے باعث عوام کے مسائل کم ہونے کی بجائے بڑھتے گئے۔انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کرپشن کے خلاف جہادکررہی ہے اور ہم سرکاری خزانے کے امےن ہےں،کسی کو خےانت نہےں کرنے دےںگے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ممتاز عالم دین علامہ منیر احمد یوسفی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

قومی لٹیروں کو میانوالی جیل میں رکھیں سب پیسہ واپس کر دینگے: شیخ رشید

میانوالی (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بڑے بڑے چوروں اور ڈاکوﺅں کو ائیر کنڈیشن ہوٹل نما جیلوں، ہسپتالوں میں رکھنے کی بجائے میانوالی جیل میں ایک مہینے کے لئے رکھیں تو وہ لوٹا ہوا ایک ایک پیسہ واپس کر دیں گے، 777جہاز کی بجائے وزیراعظم معمول کی پرواز پر عام مسافر کی طرح امریکہ جائیں گے یہ ہوتی ہے حقیقی تبدیلی، عوام اور ہمیں یقین ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنی صلاحتیوں کے زریعے آئی ایم ایف کے قرضوں کو ری شیڈول کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے، 1990کے بعد میانوالی کے لوگوں کے لئے دوسری ٹرین میانوالی ایکسپریس چلائی جارہی ہے۔ وہ میانوالی میں میانوالی لاہور ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اربوں کی کرپشن کرنے والوں کو نائن سٹار ہوٹل میں رکھا گیا ہے اور انھیں60انچ کی ایل ڈی کی سہولت دی گئی ہے جب وہ اے سی جیل اور اے سی ہسپتال سے نکلتے ہیں تو پروڈکشن آڈرز کے ذرےعے اے سی پارلیمنٹ میں پہنچ جاتے ہیں،میرا مشورہ ہے کہ ان چوروں اور ڈاکوﺅں کو ایک ماہ کے لئے میانوالی جیل میں بھیج دیں یہ لوٹے ہوئے سارے پیسے واپس کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جوانی کے سات سال بے گناہی میں جیل میں گذارے، ہم نے تو منی لانڈرنگ یا کرپشن نہیں کی۔ اس کے باوجود عام جیل میں رکھا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ 1990سے ماڑی انڈس ریل بند ہوئی اس کے بعد 28کلومیٹر ٹریک خراب ہے ، اگر وزیراعظم عمران خان ہمیں پی ایس ڈی پی میں فنڈز دیِں تو اس ٹریک کو ٹھیک کر کے سفر کو مزید کم دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میانوالی سے لاہور تک 120مسافر یومیہ کی بنیاد پر سفر کرتے ہیں ، ٹرین کے ذریعے انھیں ایک بہتر سفری سہولیات فراہم ہوسکے گی ۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان ریلوے نے 10ماہ میں 70لاکھ مسافر زیادہ اٹھائے ہیں اور50مال بردارگاڑیوں کو ٹریک پر لائے ہیں ، 36ٹرینوں کی تیاری کا کریڈیٹ ریلوے ملازمین اور افسران کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کے ملک بھر میں 2800ریلوے کراسنگ ہیں جن میں سے صرف 1300کراسنگ پوائنٹس پر ایک ملازم تعینات ہے باقی کراسنگ اوپن ہیں ، ریلوے ٹریک کے اردگرد آبادی اور کراسنگ دیکھ کر نہ کرنے سے ٹرین حادثات ہورہے ہیں۔

سیف علی خان خوش قسمت ہیں کہ کرینہ ان کی بیوی ہیں، سدھارتھ ملہوترا

ممبئی: (ویب ڈیسک)نامور بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے سیف علی خان کو کرینہ کپور جیسی بیوی ملنے پر خوش قسمت قرار دے دیا۔حال ہی میں اداکار سدھارتھ ملہوترا اور پرینیتی چوپڑا اپنی فلم”جبریا جوڑی“کی تشہیر کے سلسلے میں ریئلیٹی شو”ڈانس انڈیا ڈانس “پہنچے، جہاں انہوں نے بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان اور ان کی خوبصورت بیوی کرینہ کپور سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔سدھارتھ ملہوترا نے کہا کہ وہ سیف علی خان کے بہت بڑے مداح ہیں اور ان سے بہت کچھ سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس موقع پر سدھارتھ نے سیف اور کرینہ کی جوڑی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ سیف علی خان بہت خوش قسمت ہیں کہ ان کی زندگی میں کرینہ کپور شامل ہیں۔واضح رہے کہ ریئلیٹی شو ”ڈانس انڈیا ڈانس“سیزن 7 کی جج کرینہ کپور ہیں۔ دوسری جانب سدھارتھ اور پرینیتی کی فلم”جبڑیا جوڑی“کا انتظار شائقین بے چینی سے کررہے ہیں فلم اگلے ماہ 2 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔