”ٹرمپ استقبال کو تیار“ عمران خان آرمی چیف کی آج روانگی

واشنگٹن (نمائندہ خبریں) وزیراعظم عمران خان امریکی دورہ کیلئے آج روانہ ہوں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وائٹ ہاس میں ڈونلڈ ٹرمپ خود عمران خان کا استقبال کریں گے، وزیراعظم پاکستان کے اعزاز میں وائٹ ہاس میں ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، امریکی دورے سے متعلق تفصیلات بیان کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف بھی وزیراعظم کے ساتھ امریکا جائیں گے۔ امریکی صدر کی خواہش ہے کہ وزیراعظم عمران خان وائٹ ہاس کا دورہ کریں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ملاقاتوں کی دو نشستیں ہوں گی۔اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کی تاجر برادری سے بھی ملاقات ہوگی، امریکا میں مقیم پاکستان کا بزنس کونسل بھی وزیراعظم سے ملے گا۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم کی امریکا میں کاروباری افراد، آئی ایم ایف نمائندگان اور ورلڈ بینک کے وفد سے بھی ملاقات ہوگی، وزیراعظم عمران خان پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملیں گے۔شاہ محمودقریشی کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ایک نشست اسپیکرہاس کے ساتھ بھی ہوگی، امریکا کے ساتھ سمٹ لیول پر5سال بعد ایک نشست ہونے جارہی ہے، امریکا کے ساتھ 5سال بعد سربراہ ملاقات ہونے جارہی ہے۔افغانستان کے حالات کی وجہ سے پاک امریکا تعلقات میں عدم تعاون پایا جاتا تھا، امریکی وزیرخارجہ پومپیو کے دورہ پاکستان سے تعلقات کی بہتری کا آغاز ہوا، اب وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا سے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کمرشل فلائٹ سے امریکا جائیں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ واشنگٹن کی پچ تیزہے اور عمران خان تیز پچ پر کھیلنے کے عادی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی دفاعی بجٹ میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ملکی سیاسی صورت حال پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے خلاف مقدمات ہم نے نہیں بنائے۔وزیر اعظم کے دورہ امریکا کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ عسکری قیادت بھی ہوگی اور صدر ٹرمپ وائٹ ہاس میں وزیراعظم عمران خان کااستقبال کریں گے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی صدر اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ملاقات کی 2 نشستیں ہوں گی، پہلی نشست اوول آفس اور دوسری کیبنٹ ڈویڑن میں ہوگی۔تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم امریکی میڈیا کو بھی انٹرویوز دیں گے اور اس کے بعد بعض حضرات سے انفرادی ملاقات کریں گے جن کے ساتھ ملاقات طے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاک-امریکا بزنس کونسل کے نمائندوں سے بھی ملیں گے اور اسپیکر نینسی پلوسی کے ساتھ بھی نشست ہوگی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کمرشل فلائٹ سے دورہ امریکا پر جائیں گے اور امریکا میں قیام کے دوران تاجروں سے بھی ملاقات کریں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان حالات کی وجہ سے پاک-امریکا تعلقات میں عدم اعتماد پایا جاتا تھا تاہم اب وزیراعظم کے دورہ امریکا سے دوطرفہ تعلقات کوفروغ ملے گا۔

مریم کا نواز شریف کی تصویر والا لباس پہن کر انوکھا احتجاج، لباس توجہ کا مرکز

اسلام آباد(این این آئی)ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے موقع پر مریم نواز کی جانب سے نواز شریف کی تصویر والا لباس عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا۔مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کی سماعت کے موقع پر عدالت میں پیشی کےلئے احتجاج کا نیا انداز اپنایا جس میں انہیں کالے رنگ کے ک±رتے میں ملبوس دیکھا گیا۔احتساب عدالت میں پیشی کے وقت مریم نواز کے کالے ک±رتے پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تصویر بنی ہوئی تھی جس پر ’بے گناہ نواز شریف کو رہا کرو‘ کے الفاظ بھی تحریر تھے۔عدالت میں مریم نواز کا یہ احتجاجی انداز لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا۔یاد رہے کہ مریم نواز کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پیش کرنے سے متعلق کیس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کی عدالت میں ہوئی۔احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے دائر مبینہ جعلی ٹرسٹ ڈیڈ سے متعلق درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا۔

چیخیں نہ مچائیں حساب کی طرف آئیں، اسلم اقبال نے بھی اپوزیشن کی لوٹ مار پہ آتے ہی جواب چینل ۵ کو دیدیا

لاہور(صدف نعیم سے) پاکستان تحریک انصاف کرپشن زدہ لوگوں کو نہیں چھوڑے گی جس نے ملکی خزانے کو نقصان پہنچایا ہے اسکو اسکاحساب دینا ہوگا، ملکی خزانے کو لوٹنے والے چیخ و پکار کی بجائے حساب دیں، بہت جلد ملکی معاشی حالات بہتر ہو جائیںگے، ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صنعت و تجارت و اطلاعات و ثقافت میاںاسلم اقبال نے روزنامہ خبریں ،چینل ۵ سے خصوصی گفتگو میں کیا ، انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ وزیراعطم عمران خان نے مجھے اس قابل سمجھا کہ میں اس وزارت پر کام کروں ، میں میڈیا کو اپنے ساتھ ملا کر چلونگا، میڈیا بھی ہامرے ملک کا اہم ستون ہے ، میڈیا آزاد ہے، ہر آدمی کوآزادی رائے کا حق ہے، انہوں نے روزنامہ خبریں کے حوالے سے کہا خبریں نے ہمیشہ ملکی مسائل کے حل کیلئے اہم کردار اداکیا ہے، انہوں نے کہا کہ پہلے بھی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جو ٹارگٹ دیا اس کو پورا کیا انشائ اللہ اب بھی انکی امیدوں پر پورا اترونگا، ملکی ثقافت پر حکومت بھرپور توجہ دے رہی ہے ، اس کو مزید بہتر کیا جائیگا، شریف برادران کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال نے کہا کہ کرپشن چھپ نہیں سکتی، انہوں نے جو ملکی خزانے کیساتھ کیا ہے عوام کو سب پتہ ہے ، یہ لوگ عوام کے سامنے بے نقاب ہوگئے ہیں، عدالتوں سے سزایافتہ لوگ عوام کے سامنے بےگناہی کا ڈھونگ رچا رہے ہیں، اب عوام انکے بہکاوے میں نہیں آنے والی، اب عوام ان سے حساب مانگ رہی ہے، نیب آزاد ادارہ ہے جو کررہاہے ملکی حوالے سے ٹھیک کررہاہے، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا یہ حال ہے کہ چور مچائے شور ،آنے والے دنوں میں عوام کو ریلیف ملے گا ، منافع خور کی اب کوئی گنجائش نہیں، انکے خلاف سخت ایکشن ہوگا ، متعلقہ ادارے اگر مہنگائی پر کنٹرول نہیں کرینگے اور متعلقہ افسران اگر مصنوعی مہنگائی پر کنٹرول نہیں کرسکتے تو ان کو گھر جانا ہوگا، یہاں وہ رہے گا جو کام کریگا۔

پنجاب کے 5 وزراءآگے پیچھے ہو گئے

لاہور (وقائع نگار) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 5 صوبائی وزرائ کے محکمے تبدیل کر دیئے۔ پنجاب کے وزرائ کے محکمے تبدیل کرنے کی منظوری وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے دوران دی جس کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے میاں اسلم اقبال کو اطلاعات اور کلچر کا اضافی قلمدان سونپ دیا، صمصام بخاری کو محکمہ کنسولیڈیشن دیا گیا ہے۔ سوشل ویلفیئر اور بیت المال کے محکمے وزیر قانون راجہ بشارت کے سپرد کئے گئے ہیں۔ ہائر ایجوکیشن کے وزیر ہمایوں یاسر سے سیاحت کا اضافی قلمدان واپس لے لیا جس کا اضافی قلمدان یوتھ آفیئرز کے وزیر تیمور خان کو دیا گیا ہے۔ محکمہ بلدیات کی وزارت وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے پاس رکھی ہے، قبل ازیں یہ وزارت راجہ بشارت کو دی گئی تھی۔ محمد اجمل سے سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کی وزارت واپس لے لی گئی، ان کو چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کی وزارت دی گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز پنجاب کابینہ میں ردوبدل کی منظوری دی تھی۔

حمائمہ ملک نے مومنہ مستحسن کو پرچی قرار دے دیا

کراچی :(ویب ڈیسک) اداکارہ حمائمہ ملک نے گلوکارہ مومنہ مستحسن پر تنقید کرتے ہوئے انہیں ”پرچی“ قراردے دیا۔لکس سٹائل ایوارڈز کی تقریب کے دوران مومنہ مستحسن کو ٹھنڈی پرفارمنس دینے پرسوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ حمائمہ ملک نے بھی مومنہ مستحسن کی پرفارمنس پر کڑی تنقید کی۔گزشتہ روزمومنہ مستحسن نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر اپنے گانے کا مختصر حصہ شیئر کیاتھا جس پر حمائمہ ملک نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا مومنہ کی اس بڑی پرفارمنس کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے لاسٹ منٹ پر دو گلوکاروں کی پرفارمنس کو ہٹایا گیا، یہ ہمارے یہاں کا پرچی سسٹم ہے۔حمائمہ نے مزید لکھا اگر قندیل بلوچ زندہ ہوتیں تو وہ مومنہ سے زیادہ بہتر انداز میں ڈانس اورپرفارم کرتیں۔ بعد ازاں حمائمہ ملک نے اپنا کمنٹ ڈیلیٹ کردیا لیکن ان کا کمنٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

لٹیرے جائیدادیں کرپشن سے بانٹیں گے، ہم ضبط کرتے جائینگے

میانوالی ( آن لائن+مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران نے کہا ہے کہ چوری کے پیسے کی تمام جائیدادیں ضبط کریں گے، بے نامی جائیدادیں ضبط کرنا شروع کردیں، یہ پیسہ احساس پروگرام کے ذریعے غریبوں پر خرچ کریں گے، مغربی حکمرانوں کو بتاو¿ں گا، انسانیت کی مدد کرنی ہے تو منی لانڈرنگ کا پیسہ چوری ہونے والے ممالک کو واپس کریں۔ انہوں نے میانوالی میں میانوالی ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کا میں شکریہ ادا کرتا ہوں کہ میانوالی ایکسپریس چلائی۔ پہلا سال مشکل تھا، پیسے کی کمی تھی، مقروض ملک تھا، لیکن اب آسانیاں ہیں۔ پچھلی حکومتوں کے قرضوں کے سود دینے کیلئے ہم نے قرضے لیے۔ جیسے جیسے وسائل زیادہ ہوں گے، ہم وسائل عام آدمی پر لگائیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ انگریز کے جانے کے بعد کسی نے ٹرین کی بہتری کیلئے توجہ نہیں دی۔ ایم ایل ون سے انقلاب آجائے گا۔ کراچی سے لاہور سفر 8 گھنٹے میں ہوگا، عام آدمی کیلئے بڑی آسانی ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میانوالی نے مجھے تب جتوایا جب کسی نے مجھے ووٹ نہیں دیئے۔ میانوالی کا مغربی علاقہ بنوں، کرک، ڈی جی خان، راجن پور سب پیچھے رہ گئے ہیں۔ ہماری حکومت ان علاقوں کو اوپر اٹھائے گی۔ سکولوں میں ٹیچرز ہوں، ہسپتال ٹھیک کرنے ہیں۔ پانی کا مسئلہ حل کرنا ہے۔ عیسیٰ خیل کے علاقے کے مسائل حل کرنے ہیں۔ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دیں گے۔ جب میں شروع میں یہاں آتا تھا تو تھانہ کچہری، پٹواری کا مسئلہ تھا، میں ان مسائل کو ٹھیک کردوں گا۔ نمل یونیورسٹی پھیلتی جائے گی، بڑی ہوتی جائے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں کرپشن کو ختم کرکے دکھاو¿ں گا۔ میں نے کہتا تھا کہ لوٹا پیسہ واپس دلاو¿ں گا۔ آنے والے دنوں میں دیکھیں گے، بے نامی جائیدادوں کو ضبط کرنی شروع کردیں۔تمام چوری کی جائیدادیں ضبط کریں گے۔ احساس پروگرام شروع کیا ہے، یہ پیسہ غریب طبقے پر خرچ کریں گے۔ میں جہاں بھی مغربی ممالک کا دورہ کروں گا۔ مغربی حکمرانوں کو بتاو¿ں گا، انسانیت کی مدد کرنی ہے تو منی لانڈرنگ کا پیسہ واپس انہی ملکوں کو دیں۔ اس موقع پر وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا کہ 20سال بعد ٹرین دی، آج میانوالی کو ماڑی ایکسپریس دوسری ٹرین دی۔ ہمارا ایک سال پورا ہونے کو ہے، 2800 پھاٹک ہے، 15سوکراسنگ پر کوئی آدمی موجود نہیں تھا۔70.1فیصد آبادی ریلوے ٹریک کے اس طرف رہتی ہے یا دوسری رہتی ہے۔ ہمارے ان دس مہینوں میں تین حادثے ہوئے ہیں۔ ان چوروں سے سڑک پل، نالی، گلی محلہ بناکر پیسے ضائع کردیئے۔ان کو سی پیک کا پتا ہی نہیں، سی پیک اصل میں ایم ایل ون ہے۔ ایم ایل ون سے اس علاقے میں انقلاب آجائے گا۔ 10 ارب بچایا ہے اور خسارہ بھی کم کیا ہے۔ یہ غریب کی سواری ہے۔ غریب لوگ دعا دیں گے۔ اس ملک کو بدمعاشوں نے غلط تاثر دیا۔ ان کو کیا پتا شریف وزیراعلیٰ کیا ہے؟ میں نے راولپنڈی کو ایک یونیورسٹی دی۔ اس شریف آدمی نے مجھے 15 دن میں دوسری یونیورسٹی دی ہے۔ اپنے وسائل میں رہتے ہوئے 36 نئی ٹرینیں چلائی ہیں۔کرپٹ عناصر کو میانوالی جیل بھیجنا چاہیے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کے لئے چین کی طرح 450 وزرائ کو جیلوں میں ڈالنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمل انسٹی ٹیوٹ میں اسپتال کی تعمیرکا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ سب کو مبارک باد دیتا ہوں، ایسے کاموں سے روح کو خوشی ملتی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ایسے لوگ تھے، جنہوں نے بڑا پیسہ بنایا، محلات بنائے اور چلے گئے، ایسے افراد کو آج عوام یاد نہیں کرتے، جنہوں نے اللہ کے لئے کام کیا اور لوگوں کی مدد کی، انہیں عوام یاد کرتے ہیں.انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی تعمیر نمل یونیورسٹی کا خواب تھا، ایک زمانے میں لوگوں نے کہا کہ آپ کے پاس فیکلٹی ہی نہیں، آج سب جانتے ہیں، نمل یونیورسٹی کی کیا اہمیت ہے، میانوالی سمیت جنوبی پنجاب کے علاقے پیچھے رہ گئے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ جنوبی پنجاب پر خصوصی توجہ دیں، نمل انسٹیٹیوٹ میں اسپتال انیل مسرت بنوا رہے ہیں.انہوں نے کہا کہ وہ کہتے ہیں، احتساب تو ہو رہا ہے لیکن اس کا عوام کو کیا فائدہ ہے، چین کی مثال سامنے ہے۔ چینی صدر نے گزشتہ 5 سال میں 450 سے زائد وزیروں کو جیلوں ڈالا، پھر بھی ریکارڈ ترقی کی بیرون ملک اور بھی پاکستانی ہیں جن کے بڑے بڑے کاروبار ہیں، پاکستان میں کرپشن زیادہ تھی اس وجہ سے سرمایہ کار آنا نہیں چاہتے تھے یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ 60 سال میں ملک کا قرضہ 6 ہزار ارب ہوا اور گزشتہ 10 سال میں قرضہ 6 ہزار ارب سے 30 ہزار ارب ہوجاتا ہے، آخر ہم نے اس ملک میں کیاکام ہے؟ کچھ منصوبے ضرور بنائے مگر وہ بھی نقصان میں گئے۔ میٹرو منصوبہ بنایاگیا،عثمان بزدارسے پوچھیں 12 ارب ہر سال نقصان ہوگا۔.انہوں نے کہا کہ اس موقع کا 22 سال سے انتظارکررہا تھا، اللہ سے دعا کرتا تھا کہ ایک موقع دے،جو لوگ ذمہ دار ہیں ان کا احتساب کروں.جب تک ملک لوٹنے والوں کا احتساب نہیں ہوگا پاکستان ترقی نہیں کرے گا۔ ملک کی ترقی کے لئے چین کی طرح 450 وزرائ کو جیلوں میں ڈالنا ہوگا.ہم نے کسی ادارے میں مداخلت نہیں کی، اداروں کو خودمختارکیا، احتساب کا عمل جاری رہے گا، جتنی دھمکیاں دینی ہیں دےں لیں، ان لوگوں نے بیرون ملک سے بھی مجھے پیغامات بھجوائے، کچھ بھی کرلیں، احتساب کا عمل نہیں رکے گا۔.طاقتور اور کمزورکے لئے الگ الگ قانون نہیں ہوگا، احتساب یکساں ہوگا۔ ان لوگوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا اور کہتے ہیں کہ جواب نہیں دیں گے.انہوں نے کہا، صنعت کاروں، تاجروں سے درخواست ہے، پاکستان کے ایک ایک ہسپتال کو زیر نگرانی لے لیں، یوں ان کے مسائل ختم ہو جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جو مرضی دھمکیاں دینی ہیں، ڈرامے کرنے ہیں، جو مرضی کرنا ہے کریں احتساب اس ملک کے اندر ہو کر رہے گا اور طاقت ور کا ہوگا۔ عمران خان نے کہا کہ کمزور ہمیشہ پکڑا جاتا ہے، طاقت ور بچ جاتا ہے، آج طاقت ور کو قانون کے دائرے میں لارہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ انسانیت کی بھلائی کرکے انسان کو روحانی خوشی ملتی ہے، جب اس ہسپتال میں مریض آئیں گے وہ آپ کو دعائیں گے تو آپ کو سکون ملے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں کبھی امیر آدمی کو یاد نہیں کرتی بلکہ انہیں یاد کرتی ہے جو انسانیت کے لیے کچھ کرجاتے ہیں ، مدر ٹریسا کو دنیا یاد کرتی ہے، گنگا رام ، گلاب دیوی کے نام سے ہسپتال ہیں انہوں نے انسانیت کے لیے کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ برصغیر میں جو اسلام پھیلا تو بڑے بڑے صوفی تھے، وہ انسانیت کی خدمت کرتے تھے آج بھی ان کے مزاروں پر عرس پر چلے جائیں لاکھوں لوگ نظر آئیں گے، کتنے بادشاہوں کے مزاروں پر لوگ نظر آتے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جو انسانوں کے لیے کچھ کرتا ہے اسے دنیا میں عزت ملتی ہے اور دنیا سے جانے کے بعد بھی عزت ملتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایک وقت تھا میانوالی میں مفرور بستے تھے یہ علاقہ ایسا تھا جہاں کوئی نہیں آتا تھا، ہم نے میانوالی میں ٹیکنیکل کالج بنانے کا سوچا تھا لیکن یہ خوبصورت جگہ دیکھ کر ہم نے یونیورسٹی بنانے کا سوچا تھا۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی بنانے کا مسئلہ تھا کہ دیہاتوں میں فیکلٹی نہیں آتی، پہلے نمل میں 11 پی ایچ ڈیز تھے آج یہاں 22 پی ایچ ڈیز آچکے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ نمل میں 97 فیصد طلبا کو سکالر شپ ملی ہیں جن میں سے 80 فیصد اردو میڈیم ہیں، نمل سے گریجوایٹ کرنے والے 92 فیصد طلبا کو فورا نوکریاں مل جاتی تھیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ نمل کو توسیع دینے اور اس علاقے کو سہولیات دینے کے لیے ہسپتال قائم کیا جارہا ہے جس سے نالج سٹی کا وڑن آسانی سے پورا ہوسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ مغربی پنجاب کے علاقے بہت پیچھے رہ گئے، کوشش ہے میانوالی جیسے پیچھے رہ جانے والے علاقوں کو آگے لائیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت کا پیسہ نہیں انیل مسرت کا ہے، حکومت مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال میں پیسہ لگائے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج کل بہت شور مچا ہوا ہے کبھی ایک پکڑا جاتا ہے تو دوسرا گھبرا جاتا ہے، کہا جاتا ہے کہ احتساب کررہے ہیں تو لوگوں کو اس کا کیا فائدہ یہ بہت بڑا پراپیگنڈا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چین میں ترقی کی بہت بڑی وجہ یہ ہے کہ صدر شی جن پنگ نے کرپشن پر 450 وزیروں کو جیل میں ڈالا ہے، ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ کرپشن ہے۔ عمران خان نے کہا کہ میرا 30 سال سے سب سے زیادہ رابطہ اوورسیز پاکستانیوں سے رہا ہے، وہ کرپشن کی وجہ سے پاکستان میں سرمایہ کاری نہیں کرتے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ایک ملک کا قرضہ 60 سال میں 6 ہزار ارب ہوتا ہے اور 10 سال میں وہ 30 ہزار ارب پر چلا جاتا ہے ایسا کیا کیا ہے کہ24 ہزار ارب قرضہ چڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 3 میٹروز جو بنائی گئی ہیں وہ ہر سال 12 ارب کا نقصان کریں گی۔ عمران خان نے کہا کہ یہ پیسہ جن کی جیبوں میں گیا ہے جب تک ان کا احتساب نہیں ہوگا یہ ملک آگے نہیں بڑھے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان میں سے جتنے کیسز ہیں ہم نے نہیں کیے، ہم نے صرف اداروں کو یہ کہا ہے کہ جس نے چوری کی ہے، جس نے اقتدار میں رہ کر ملک کو یہاں پہنچایا ہے اس کا احتساب کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو مرضی دھمکیاں دینی ہیں، ڈرامے کرنے ہیں، باہر کے ملکوں سے بھی سفارشیں بھجوائی ہیں، جو مرضی کرنا ہے کریں اس ملک کے اندر احتساب ہو کر رہے گا اور طاقت ور کا ہوگا۔ عمران خان نے کہا کہ کمزور ہمیشہ پکڑا جاتا ہے، طاقت ور بچ جاتا ہے، آج طاقت ور کو قانون کے دائرے میں لارہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اصل انتقامی کارروائی تو میرے خلاف کی گئی تھی، میرے خلاف 32 ایف آئی آر درج کرائی گئیں، سپریم کورٹ میں مقدمے کیے گئے لیکن میں لندن نہیں بھاگا، شور نہیں مچایا، میں نے عدالت میں دستاویزات دیں اور اس کے بعد عدالت نے مجھے صادق اور امین کہا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ شور مچا رہے ہیں انہوں نے ایک دستاویز نہیں دیں، کبھی قطری خط دیتے ہیں وہ فراڈ نکلا، کبھی کیلیبری فونٹ وہ 2007 میں آئی کانٹریکٹ 2006 میں ہوا ، سارے معاہدے فراڈ تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کا مقصد غریب اور متوسط طبقے کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے، ریلوے غریب عوام کی سواری ہے جس کی ترقی کے لیے ہر ممکن وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 برسوں میں لیے گئے قرضوں کی وجہ سے جمع ہونے والے ٹیکس میں سے نصف قرضوں کے سود میں چلا جاتا ہے تو ملک کیسے چل سکتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت کو پہلے ایک سال میں کٹھن مسائل کا سامنا کرنا پڑا تاہم بتدریج مسائل میں کمی آرہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وسائل کی دستیابی کے ساتھ ہی عوام کو طبی اور تعلیمی سمیت ریلوے میں بہتر سہولیات میسر ہوں گی۔ انہوں نے کہ برطانوی فوج کے جانے کے بعد ریلوے نظام میں بہتری کے لیے کسی نے توجہ نہیں دی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ ایم ایل ون منصوبہ پر بات چیت ہو چکی ہے جس کی تکمیل کے ساتھ ہی کراچی سے لاہور راستہ محض 8 گھنٹے پر مشتمل ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اہلیان میانوالی نے سیاست میں اس وقت ساتھ دیا جب کسی نے نہیں دیا تھا اور گزشتہ انتخابات میں ریکارڈ ووٹ دیئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کے جنوبی علاقے ترقی کے میدان میں انتہائی پیچے ہیں تاہم ہماری حکومت خصوصی طور پر ان شہروں اور گاں پر توجہ دے گی۔ عمران خان نے کہا کہ میانوالی میں پہلے مرحلے میں تدریسی نظام، دوسرے مرحلے میں طبی مراکز اور پھر پانی کی ترسیل کا نظام بہتر بنایا جائےگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پانچ سال بعد آپ دیکھیں گے کہ پہلے میانوالی کیا تھا اور اب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے ذریعے اربوں روپے بیرون ملک لے جانے والوں کا مفاد آپ لوگوں سے جدا ہے، گزشتہ 10 برس میں جتنا پیسہ لوٹا، وہ واپس لائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کا پیسہ ملک میں لاکر احساس پروگرام میں لگایا جائے اور اس منصوبے سے غریب عوام کے مسائل دور کیے جائیں گے۔

حکومتی مدت پوری کرنیکا فیصلہ سنا دیا گیا

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) احتساب عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کی درخواست خارج کر دی۔ جمعہ کو مریم نواز کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پیش کرنے سے متعلق کیس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کی عدالت میں ہوئی۔ڈپٹی پراسیکوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے عدالت میں دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں ٹرسٹ ڈیڈ جعلی تھی، مریم نواز نے کہا تھا کہ عدالت کا دائرہ اختیار نہیں جب کہ عدالت کا خصوصی دائرہ اختیار ہے۔اس دوران مریم نواز نے نیب پراسیکیواٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو ایک سال کا عرصہ کیوں لگا عدالت کو یاد دلانے میں؟ نیب پراسیکیواٹر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہی بتا رہا ہوں۔مریم نواز نے نیب پراسیکیوٹر سے کہا کہ آپ نے تھوڑی سی دیر کردی، بس ایک سال جس پر نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ دیرآید، درست آید۔ مریم نواز کے وکیل امجد پرویز ایڈوکیٹ نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہروقت بندہ درست نہیں آتا۔امجد پرویز ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت میں درخواست دائر کرنا نیب کا اختیار نہیں تھا بلکہ یہ عدالت کے خصوصی دائرہ اختیار میں آتا ہے اور درخواست دائر کرنے کی 30 روز کی قانونی مدت بھی ختم ہوچکی لہذا نیب کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیا جائے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 10 منٹ بعد فیصلہ سنایا جس میں عدالت نے مریم نواز کے خلاف نیب کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کی درخواست کو مسترد کرد ی۔عدالت نے کہا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے تک کارروائی نہیں کرسکتے، اپیل کا فیصلہ آنے تک ٹرسٹ ڈیڈ کی سماعت نہیں ہوسکتی۔ مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے سماعت کے دوران دلائل دیے کہ نیب کے درخواست ناقابل سماعت ہے کیوں کہ کارروائی کیلئے درخواست 30 دن کے اندر ہی دی جا سکتی تھی۔امجد پرویز کا کہنا ہے کہ عدالت نے خود اپنے اختیار کا استعمال کرتے ہوئے جعلی دستاویز پر مریم نواز کو کوئی نوٹس جاری نہیں کیا۔ان کا کہنا ہے کہ نیب اپیل کا حق فیصلے کے 30دن بعد کھو چکا اور اسے اب اختیار نہیں کہ درخواست دے۔مریم نواز نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ پولیس کی گاڑی اور بس کھڑی کرکے میری گاڑی کو روک دیا گیا جبکہ میں احتساب عدالت سے چند میٹر کے فاصلے پر تھی۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت نہیں چارہی کہ میں احتساب عدالت پہنچوں اور یہ شرم کا مقام ہے۔اس موقع پر ن لیگی رہنماں مریم اورنگزیب، عظمی بخاری اور حنا پرویز بٹ سمیت لیگی کارکنوں نے مریم نواز کو رخصت کیا۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے 15 سے زائد کارکن احتساب عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ مریم نواز نے پیشی کے موقع پر اپنے والد سے اظہار یکجہتی کے لیے نواز شریف کی تصویر کے پرنٹ والی شرٹ پہن رکھی ہے جس پر نواز شریف کو رہا کرو لکھا ہے۔نیب نے ن لیگی نائب صدر کے خلاف جعلی دستاویزات پر ٹرائل کیلئے درخواست دے رکھی ہے۔دوسری جانب پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنان آپس میں ہی لڑ پڑے۔ دھکم پیل کے دوران گاڑی کی ٹکر لگنے سے پارٹی رہنما مرتضی جاوید عباسی زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق لیگی کارکنان میں مریم نواز کی گاڑی کو راستہ دینے کے معاملے پر جھگڑا ہوا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کی پیشی کے موقع پر لیگی رہنما احسن اقبال کو عدالت کی جانب جانے والے راستے پر روک دیا گیا جس پر سابق وزیر برہم ہوگئے۔ جمعہ کو مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئیں اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ مسلم لیگ (ن)کے رہنما احسن اقبال نے احتساب عدالت میں جانے کی کوشش کی تو احسن اقبال کو احتساب عدالت کی جانب جانے والے راستے پر روک دیا گیا۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ موجودہ حکومت کو 5 سال دینے کے لیے تیار ہیں لیکن عوام یہ مدت پوری نہیں کرنے دیں گے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نیب کی دائر کردہ درخواست پر طلب کیے جانے پر مریم نواز پیش ہوئی اور صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔مریم نواز نے کہا کہ ملک میں آزادی اظہار معطل ہوچکا ہے، متعدد مرتبہ ہم سے رابطہ کیا گیا لیکن ہم نے بات چیت نہیں کی، میں اور نواز شریف بات چیت کے لوازمات پورے نہیں کر سکتے۔اس دوران ان سے سوال کیا گیا کہ وہ کیا لوازمات ہیں؟، جس پر مریم نواز نے جواب دیا کہ اس کے لیے اصولوں کی قربانی دینا پڑتی ہے اور ہم اس کے لیے تیار نہیں ہیں۔ساتھ ہی لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ جتنے مرضی قائدین گرفتار کرلیں، ڈرنے والے نہیں، میں موجودہ حکومت کو 5 سال دینے کو تیار ہوں لیکن عوام یہ مدت پوری نہیں کرنے دیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر و سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سکیورٹی ہائی الرٹ رہی ،داخلی وخارجی راستوں پر چیکنگ عمل سخت رہا، پولیس اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں میں آنکھ مچولی اور پکڑ دھکڑ جاری رہی ،پولیس نے 2 خواتین سمیت 70 کارکنوں کو تھانوں میں بند کر دیا ، ڈی ائی جی وقار احمد چوہان اور ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد وقار الدین سید تمام صورت حال کی نگرانی خود کرتے رہے۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی احتساب عدالت کے پیشی کے موقع پر وفاقی دارالحکومت کے تمام ناکوں پر سکیورٹی سخت رہی جبکہ پولیس نے احتساب عدالت کی جانے کی کوشش کرنے والی 2 خواتین سمیت 70 سے زائد لیگی کارکنوں کو مختلف تھانوں میں بند کر دیا گیا ،تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کو بڑھا دیا گیا صرف متعلق افراد ہی احتساب عدالت میں داخل ہو سکیں گے ،مریم نواز کی پیشی سے قبل اسلام آباد آئی جی نے ماتحت افسران کو حکم جاری کیا کہ کسی صورت ن لیگی کارکنوں کو احتساب عدالت نہ جانے دیا جائے جس پر پولیس افسران کی دوڑیں لگ گئی اور کشمیر ہائی وے پر ایک درجن سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا جبکہ جڑواں شہروں کو ملانے والے شاہراہوں کے ناکوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر کے چیکنگ کا عمل سخت کر دیا گیا، مریم نواز کی پیشی پر امن وامان کو ہر صورت برقرار رکھنے کی خاطر ضلعی انتظامیہ کے افسران پولیس افسران سے مسلسل رابطہ میں رہے، ڈی ائی جی سکیورٹی اسلام آباد وقار احمد چوہان اور ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد وقار الدین سید نے احتساب عدالت سیکورٹی انتظامات کا جائزہ مسلسل جائزہ لیتے رہے،پولیس نے خیبر پختونخواہ سے آنے والے ن لیگی کارکنوں کو ترنول اور گولڑہ میں کے ناکوں پر روک دیا گیا۔ ضلع کے اہم ترین داخلی راستوں گولڑہ ، موڑ ، روات ، فیض آباد اور سترہ میل ٹول پلازہ پرپولیس چیکنگ کی وجہ سے گاڑیوں کی قطاریں رہیں ، پولیس بے حراست میں لیتے وقت ن لیگی بعض کارکنوں کو زدوکوب کیا اور تھپڑ بھی مارے، حراست میں لئے گئے ستر سے زائد ن لیگی کارکنوں کو تھانہ رمنا ،سبزی منڈی،آئین نائن اور دیگر مختلف تھانوں میں منتقل کیا گیا،ڈی آئی جی آپیشنز نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا ، قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری کو پولیس نے جی الیون ناکہ پر روک لیا جبکہ سینیٹر نذہت صادق اور ن لیگ کے لائرز ونگ کے وکلائ کو احتساب عدالت جانے سے روک دیاگیا۔

اسرائیل میں بارہ سو سالہ قدیم مسجد دریافت

تل ابیب:(ویب ڈیسک) اسرائیلی صحرائی علاقے نقب میں ماہرین آثار قدیمہ نے بارہ سو سالہ قدیم مسجد دریافت کرلی۔تفصیلات کے مطابق نقب میں 12 سو سال پرانی مسجد کی باقیات کی دریافت کو ماہرین اثار قدیمہ نے اپنے لیے بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کئی سو سال قبل یہ مسجد دین کی تبلیغ کے لیے استعمال ہوتی تھی، مذکورہ مسجد عام نوعیت سے بالکل مختلف ہے۔ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ اس قدیمی مسجد کو دنیا بھی میں امکاناً قدیم ترین مساجد میں شمار کیا جا سکتا ہے، باقیات سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کا طرز تعمیر انتہائی خاص رہا ہے۔ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں اس قدیمی مسجد جیسا کوئی نمونہ دستیاب نہیں ہوا ہے اور یہی پہلو حیران کن ہے، صحرائی علاقے نقب میں بیئر السبع سب سے بڑا شہر ہے جہاں سے مسجد کی باقیات برآمد ہوئیں۔دریافت ہونے والی باقیات میں واضح طور پر مسجد کا احاطہ دیکھا جاسکتا ہے جبکہ محراب کا رخ مکہ کی جانب واضح ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں نمازیں پڑھیں اور پڑھائی جاتی تھیں۔خیال رہے کہ گذشتہ سال ستمبر میں متحدہ عرب امارات کے ماہرین آثار قدیمہ نے ایک ہزار سال پرانی مسجد دریافت کی تھی، مسجد کے بارے میں خیال ہے کہ یہ مسجد اس علاقے میں دین اسلام کی اشاعت کے ابتدائی عرصے میں تعمیر کی گئی تھی۔ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا تھا کہ امارات میں پرانی مسجد کے آثار ’العین‘ کے مقام پر ملے تھے جہاں اس وقت مسجد الشیخ خلیفہ تعمیر کی گئی ہے۔

قبائلیوں کا ووٹ عمران خان کے خواب کی تعبیر ہے : سید صمصام بخاری

لاہور (ویب ڈیسک )سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے جا رہاہے۔ آج قبائلی عوام تارٰیخ میں پہلی بار صوبائی اسمبلی کے لیے اپنے نمائندوں کا انتخاب کرے گی یہی حقیقی تبدیلی ہے۔انشا اللہ فتح پاکستان تحریک انصاف کی ہو گی اور قبائلی عوام کو اس کا حق ملے گا۔  خیبرپختونخوا کے 7قبائلی اضلاع کی 16صوبائی نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی انتخابی مہم ختم ہوگئی آج ہفتہ 20 جولائی کو خیبرپختونخوا کے 16اضلاع میں انتخابات ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے حلقہ پی کے105 سے22، پی کے 106سے 19 اور پی کے107 سے 22 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ضلع مہمند کے حلقہ پی کے 103 سے 14 اور پی کے 104 پر 18امیدوار ہیں۔ضلع جنوبی وزیرستان کے حلقہ پی کے 113 پر 20 امیدوار اور پی کے 114 پر 18 امیدوار وں کے درمیان مقابلہ ہوگا،ضلع اورکزئی کے حلقہ پی کے 110 پر صرف 6امیدوار ہی میدان میں رہ گئے ہیں،ضلع باجوڑ کے حلقہ پی کے 100 پر 10 ،پی کے 101 پر 12 اور پی کے 102 پر 9 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، ضلع کرم کے حلقہ پی کے 108 پر 32 اور پی کے 109 میں 22 امیدوار میدان میں ہیں، شمالی وزیرستان کے حلقہ پی کے 111 اور پی کے 112 پر انیس، انیس امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ دریں اثنائ الیکشن کمیشن کے ترجمان الطاف احمد خان نے کہاہے کہ قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں چار سو پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں لیکن حساس پولنگ اسٹیشنو پر امن وامان قائم رکھنے کےلئے فوج کے جوان اندر اور باہر موجود ہونگے ،لوگ بلا خوف وخطر قبائلی اضلاع میں پہلے تاریخی صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کےلئے گھروں میں نکلیں اور اپنے راہے دہی حق کا استعمال کریں ،جن حلقو ں میں خواتین ووٹوں کی تعداد دس فیصد سے کم ہونگی تو قانون کے تحت وہ انتخابات کالعدم قرار دیئے جائینگے،الیکشن کمیشن مبصرین کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتا ہے جس نے بھی انتخابات کی نگرانی کےلئے درخواست دی ہے ان کو اجازت دی گئی ہے۔ ”این این آئی “کےساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ترجمان الیکشن کمیشن نے کہاکہ جن علاقوں میں حالات اطمینان بخش ہیں وہاں پر فوج باہر تعینات ہوگی۔انہوںنے حیرت کا اظہار کیا کہ فوج کی تعیناتی پر کچھ لوگ کیوں تحفظات کا اظہار کررہے ہیں کیونکہ فوج ہماری اپنی ہے اور تعیناتی کا مقصد انتخابات کو پر امن بنانا ہے تاکہ لوگ پر سکون انداز میں بلا خوف وخطر اپنی رائے کا اظہار کریں۔انہوںنے کہاکہ جن حلقو ں میں خواتین ووٹوں کی تعداد دس فیصد سے کم ہونگی تو قانون کے تحت وہ انتخابات کالعدم قرار دیئے جائینگے۔انہوںنے کہاکہ عام انتخابات کی طرح تمام قوانین قبائلی اضلاع کے انتخابات پر لاگو ہونگے۔گزشتہ سال مئی میں قبائلی اضلاع کا خیبر پختون خوا کےساتھ انضمام کے بعد پہلی مرتبہ سولہ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر انتخابات ہورہے ہیں۔ قومی اسمبلی سے منظور کر دہ 26ترمیم کے تحت نشستیں چوبیس تک بڑھ گئی تھیں لیکن سینٹ سے اب تک بل پاس نہ ہونے کی وجہ سے انتخابات 16نشستوں پر ہونگے۔

ان ایپلیکشنز کو اپنے موبائل سے نکال دیں

گوگل نے حال ہی میں پلے اسٹور سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی وجہ سے بہت سی ایپلیکیشنز (ایپس) ہٹا دی ہیں مگر آپ کے موبائل میں وہ اب تک موجود ہیں۔ان ایپس نے ناصرف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے بلکہ یہ صارفین کی پرائیوٹ معلومات افشا کرنے کی بھی مرتکب ہوئی ہیں۔گوگل کی جانب سے ان ایپلیکشنز کو پلے اسٹور سے خارج کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ا?پ کے موبائل کو بھی ان سے نجات مل گئی ہے۔ یہ کام آپ کے اپنے ذمے ہے جسے کرنے کا وقت ا?ن پہنچا ہے۔یہ ایپس گوگل کو چکمہ دے کر گوگل پہ اپنا اندراج کرا لیتی ہیں، ان کے بارے میں گوگل کا موقف ہے کہ ’گوگل پلے پر نگرانی اور جاسوسی کے لیے استعمال ہونے والے سافٹ ویئر سختی سے ممنوع ہیں۔صرف ایسے سافٹ ویئر جو پالیسی سے مطابقت رکھتے ہوں گوگل پلے کا حصہ بن سکتے ہیں۔ ان میں والدین اپنے بچوں کی نگرانی کے لیے استعمال ہونے والے یا بڑے ادارے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے بروئے کار لائے جانے والے سافٹ ویئر شامل ہیں۔صرف مذکورہ بالا سافٹ ویئر جو کہ پالیسی سے مکمل مطابقت رکھتے ہوں گوگل پلے پہ اپنی جگہ بنا سکتے ہیں۔گوگل کو ان ایپلیکشنز سے متعلق خبردار کرنے کا سہرا سیکیورٹی کمپنی ایواسٹ کو جاتا ہے۔ اور یہی وہ ایپس ہیں جنہیں ا?پ کو فوری طور پر اپنے موبائل سے ڈیلیٹ کر دینا چاہیے۔

ان ایپس کے نام درج ذیل ہیں:

ایمپلائی ورک اسپائے

فون کال ٹریکنگ

فون سیل ٹریکر

ایس ایم ایس ٹریکر

اسپانے ٹریکر

ٹریک ایمپلائز چیک ورک فون ا?ن لائن اسپائے فری
اگر آپ ان ایپلیکیشنز کو اپنے موبائل میں نہیں دیکھ پا رہے لیکن محسوس کر رہے ہیں کہ آپ کی نقل و حرکت یا حرکات و سکنات کی نگرانی کی جا رہی ہے تو اپنے موبائل کو فیکٹری ری سیٹ کر کے اس الجھن سے نجات حاصل کریں۔ان ایپلیکشنز کو اپنے موبائل سے نکال دیں