گھوڑے کی طرح دوڑنے اور چھلانگ لگانے والی خاتون کی ویڈیو وائرل

ناروے(ویب ڈیسک) ناروے کی ایک خاتون نے مسلسل مشق سے غیرمعمولی مہارت پیدا کی ہے۔ وہ گھوڑے کی طرح دلکی چال چلتی ہیں، اسی طرح دوڑتی ہیں اور عین گھوڑے کی طرح چھلانگیں بھی لگا سکتی ہیں۔ ویڈیو دیکھ کر گمان ہوتا ہے کہ انہوں نے اس ہنر کے لیے بہت محنت کی ہے۔عائلہ کی تصاویر اور ویڈیو دنیا بھر میں مشہور ہورہی ہیں اور اب تک کروڑوں لوگ ان کی ویڈیو دیکھ چکے ہیں۔ دور سے بننے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بالکل ایک چوپائے کی طرح دوڑتی نظر آتی ہیں۔ جب وہ دوڑنے پر آتی ہیں توان پر گھوڑے کی چال کا گمان ہوتا ہے۔ ان کی یہی ادا دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے ہیں۔

میں جانور بننا چاہتی تھی

عائلہ کرسٹائن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ بچپن سے ہی جانور بننا چاہتی تھیں۔ چار سال کی عمر میں انہیں کتوں سے رغبت ہوئی اور وہ کتے کا روپ دھارنا چاہتی تھیں۔ اس کے بعد انہیں گھوڑوں سے محبت ہوگئی اور وہ گھوڑوں کی طرح دوڑنے لگیں تاہم وہ شروع سے ہی چاروں ہاتھ اور پیروں پر چلنے کی مشق کرنے لگی تھیں۔ان کی سب سے بڑی خاصیت عین

گھوڑوں کی طرح چھلانگ لگا کر رکاوٹیں عبور کرنا ہے۔ اس عمل میں ہڈیوں اور پٹھوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ جب ان سے جست لگانے کے بعد گرنے یا درد کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ہتھیلیوں کے بل گرتی ہیں اور انہیں کوئی دباﺅ اور تکلیف نہیں ہوتی۔عائلہ نے بتایا کہ مجھے اس کی وجہ نہیں معلوم لیکن میرے جسم میں کوئی درد نہیں ہوتا۔ان کے انسٹاگرام مداحوں کی تعداد بھی ہزاروں میں پہنچ چکی ہے۔ ٹویٹر پر بھی لوگوں نے ان کی حیرت انگیز صلاحیت کی تعریف کی ہے تاہم بعض افراد نے انہیں انسٹاگرام اکاﺅنٹ بند

کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ اس کے جواب میں عائلہ نے کہا ہے کہ آخر وہ کیوں اپنا اکاو¿نٹ بند کریں اور انہوں ںے لوگوں کو سکون سے بیٹھے رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

قبائلی اضلاع میں الیکشن کے نتائج واٹس ایپ پر بھیجے جائیں گے، الیکشن کمیشن

اسلام آباد(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع میں صوبائی انتخابات کے نتائج واٹس ایپ پر بھیجے جائیں گے۔اسلام آباد میں الیکشن کمیشن حکام نے قبائلی اضلاع میں انتخابات کے حوالے سے پریس کانفرنس کی۔ ترجمان الیکشن کمیشن ندیم قاسم نے کہا کہ کل کے انتخابات کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں، تمام پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں میڈیا اور سیکورٹی اداروں کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا ہے، انتخابی نتائج واٹس ایپ کے ذریعے بھیجے جائیں گے، خیبرپختونخواہ حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے، انتخابات کی مانیٹرننگ کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کل صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔ الیکشن میں مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدوار اور سینکڑوں آزاد امیدوار مدمقابل ہیں۔ قیام پاکستان کے بعد پہلی مرتبہ قبائلی عوام صوبائی سطح پر حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

سید صمصام علی شاہ بخاری صاحب کو وزارت اشتمال اراضی محکمہ ما ل کا قلمدان سونپ دیا گیا…

لاہور(ویب ڈیسک)سید صمصام علی شاہ بخاری صاحب کو وزارت اشتمال اراضی محکمہ مال کا قلمدان سونپ دیا گیاوزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب کابینہ میں تبدیلی کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری سے وزارت اطلاعات کا قلمدان واپس لے لیا گیا۔صوبائی وزرا کے محکموں میں تبدیلی کے بعد صمصام بخاری کو کنسولیڈیشن ہولڈنگز کا شعبہ دیا گیا ہے۔وزیر صنعت میاں محمد اسلم اقبال کو صوبائی وزیر اطلاعات کا اضافی چارج دیا گیا ہے جبکہ یاسر ہمایوں سے محکمہ سیاحت کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے۔اس سے قبل یاسر ہمایوں کے پاس محکمہ ہائر ایجوکیشن اور محکمہ سیاحت کا قلمدان موجود تھا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزیر برائے نوجوان امور اور کھیل محمد تیمور خان کو سیاحت کا محکمہ بھی سونپ دیا ہے۔صوبائی وزیر قانون محمد راجہ بشارت سے محکمہ بلدیات کا اضافی چارج واپس لے لر سماجی فلاح و بہبود اور بیت المال کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیر سوشل ویلفیئر اور بیت المال کا قلمدان واپس لے کر وزیراعلیٰ کی انسپیکشن ٹیم کا چارج دیا گیا ہے۔پنجاب کابینہ میں رد و بدل کا فیصلہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان دورہ لاہور کے دوران ہوا تھا۔گزشتہ روز وزیراعظم نے اجلاس میں اصوبائی وزرا کی کارکردگی کا جائزہ لیا تھا اور جن وزرا کی کارکردگی سے غیر مطمئن تھے ان کی وزارتیں تبدیل کرنے سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کو حکم دیا تھاجس سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ رواں برس اپریل میں وفاقی حکومت نے 6 وفاقی وزارتوں کے قلمدان میں ردوبدل کیا تھا اور فواد چوہدری سے اطلاعات و نشریات کی وزارت واپس لے کر انہیں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا وزیر بنایا تھا۔بعد ازاں پنجاب کابینہ میں تبدیلی سے متعلق زیر گردش اطلاعات سے متعلق وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا تھا کہ پنجاب کابینہ میں فی الحال وزرا کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

امیتابھ بچن اوردپیکا پڈوکون سب سے زیادہ پسند کیے جانیوالے افراد میں شامل

لندن(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن اور اداکارہ دپیکا پڈوکون رواں سال سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے افراد کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔برطانوی گلوبل پبلیکیشن اورڈیٹا کمپنی ”یوگوو“ نے ان افراد کی فہرست جاری کی ہے جنہیں 2019 میں سب سے زیادہ پسند اور سراہا گیا۔ اس ادارے کی جانب سے کیے جانے والے آن لائن انٹرویو میں 35 ممالک کے تقریباً 37 ہزار افراد نے حصہ لیا اوردنیا بھر سے اپنی پسندیدہ شخصیت کے لیے ووٹ کیا۔ اس فہرست میں دنیا بھر میں پسند کیے جانے والے 20 مرد اور 20 خواتین شامل ہیں۔

امیتابھ بچن


فہرست کے مطابق بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن 12 ویں نمبر پر شامل ہیں۔

شاہ رخ خان


بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان فہرست میں 16 ویں نمبر پر براجمان ہیں، لوگوں نے انہیں بھی بے حد پسند کیا ہے۔

سلمان خان


بھارتی فلم انڈسٹری کے سلطان سلمان خان کی مقبولیت شاہ رخ خان کے مقابلے میں تھوڑی سی کم ہے جب ہی تو وہ شاہ رخ خان سے دو نمبر نیچے یعنی اٹھارہویں نمبر پر موجود ہیں۔

دپیکا پڈوکون

دنیا میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی خواتین کی فہرست میں بالی ووڈ اداکارہ دپیکاپڈوکون 13 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

ایشوریا رائے، سشمیتاسین

اداکارہ ایشوریارائے اور سشمیتا سین بھی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں، ایشوریا سولہویں اور سشمیتا سین سترہویں نمبر پر ہیں۔

پنجاب کابینہ میں تبدیلی: صمصام بخاری سے وزارت اطلاعات کا قلمدان واپس لے لیا گیا

لاہور:(ویب ڈیسک)وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب کابینہ میں تبدیلی کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری سے وزارت اطلاعات کا قلمدان واپس لے لیا گیا۔صوبائی وزرا کے محکموں میں تبدیلی کے بعد صمصام بخاری کو کنسولیڈیشن ہولڈنگز کا شعبہ دیا گیا ہے۔وزیر صنعت میاں محمد اسلم اقبال کو صوبائی وزیر اطلاعات کا اضافی چارج دیا گیا ہے جبکہ یاسر ہمایوں سے محکمہ سیاحت کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے۔اس سے قبل یاسر ہمایوں کے پاس محکمہ ہائر ایجوکیشن اور محکمہ سیاحت کا قلمدان موجود تھا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزیر برائے نوجوان امور اور کھیل محمد تیمور خان کو سیاحت کا محکمہ بھی سونپ دیا ہے۔صوبائی وزیر قانون محمد راجہ بشارت سے محکمہ بلدیات کا اضافی چارج واپس لے لر سماجی فلاح و بہبود اور بیت المال کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیر سوشل ویلفیئر اور بیت المال کا قلمدان واپس لے کر وزیراعلیٰ کی انسپیکشن ٹیم کا چارج دیا گیا ہے۔پنجاب کابینہ میں رد و بدل کا فیصلہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان دورہ لاہور کے دوران ہوا تھا۔گزشتہ روز وزیراعظم نے اجلاس میں اصوبائی وزرا کی کارکردگی کا جائزہ لیا تھا اور جن وزرا کی کارکردگی سے غیر مطمئن تھے ان کی وزارتیں تبدیل کرنے سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کو حکم دیا تھاجس سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ رواں برس اپریل میں وفاقی حکومت نے 6 وفاقی وزارتوں کے قلمدان میں ردوبدل کیا تھا اور فواد چوہدری سے اطلاعات و نشریات کی وزارت واپس لے کر انہیں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا وزیر بنایا تھا۔بعد ازاں پنجاب کابینہ میں تبدیلی سے متعلق زیر گردش اطلاعات سے متعلق وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا تھا کہ پنجاب کابینہ میں فی الحال وزرا کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

40 سال سے بال نہ دھونے والا بھارتی شہری

بھارت:(ویب ڈیسک)اکثر مرد حضرات کو بھی بال بڑھانے اور انہیں خواتین کی طرح لمبا اور گھنا رکھنے کا شوق ہوتا ہے لیکن ایک بھارتی شہری نے اپنے بال لمبے تو کیے مگر 40 سال سے انہیں دھونے کی زحمت تک نہ کی۔63 سالہ ’ساکل دیو توڈو‘ نامی شخص کے بال تقریباً 6 فٹ لمبے ہیں اور اس کا کہنا ہےکہ اس نے 40 سال سے بال دھوئے ہیں اور نہ کاٹے ہیں جس کی وجہ سے اس کے بال بری طرح الجھ گئے ہیں۔ساکل دیو کا تعلق بھارت کی ریاست بہار سے ہے، اس کا کہنا ہے کہ 22 سال کی عمر سے اپنے بال بڑھانا شروع کیے تھے اور وہ ان بالوں کو اپنے ہندو خدا ’شیوا‘ کی طرف سے رحمت سمجھتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس نے 40 سال سے اپنے بال نہ کبھی دھوئے اور نہ ہی کٹوائے ہیں۔6 فٹ لمبے بالوں کو مزید گندے ہونے سے بچانے کے لیے یہ اس نے انہیں سفید رنگ کے کپڑے لپیٹ رکھا ہے۔جب سے ساکل دیو نے اپنے بال بڑھانا شروع کیے ہیں لوگ اسے ’مہاتما جی‘ کے نام سے جانتے ہیں جو کہ ان لوگوں کے نزدیک عزت احترام کا باعث ہے۔ساکل دیو کو لگتا ہے کہ اس کے پاس قدرتی طور پر ایسی طاقت ہے کہ یہ لوگوں کے مسائل کو حل کرسکتا ہے۔ساکل بھارت کا پہلا آدمی نہیں ہے جو کہ اپنے لمبے بالوں کی وجہ سے مشہور ہے بلکہ گجرات سے تعلق رکھنے والا ’سوجی بھائی راتھوا‘ نامی شخص کے بھی 19 میٹر لمبے بال ہیں۔

شلپا شیٹھی کی 12 سال بعد فلموں میں واپسی

ممبئی: (ویب ڈیسک)نامور بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی 12 سال بعد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ شلپاشیٹھی 12 برس قبل 2007 میں فلم ”اپنے“میں اداکار سنی دیول، بوبی دیول، دھرمیندر اورکترینہ کیف کے ساتھ نظر آئی تھیں تاہم اس کے بعد انہوں نے بطور اداکارہ کسی فلم میں کام نہیں کیا۔شلپا شیٹھی نے 2014 میں ریلیز ہونے والی کرائم تھرلر فلم ”ڈھشکیاو¿ں“ پروڈیوس کی تھی جب کہ فلم میں شلپا نے آئٹم سانگ میں بھی پرفارم کیاتھا، بعد ازاں شلپا مختلف ڈانس شوز کی میزبانی کرتی نظر آئیں، لیکن انہوں نے فلموں میں بطور اداکارہ کام نہیں کیا۔ لیکن اب شلپا کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ وہ 12 سال بعد پروڈیوسر رمیش تورانی کی فلم میں اداکاری کریں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شلپا شیٹھی فلم میں رائٹر کا کردار نبھائیں گی، جب کہ ان کے ساتھ اداکار دلجیت دوسانجھ اوریامی گوتم بھی فلم میں اداکاری کرتے نظر ا?ئیں گے، فلم کے نام کا اعلان تاحال نہیں کیاگیاہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کاروبار مسلسل گراوٹ کا شکار

پاکستان:(ویب ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کاروبار مسلسل گراوٹ کا شکار ہے، ٹریڈرز اورماہرین کہتےہیں کہ حکومت سپورٹ فنڈزجاری کرےتو مارکیٹ میں بہتری آسکتی ہے۔آئی ایم ایف معاہدہ، مانیٹری پالیسی میں ریٹ 1فیصد بڑھنے اور نئےچئیرمین ایفٓ رکی تعیناتی کی خبریں مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کےاعتماد کو ٹھیس پہنچا رہی ہیں اور کساد بازاری بڑھتی جارہی ہے۔اسٹاک ڈائریکٹرزاورٹریڈرزکا کہنا ہےکہ پالیسی ریٹ 6 ماہ میں ڈبل فگرمیں داخل ہوچکا ہے، سرمایہ کارفکس انوسٹمنٹ کی طرف جارہےہیں۔ٹریڈرزکہتےہیں کہ حکومت نے 20 ارب روپے کے مارکیٹ سپورٹ فنڈز کا اعلان توکیا لیکن وہ تاحال مارکیٹ میں نہ آسکا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مارکیٹ 32 ہزار کی سطح پرٹریڈ کررہی ہےجبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن مسلسل کم ہورہی ہے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ آج منفی رجحان کے ساتھ 672عشاریہ 45پوائنٹس پر بند ہوئی۔ کاروبارکے آخری وقت 100انڈیکس 32ہزار 309عشاریہ 54 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا تھا۔گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا ج±لا رجحان رہا تاہم اسٹاک مارکیٹ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 9 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ بند ہوئی۔اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا ا?غاز 32 ہزار 972 پوائنٹس پر ہوا اور آغاز میں ہی 100 انڈیکس 107 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 33 ہزار 379 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتی نظر آئی۔مارکیٹ مثبت زون میں زیادہ دیر ٹریڈ نہ کر سکی اور جلد ہی منفی زون میں چلی گئی۔ کاروبار کے دوران دوپہر دو بجے تک 100 انڈیکس انتہائی منفی زون میں ٹریڈ کرتا نظر آیا اور انڈیکس 136 پوائنٹس کمی کے ساتھ 32 ہزار 836 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔دن بھر کاروبار میں اتار چڑھاو¿ کے بعد کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا۔کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 93,840,980 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 3,515,352,080 بنتی ہے۔گزشتہ سے پیوستہ روز منگل کو بھی اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان تھا تاہم کاروبار کا اختتام 13 پوائنٹس کے معمولی اضافہ پر ہوا۔کاروباری ہفتہ کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی رہی تھی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 714 پوائنٹس کی کمی ہوئی تاہم منگل کو مارکیٹ میں کچھ بہتری نظر آئی اور سرمایہ کاروں کی دلچسپی رہی۔

بولان میڈیکل کمپلکیس کوئٹہ میں پاکستان تھیلیسیمیا سنٹر کا افتتاح

کو ئٹہ:(ویب ڈیسک)طبی ماہرین نے کہا ہے کہ بلوچستان میں تھیلیسمیا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہاہے جس کی روک تھام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مختلف اقدامات کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار کوئٹہ کے بولان میڈیکل کمپلکیس میں وفاقی ادارےبیت المال کی جانب سے پاکستان تھیلیسمیا سینٹر کی افتتاحی تقریب میں کیا گیا۔افتتاحی تقریب میں تھیلیسمیا کے شکار بچے، ڈاکٹرحضرات اور ڈپٹی سپیکر سردار بابر موسٰی خیل نے شرکت کی۔اس موقع پر بولان میڈیکل کپلیکس کےایم ایس ڈاکٹر فہیم خان کا کہنا تھا بولان میڈیکل کمپلیکس صوبے کا سب سے بڑا اسپتال ہے جہاں ہمسایہ ممالک سے آئے مریضوں کا بھی علاج کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے بی ایم سی کو تھیلیسمیا سینٹر فراہم کرنا خوش آئند امر ہے۔تھیلیسمیا سینٹر کے افتتاحی تقریب میں شریک ڈاکٹرز اور دور دراز علاقوں سے آئے مریضوں نے بھی بیت المال کی جانب سے بلوچستان میں سینٹربنانے پر انتہائی خوش دکھائی دیئے۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ایم ڈی بیت المال پاکستان عون عباس بپی نے تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ بلوچستان میں تھیلیسمیا کے مریضوں کی تعداد کا سن کر سب سے پہلا سینٹر بلوچستان میں بنانے کی تجویز دی اور آج اسکا افتتاح کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سنٹر سے غریب لوگ اپنا علاج کروا ئیں گے اور رواں سال بیت المال بی ایم سی تھیلیسمیا سینٹر کو 200 بچوں کے علاج کا معاوضہ فراہم کریگا۔واضع رہے کہ تھیلیسمیا ایک مہلک اور خطرناک مرض ہےجسکے مریض کو دن میں ایک بوتل خون لگایا جاتا ہے۔ سال 2018 میں ضلع کوئٹہ میں 2100 تھیلیسمیا کے مریضوں کا اندراج کروایا گیا۔ایک محتاط اندازے کے مطابق صوبے سے سینکڑوں مریض بی ایم سی اسپتال میں تھیلیسمیا کے علاج کے غرض سے آتے ہے جہاں سہولت نہ ہونےکی وجہ سے لوگ کراچی اور دیگر صوبوں کو جانے کیلے مجبور تھے۔تقریب میں شریک لوگوں نے کہا کہ بیت المال کی جانب سے سنٹر کے قیام سے صوبے بھر کے لوگ اپنا مفت علاج کراسکیں گے۔

سپر اسٹار کا دوسرا گانا آج ریلیز ہو گا

کراچی:(ویب ڈیسک)عاطف اسلم کی آواز میں ریکارڈ ہونے والے اس گانے کو فلم انڈسٹری کے مایہ ناز اداکاروں ماہرہ خان اور بلال اشرف پر فلمایا گیا ہے۔ہم فلمز اور مومنہ اینڈ درید فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم سپر اسٹار کے گانے ’ان دنوں‘ کے بول شکیل سہیل نے تحریر کیے ہیں۔ جبکہ اس کی موسیقی ا?ذان سمیع خان اور سعد سلطان نے دی ہے۔سپر اسٹار کے ہدایتکار احتشام الدین ہیں اور یہ فلم علی اور مصطفٰی آفریدی کی تحریر ہے۔ فلم کی مرکزی کاسٹ ماہرہ خان اور بلال اشرف پر مشتمل ہے جبکہ دیگر ستاروں میں ندیم بیگ، جاوید شیخ، مرینہ خان، عاصمہ عباس، سیفی حسن اور مانی کے نام شامل ہیں۔سال کی سب سے بڑی فلم کے پہلے گانے ’بے کراں‘ نے ریلیز ہوتے ہی شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا تھا۔ اس گانے میں ماہرہ خان اور بلال اشرف کو پریمی جوڑے کے طور پر دکھایا گیا تھا۔ماہرہ اور بلال کی جوڑی کو دیکھنے والوں نے فلم انڈسٹری کی بہترین جوڑی قرار دیا تھا۔مومنہ اینڈ درید فلمز اور ہم فلمز کے بینر تلے بننے والی ’سپر اسٹار‘ کو ناظرین عید الاضحیٰ پر سینما گھروں میں دیکھ سکیں گے۔