امریکا نے ترکی کو ایف 35 لڑاکا طیاروں کی فروخت منسوخ کردی

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکا نے ترکی کو ایف 35 جنگی طیارے کے پروگرام سے باہر کردیا ہے۔امریکا نے ترکی کو روس سے فضائی دفاعی نظام نہ خریدنے کا کہا تھا لیکن ترکی نے امریکی مخالفت کی پرواہ نہ کرتے ہوئے روس سے ایس 400 فضائی دفاعی نظام حاصل کرلیا ہے۔ اس دفاعی نظام کی پہلی کھیپ گزشتہ ہفتے انقرہ کے فوجی اڈے تک پہنچادی گئی ہے۔امریکا نے ترکی سے شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ترکی کو جدید ترین امریکی اسٹیلتھ لڑاکا طیارے ایف 35 کے پروگرام سے باہر کردیا۔ پنٹاگون نے اعلان کیا کہ ترک حکومت کی جانب سے روسی سسٹم کی خریداری نیٹو کے ساتھ وعدے کی خلاف ورزی ہے، روس سے میزائل ڈیفنس سسٹم خریدنے پر ترکی نیٹو کے میزائل پروگرام کا حصہ نہیں رہ سکتا۔ترجمان وائٹ ہاﺅس کے مطابق ترکی کی جانب سے روسی ایس 400 ایئر ڈیفنس سسٹم کی خریداری ایف 35 پروگرام کی خلاف ورزی ہے، واشنگٹن نے ترکی کو امریکی ایئر ڈیفنس سسٹم بیچنے کی کئی بار پیشکش کی تھی جسے ترکی نے قبول نہیں کیا۔ترکی کی وزارت خارجہ نے امریکی اقدام کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات متاثر ہوں گے۔

دھوپ میں رنگ بدلنے والے جوتے

بوسٹن(ویب ڈیسک) کینوس شوز کے شوقین افراد کے لیے ایک اچھی خبریہ ہے کہ اب وہ ایسے جوتے خرید سکتے ہیں جو دھوپ کی روشنی میں رنگ بدل سکتے ہیں اور وہ سفید سے شوخ ورنگین ہوجاتے ہیں۔یہ جوتے سفید کینوس سے بنے ہیں اور عام سے لگتے ہیں جس کے کئی ماڈل بنائے گئے ہیں۔ لیکن جیسے ہی پہننے والا دھوپ میں جاتا ہے تو براہِ راست دھوپ پڑنے سے ان کا رنگ نیلا، نارنجی، دہکتا ہوا گلابی اور جامنی ہوجاتا ہے۔ اس طرح خریدار ایک جوڑے جوتوں کی قیمت میں دو مختلف رنگوں کے جوتے خریدتا ہے۔ یعنی چھاﺅں میں سفید اور باہر نکلنے پرجوتے رنگین ہوجاتے ہیں۔ اس کا مظاہرہ ذیل کی ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔کنورس کمپنی نے چائنا ٹاﺅن مارکیٹ کے تعاون سے یہ شوز بنائے ہیں۔ چائنا ٹاﺅن میں اس جوتے کو بنانے والی ٹیم کے رکن مائیک شرمن کہتے ہیں کہ وہ ضرورت کے تحت جوتے بنانے کے بارے میں ہمیشہ ہی سوچتے رہے ہیں۔ اسی بنا پر روایتی کینوس شوز کو بنانے پر غورکیا گیا۔’ کنورس کے جوتوں میں یہ ایک اہم تبدیلی ہے۔ کینوس جوتے کاٹن سے بنائے گئے ہیں جو اآرام دہ اور لچک دار ہیں۔ سورج میں الٹراوئلٹ (بالائے بنفشی) شعاعیں بھی موجود ہوتی ہیں۔ جیسے ہی دھوپ میں موجود یہ روشنی جوتوں پر پڑتی ہے وہ اپنا رنگ بدلنے لگتے ہیں۔تاہم جوتے کے بعض رنگ بہت دیر تک برقرار رہتے ہیں جبکہ کچھ رنگ جلدی نمودار ہوکر کچھ دیر میں غائب ہوجاتے ہیں۔ بعض افراد کو الٹراوائلٹ روشنی کا تصور سمجھ میں نہیں آتا لیکن دھوپ میں جاتے ہیں نئے جوتوں سے انہیں یہ تصور سمجھ میں آجاتا ہے۔

شہباز شریف کی پریس کانفرنس پرسیاسی رہنماﺅں کا ردعمل

لاہور(صدف نعیم سے)کرپٹ لیگ کے ناکام صدر نے اپنی اور ٹیم کی کرپشن سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کی سستی روٹی سکیم کے نام پر اربوں روپے ہڑپ کرنے والے آج روٹی کی قیمت پر جھوٹا پراپیگنڈا کر رہے ہیں شاہد خاقان کو نیب نے ایل این جی کیس میں گرفتار کیا۔یاد رہے یہ کیس بھی ہمارے دور میں نہیں بنایا گیانیب آزاد اور خودمختار ادارہ ہے؛ سیاسی دباﺅ سے احتساب کا عمل متاثر نہیں ہوگاعوام کی فلاح کا جھوٹا راگ الاپنے والے ملک میں ہڑتالیں کروانا چاہتے ہیں شہباز شریف گیدڑ بھبکیاں لگانے کی بجائے اشتہاری سلمان شہباز اور علی عمران کو وطن واپس بلائیںنواز، شہباز کا پورا ٹبر کرپشن اور کمیشن میں ملوث رہا۔ اشتہاری اب مظلوم بننا چاہ رہے ہیں قوم کو گمراہ کرنے کی بجائے ٹی ٹی ٹرانزکشنز اور منی لانڈرنگ کی تفصیلات بتائیںمبینہ پنجاب سپیڈ نے صوبے کے وسائل کو روشنی کی رفتار سے ل±وٹا۔ اسی رفتار سے جھوٹ بولتے ہیںشوباز شریف غم نہ کریں۔اپنی کرپشن کے باعث جلد شاہد خاقان کے ہمراہ ہوں گے پنجابی کا محاورہ ان پر صادق آتا ہے”جنہاں کھادیاں گاجراں؛ ٹڈھ اوہناں دے پیڑ“جعلی ارسطو کو بھی نارووال کرپشن کیس میں جواب دینا ہوگا ۔کرپٹ لیگ کا شیرازہ بکھرچکا؛ انکے ممبران بھی انکی چوری کے دفاع سے تنگ آگئے ہیںوزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام علی بخاری کا شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ کرپشن کرنے والے ووٹوں نہیں نوٹوں کی وجہ سے گرفتار ہو رہے ہیںنواز لیگ شور مچا کر احتساب سے نہیں بچ سکتی حوصلہ رکھیں، آخری کرپٹ تک یہ سلسلہ جاری رہے گا پاکستان اور کرپشن کسی قیمت پر ایک ساتھ نہیں چل سکتے ۔نواز لیگ شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کو بھی حکومت پر ڈالنا چاہتی ہے اپوزیشن پریس کانفرنس کرنے کی بجائے قومی دولت واپس کرے عوام کو گمراہ کرنے کی بجائے سابق حکمران حساب کیوں نہیں دیتے ۔

وزیرِ اعظم عمران خان سے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندگان کی ملاقات۔

لاہور(ویب ڈیسک)ملاقات میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزیرِ خزانہ مخدوم ہاشم جوان بخت، وزیرِ صنعت میاں محمد اسلم اقبال، صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری، ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل، چیف سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھراور سینئر افسران شریک۔وزیرِ اعظم کے معاونین خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، نعیم الحق ، ندیم افضل چن بھی ملاقات میں موجود۔نمائندگان نے موجودہ حکومت کے جانب سے معیشت کو باقاعدہ دستاویزی شکل میں لانے اور ٹیکس اصطلاحات کے اقدامات پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ نمائندگان نے انڈسٹرئیل زوننگ (Industrial Zoning) ، کاروبار کو سہل بنانے (Ease of Doing Business) اور کاروباری طبقے کو درپیش مسائل کے حوالے سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔وزیراعظم نے کاروبار میں آسانی اور کاروباری طبقے کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے شرکاءکو آگاہ کیا اور کہا جلد ہی کاروباری حضرات اس ضمن میں حکومتی کاوشوں کے نتائج سے مستفید ہوں گے۔ وزیر اعظم نے انڈسٹریل زوننگ اور ٹاﺅن پلاننگ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ان کی اہمیت کو نظر انداز کیا گیا جس کی وجہ سے آلودگی، بنیادی سہولیات کا فقدان اور دوسرے سماجی مسائل نے جنم لیا۔ وزیر اعظم نے اس ضمن میں متعلقہ اداروں کو مربوط حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت کی۔ صنعتی ترقی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ 1960 کی دہائی کا پاکستان ایشیاءمیں بھرپور ترقی کر رہا تھا جس کی وجہ صنعتی ترقی تھی۔ بدقسمتی سے ہم ایک منفی مائنڈ سیٹ کا شکار ہو گئے اور خطے کے دوسرے ممالک ہم سے آگے نکل گئے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے صنعتی ترقی ناگزیر ہے۔ اس کی بدولت روزگار میسر ہو گااور ملک میں wealth creation ہوگی۔وزیراعظم نے نمائندگان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرواءاور کہا کہ وہ نمائندگان سے مسلسل رابطے میں رہیں گے۔ لاہور چیمبر کے نمائندگان نے وزیراعظم کو ایک لاکھ پودے لگانے کی مہم کے بارے میں آگاہ کیا اور وزیر اعظم کو اس مہم کے افتتاح کی درخواست کی۔

بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیو بیرون ملک بھیجنے والا گروہ سامنے آ گیا

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر )قصور اور جڑانوالہ میں بچوں سے بدفعلی کے بعد فیصل آباد کے نواحی علاقہ میں بھی بچوں سے بدفعلی کی ویڈیو بنا کر بیرون ممالک بھینجے والا گروہ منظر عام پر آ گیا۔ درجنوں بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیو بنانے کا انکشاف، پولیس نے ملزمان کو گرفتار جبکہ مقدمہ درج ہونے کے باوجود نذرانہ لے کر با عزت رہا کر دیا۔ بچوں کے ورثاءکا پولیس کے خلاف احتجاج، اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ذرائع کے مطابق تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ 268ر۔ب میں سیف نامی شخص نے 8رکنی سادو نامی گینگ بنا کر معصوم بچوں سے اسلحہ کے زور پر بدفعلی اور غیر اخلاقی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور یہ گینگ اب تک درجنوں بچوں سے زیادتی اور ان سے بدفعلی کی ویڈیو بنا کر متاثرہ بچوں سے بھاری رقوم ہتھیانے کے علاوہ ذرائع کی جانب سے بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیو کو بیرون ممالک بھیجے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے اور اسی علاقہ کے دو نو عمر لڑکوں عثمان اور عامر کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد متاثرہ بچوں کے ورثاءنے تھانہ ڈجکوٹ پولیس کو اس با اثر گینگ کے خلاف درخواست دے دی ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد اس گینگ کے 4ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد رشوت لے کر با عزت رہا کر دیا جس پر اہل دیہہ کے درجنوں افراد نے ڈجکوٹ پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بچوں سے بدفعلی اور ویڈیو بنانے والے اس گینگ کو سیاسی شخصیات کی آشیر باد بھی حاصل ہے۔

2 منزلہ بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی ، میاں بیوی 5 بچے جاں بحق

شاہدرہ( بیورو چیف) تھانہ فیکٹری ایریا کوٹ عبدالمالک کی نواحی آباد ی فضل پورہ میں دومنزلہ گھر کی بوسیدہ چھت گرنے سے میاں بیوی اور پانچ بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق ،ریسکیو نے امدادی کارروائیوں کے بعد ملبے تلے دبی ہوئی لاشیں باہر نکال نکال لیں ۔صوبائی وزیر برائے قدرتی آفات میاں خالد محمود کا جائے وقوعہ کا دورہ ، تفصیلات کے مطابق کوٹ عبدالمالک( فضل پورہ) میں دو منزلہ مکان کی چھت زوردار دھماکہ سے گر گئی۔ واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 اور دیگر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں شروع کردیں۔ ریسکیو زرائع کے مطابق دو دن سے وقفہ وقفہ سے ہونے والی بارشوں کی وجہ سے بوسیدہ چھت کمزور ہوتی گئی جو رات کو گرگئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور ان کے 5 بچے شامل ہیں۔ مرنے والوں کی شناخت 5 سالہ بیت اللہ، 7 سالہ عبداللہ، 10 سالہ علشبہ ، 13 سالہ بسمہ، 16 سالہ مقدس، کامران اور کوثر بی بی کے نام سے ہوئی ہے ۔ ریسکیو نے ہیوی مشینری کے استعمال کے بعد ملبے سے لاشیں نکال لیں۔ ۔ واقعہ کے وقت تمام لوگ ایک ہی کمرہ میں سوئے ہوئے تھے کہ بالائی منرل کے کمرہ کی چھت نیچے کمرہ کی چھت پر گری جس سے تین مرلہ مکان زمین بوس ہو گیا۔متوفی کامران محنت مزدوری کر کے بچوں کی پرورش کر رہا تھا اور پانچوں بچے بچیاں مختلف سکولوں میں زیر تعلیم تھے ،صوبائی وزیر میاں خالد محمود کا جائے وقوعہ کا دورہ ،لواحقین سے اظہار تعزیت ،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے متوفیان کے لواحقین کےلئے فی کس آٹھ آٹھ لاکھ رروپے مالی امداد کا اعلان۔

وزیر اعظم کا دورہ لاہور خوش آئند، اہم فیصلے متوقع

لاہور(ویب ڈیسک ):وزیر اطلاعات سید صمصا م علی بخاری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا دورہ لاہور خوش آئند،اہم فیصلے متوقع ہیں۔پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق ہر محکمے کوبہتری لانا ہوگی۔وزیر اعظم کی پنجاب کے تمام معاملات پر گہری نظر ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں صوبہ کامیابیاں حاصل کرے گا۔ پرفارمنس پر مبنی حقائق کے مطابق آئندہ کا لائحہ عمل طے ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان پنجاب کو مثالی صوبہ بنانا چاہتے ہیں۔ اصلاحات بنیادی ایجنڈہ ہے، درست سمت میں کام جاری ہے۔ حکومت درپیش تمام چیلنجز کا بخوبی سامنا کر رہی ہے۔ چیئرمین سینٹ کے معاملے میں بھی حکومت سرخرو ہوگی۔ اپوزیشن اپنے منفی عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکے گی۔ محرم کے بعد لاک ڈاو¿ن کرنے کی دھمکی پوری نہیں ہوگی۔ کلبھوشن کیس میں پاکستان کوواضح فتح ہوئی ہے۔ نوازشریف نے بطور وزیر اعظم کلبھوشن کا نام تک نہ لیا۔ عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو سفارتی کامیابیاں حاصل ہوئیں۔

ایل این جی کیس: نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کرلیا

لاہور(ویب ڈیسک )نیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کر لیا۔ نیب نے شاہد خاقان عباسی کو آج ایل این جی کیس میں طلب کررکھا تھا لیکن انہوں نے آج نیب میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا۔نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو لاہور جاتے ہوئے ٹول پلازہ پر روکا جہاں نیب حکام انہیں گرفتار کرکے ساتھ لے گئے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔

سچ جیت گیا، جھوٹ ہار گیا، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو دنیا بھر میں سرخرو کیا ہے: عثمان بزدار

لاہور(ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت کا فیصلہ انصاف کی جیت ہے۔سچ جیت گیا، جھوٹ ہار گیا۔اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو دنیا بھر میں سرخرو کیا ہے۔پاکستان امن پسند ملک ہے، بھارت کا جھوٹ کا بیانیہ شکست کھا گیا۔بھارت کی پوری دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی۔ کلبھوش کیس کا فیصلہ بھارت کیلئے شرمندگی اور ہزیمت کا باعث ہے۔کیا اب بھی انڈیا ہٹ دھرمی کی روش پر گامزن رہے گا؟ پاکستانی قوم کو سچ کی فتح پر مبارکباد دیتا ہوں۔

منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کے علاوہ ہنڈی کے ملزم بھی گرفتار ہونگے

اسلام آباد(مظہر شیخ سے ) وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب کا حکومت کی جانب سے منی لانڈرنگ کرنیوالے ملزمان کے خلاف گیھر ا تنگ کرنے جائیدادیں ضبط کرنے اور فنڈز منجمد کرنے کے اعلانات کے بعد ایف آئی اے کمرشل کرائم سرکل نے منی لونڈرنگ کے ساتھ ساتھ حوالہ ہنڈ ی کے حوالے سے زیر تفتیش مقدمات میں تیزی لانے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ (ایف ای آر اے)کے تحت 2015 سے 2019 تک درج تیس مقدمات میں ملزمان سے کروڑوں روپے کی بقیہ ریکوری کرنے کے لئے ایف آئی اے کمرشل کرائم متحرک ہو گیا تفصیلا ت کے مطاق ایف آئی اے شعبہ کمرشل کرائم نے منی لونڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کیس میں زیر تفتیش مقدمات میں تیزی لانے او رگزشتہ چار سالوں میں عدالتوں کی جانب سے عائد جرمانوں کی رقوم وصو ل کرنے کے لئے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے ایف آئی اے معتبر ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کے دوران قومی دولت لوٹنے والے اور منی لانڈرنگ میں ملوث اہم شخصیات کے خلاف کارروائی کاعندیہ دیا تھا اور اس دھند میں ملوث دیگر افراد کے خلاف بھی حکومت کی جانب سے کارروائی کا اعلان کیا تھا ایف اے ہیڈکوارٹر ز کی جانب سے تما م زونز کو ہدایت جاری کی گئی ہیں اس حوالے سے 2015سے لیکر 2019 تک FERAکے قانون کے تحت زیر تفتیش مقدمات میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے منی لانڈرنگ کے ساتھا ساتھ حوالہ ہنڈی کے گھنانونے کاروبار میں بڑے مگمر مچھوں پر ہاتھ ڈالے جائیگا درج مقدمہ نمبر1/15 میں FERA ایکٹ 1947 میں ملزم عمر حیات سے 1,59,670 روپے وصول کئے جاچکے ہیں مقدمہ نمبر 8/16 میں ملزمان مدثر خان وغیرہ سے سعودی ریال اور چائنز کرنسی کے علاوہ پاکستان 6,10,000 روپے مجمد کئے گئے ہیں مقدمہ 20/16 مں خیبر ایجنسی کے رہائشی ملزمان شبیر خا ن وغیرہ سے 17,61.500روپے منجمد کردئے گئے زیر سماعت مقدمات میں مقدمہ نمبر 33/18 ,34/18,6/218,6/217.12/2017.5/217 میں ملزمان سے لاکھوں روپے ریکوری کی جانی ہے ذرائع کے مطابق کمرشل کرائم سرکل نے مقدمہ نمبر 12/18 میں ملزمان کے نجی بینکوں کے لاکھوں روپے ادائییگی کے چیکوں کو منجمد کررکھا ہے ذرائع کے مبطابق آئندہ چند روز میں ایف آئی اے ہیڈکوراٹرز میں پورے ملک مین موجود تما م زونل دفاتر کے کمرشل کرائم سرکلزمتحرکہو جائیں گے واضع رہے کہ اسلام آبا زونل سرکل میں ڈائریکٹر کمرشل کرائم سرکل کا عہدہ عرصہ سے خالی پڑا ہے۔