تازہ تر ین

2 منزلہ بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی ، میاں بیوی 5 بچے جاں بحق

شاہدرہ( بیورو چیف) تھانہ فیکٹری ایریا کوٹ عبدالمالک کی نواحی آباد ی فضل پورہ میں دومنزلہ گھر کی بوسیدہ چھت گرنے سے میاں بیوی اور پانچ بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق ،ریسکیو نے امدادی کارروائیوں کے بعد ملبے تلے دبی ہوئی لاشیں باہر نکال نکال لیں ۔صوبائی وزیر برائے قدرتی آفات میاں خالد محمود کا جائے وقوعہ کا دورہ ، تفصیلات کے مطابق کوٹ عبدالمالک( فضل پورہ) میں دو منزلہ مکان کی چھت زوردار دھماکہ سے گر گئی۔ واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 اور دیگر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں شروع کردیں۔ ریسکیو زرائع کے مطابق دو دن سے وقفہ وقفہ سے ہونے والی بارشوں کی وجہ سے بوسیدہ چھت کمزور ہوتی گئی جو رات کو گرگئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور ان کے 5 بچے شامل ہیں۔ مرنے والوں کی شناخت 5 سالہ بیت اللہ، 7 سالہ عبداللہ، 10 سالہ علشبہ ، 13 سالہ بسمہ، 16 سالہ مقدس، کامران اور کوثر بی بی کے نام سے ہوئی ہے ۔ ریسکیو نے ہیوی مشینری کے استعمال کے بعد ملبے سے لاشیں نکال لیں۔ ۔ واقعہ کے وقت تمام لوگ ایک ہی کمرہ میں سوئے ہوئے تھے کہ بالائی منرل کے کمرہ کی چھت نیچے کمرہ کی چھت پر گری جس سے تین مرلہ مکان زمین بوس ہو گیا۔متوفی کامران محنت مزدوری کر کے بچوں کی پرورش کر رہا تھا اور پانچوں بچے بچیاں مختلف سکولوں میں زیر تعلیم تھے ،صوبائی وزیر میاں خالد محمود کا جائے وقوعہ کا دورہ ،لواحقین سے اظہار تعزیت ،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے متوفیان کے لواحقین کےلئے فی کس آٹھ آٹھ لاکھ رروپے مالی امداد کا اعلان۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain