لاکھوں لوگ ”اڑن طشتریوں کے دارالحکومت“ پر دھاوا بولنے کے لیے تیار

نیواڈا(ویب ڈیسک) چند دن پہلے فیس ب±ک پر ”ایریا 51 میں گھس جاﺅ، وہ ہم سب کو نہیں روک سکتے“ کے نام سے ایک ایونٹ کا اعلان کیا گیا ہے جس میں شرکت کےلیے اب تک دس لاکھ سے زائد افراد ہامی بھر چکے ہیں۔واضح رہے کہ ”ایریا 51“ امریکا کے صحرائے نیواڈا میں ایک ایسی وسیع و عریض جگہ کا نام ہے جو ہر وقت فوج کے سخت پہرے میں رہتی ہے۔ کوئی نہیں جانتا کہ اس کے اندر اصل میں کیا ہے لیکن یہاں اکثر رات کے وقت آسمان پر عجیب و غریب روشنیاں نظر آتی ہیں جنہیں آس پاس رہنے والے لوگ اڑن طشتریاں بھی قرار دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ایریا 51 کو ”اڑن طشتریوں کا دارالحکومت“ بھی کہا جاتا ہے۔کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ یہاں امریکی فضائیہ کےلیے جدید ترین ٹیکنالوجی اور منفرد لڑاکا/ بمبار طیاروں پر خفیہ تجربات جاری رہتے ہیں جبکہ خلائی مخلوق پر یقین رکھنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس جگہ ا±ڑن طشتریوں اور خلائی مخلوقات پر خفیہ منصوبے جاری رہتے ہیں۔امریکا میں لاکھوں لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ماضی میں امریکی حکومتوں نے کئی بار اڑن طشتریاں پکڑی ہیں اور ان سے برآمد ہونے والی خلائی مخلوق کو گرفتار بھی کیا ہے۔ ان میں سے کسی بھی خیال کا کوئی ثبوت موجود نہیں جس کی وجہ سے ایریا 51 اب تک پراسرار جگہ بنا ہوا ہے۔ایریا 51 کے اسی اسرار سے پردہ اٹھانے کے لیے فیس بک پر یہ ایونٹ تخلیق کیا گیا ہے جس کے تحت 20 ستمبر 2019ءکے روز، عوام کی بڑی تعداد ایریا 51 پر دھاوا بول دے گی۔ لوگوں کی بہت بڑی تعداد کو روکنا ممکن نہ ہوگا اور یوں اس پراسرار جگہ کا پردہ فاش ہوجائے گا۔اس ایونٹ میں جانے کے لیے ہامی بھرنے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ پہلے دن یہ تعداد تین لاکھ کے قریب پہنچ چکی تھی جبکہ اس وقت، تقریباً پانچ روز میں، یہ تعداد بڑھتے بڑھتے دس لاکھ کا ہندسہ عبور کرچکی ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ 20 ستمبر کو اصل میں کتنے لوگ وہاں پہنچتے ہیں۔

ایرا فنڈز میں خوردبرد: ‘شہباز شریف کے داماد کے اکاﺅنٹس میں رقم منتقلی کے ثبوت پیش؛ شہزاد اکبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) شہباز شریف خاندان کے خلاف وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر دستاویزات سامنے لے آئے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ ڈیلی میل کی خبر کے مطابق شہباز شریف کی فیملی چھبیس ملین ڈالر کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہے، حمزہ شہباز کے نوے فیصد اثاثے اسی طرح ٹی ٹی سے بنے، سلیمان شہباز کے تمام پیسے بھی اسی طرح باہر سے آئے، شہباز شریف کی اہلیہ کے اسی فیصد اثاثے بھی منی لانڈرنگ سے بنے، داماد علی عمران کی کمپنی میں زلزلہ زدگان کی امداد کے پیسے آئے۔شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ شہبازشریف مجھ پر لندن میں مقدمہ کریں، ان کے خلاف تمام ثبوت موجود ہیں، جس مرضی عدالت میں چیلنج کیا جائے ان کا جواب دیا جائیگا، شہباز شریف نے اس پیسے سے جو مال بنایا ہے وہ واپس لیا جائیگا، آنے والے دنوں میں ان کے مزید جعلی معاملات سامنے لائیں گے۔

انسانی وجود سے سائیکل کا نشقہ بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم

ماسکو(ویب ڈیسک)ماسکو میں انسانی وجود سے سائیکل کا نشقہ بناکر عالمی ریکارڈ قائم کردیا گیا۔ماسکو میں سائیکلنگ کا شوق رکھنے والے 2 ہزار 620 افراد نے یہ کارنامہ انجام دیا جہاں سینٹ بیسل کیتھڈرل روڈ پر روسی فیڈریشن نے مل کر دنیا کی سب سے بڑی سائیکل کی انسانی تصویر بنائی۔ماسکو سائیکلنگ فیسٹیول اور ماسکو روڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ آرگنائزیشن کمیٹی نے ریکارڈ بنانے کے لیے ان لوگوں کا ساتھ دیا۔اس سے قبل 6 جون 2017 میں برطانیہ میں ایک ہزار 490 بچوں نے مل کر دنیا کی سب سے بڑی انسانوں کی مدد سے سائیکل کی تصویر بنانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔اس ریکارڈ میں زیادہ تر اسکول کے بچوں نے حصہ لیا تھا جب کہ چند سائیکلسٹ نے بھی عالمی ریکارڈ بنانے کے لیے اپنا حصہ ڈالا تھا۔

شاہ رُخ خان پر شان کی تنقید، بھارتی مداح گالیاں دینے لگے!

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستانی سپر اسٹار شان شاہد کو ”لائن کنگ“ کے ہندی ورڑن میں شاہ ر±خ خان کی آواز پر تنقید اس وقت مہنگی پڑ گئی جب ان کی ٹویٹ کے جواب میں ہندوستان سے کنگ خان کے مداحوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور خوب کھری کھری سنائیں۔ کنگ خان کے کچھ فینز تو اپنے کمنٹس میں گالیاں تک دینے لگے۔19 جولائی کو دنیا بھر سمیت ہندوستان اور پاکستان میں بھی ”ڈزنی“ کی مشہور فلم ”لائن کنگ“ ریلیز ہونے جارہی ہے جس کی ہندی ڈبنگ میں ”مفاسا“ اور ”سمبا“ نامی شیروں کی آوازوں پر بالترتیب شاہ رُخ خان اور ان کے بڑے بیٹے آریان خان نے وائس اوور دیا ہے۔ اس بارے میں 10 جولائی کے روز کنگ خان نے ٹوئٹر پر اس فلم کی ایک کلپ شیئر کرائی۔”برائے مہربانی ایک یادگار فلم کو ہندی ڈبنگ سے تباہ نہ کیجیے۔ شاہ رُخ کی آواز کسی بھی دوسری فلم کےلیے اس کے وائس اوور سے مختلف نہیں۔ شیر کی ڈبنگ کرنے کےلیے کم از کم اپنی آواز کا انداز تو بدل لیتے۔“شان کا یہ تبصرہ شاہ ر±خ خان کے بھارتی مداحوں کو اتنا برا لگا کہ انہوں نے جواب میں الٹے سیدھے کمنٹس کرنے شروع کردیئے۔ مثلاً رشیکیش بھنڈاری نامی ایک ٹوئٹر صارف نے ”پاکستانی سمبا، دہاڑتے ہوئے“ لکھ کر سرفراز احمد کی تصویر لگا دی جس میں وہ جماہی لے رہے ہیں:شاہ ر±خ خان کے کچھ مداح تو شان شاہد کو باقاعدہ گالیاں دینے پر بھی اتر آئے اور انہوں نے صرف شان ہی نہیں بلکہ پاکستان کےلیے بھی ایسے بیہودہ الفاظ استعمال کیے جو یہاں لکھے بھی نہیں جاسکتے۔”میرا باپ بِل گیٹس ہے“ نامی ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا: کسی نے تم سے پوچھا؟ایک اور صارف ”الف شیخ“ نے کہا: ”پہلے 19 جولائی کا انتظار کرلو، پوری فلم توجہ سے دیکھنا اور پھر اپنا منہ کھولنا۔ میں ایسے مفروضوں والے کمنٹس سے عاجز آگیا ہوں!“کسی سمر آنند نے لکھا: اس کو کہتے ہیں پھوکٹ کی پبلسٹی لینا۔ کام کے نہ نام کے، سو دام اناج کے۔

انسٹاگرام متنازعہ پوسٹ سے قبل ایک بار آپ سے پوچھے گا

نیویارک سٹی(ویب ڈیسک) جہاں تک متنازعہ پوسٹوں اور نفرت انگیز جملوں کا معاملہ ہے تو سوشل میڈیا اس کا گڑھ بن چکا ہے۔ اسی تناظر میں اب انسٹاگرام نے اعلان کیا ہے کہ بہت جلد یہ پلیٹ فارم صارفین کو متنازعہ پوسٹ کرنے سے قبل ایک مرتبہ پھر سے سوچنے کا مشورہ دے گا۔انسٹا گرام کے سی ای او ایڈم موسیری نے کہا ہے کہ ابتدائی ٹیسٹ سے معلوم ہوا ہے کہ بعض افراد اگر متنازعہ مواد پوسٹ کررہے ہیں اور اگر انہیں متنبہ کیا جائے تو وہ اس سے باز آجاتے ہیں۔ یوں نفرت انگیز پوسٹس میں کمی کی جاسکتی ہے۔مثلاً اگر کوئی شخص کسی تصویر پر آپ بدصورت اور احمق لگ رہے ہیں‘ لکھتا ہے تو انسٹاگرام فوراً حرکت میں آجائے گا اور درمیان میں آکر پوچھے گا کہ آیا اب بھی اس جملے کو پوسٹ کرنا چاہتے؟ ساتھ ہی اس بارے میں مزید جانیے کا لنک بھی نمودار ہوگا۔موسیری کے مطابق انسٹاگرام کی جانب سے اس مداخلت کا مقصد یہ ہے کہ منفی جملے لکھنے والا رک جائے اور وصول کرنے والا نفرت آمیز کمنٹس سے محفوظ رہے۔ اس طرح سوشل میڈیا کو فضول باتوں سے پاک رکھنے میں مدد مل سکے گی۔انہوں نے بتایا کہ آن لائن ہتک اور نفرت ایک ’پیچیدہ بڑھتا ہوا‘ مسئلہ ہے۔ کئی برس سے انسٹاگرام مصنوعی ذہانت ( آے آئی) کے ذریعے توہین آمیز اور برے الفاظ اور جملوں کو ہٹارہا ہے لیکن ان کی تعداد بہت زیادہ ہے۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص انسٹاگرام پر کئی واقعات ایسے ہوئے ہیں جن کی گونج عالمی سطح پر سنائی دی گئی ہے۔ ان میں سے برطانوی نوعمر لڑکی مولی رسل کی موت بھی شامل ہے۔ 14 مولی کی تصاویر پر منفی جملے لکھے گئے اور اس نے خودکشی کرلی تھی۔ مولی کے والد نے اپنی بیٹی کی موت کا ذمے دار انسٹاگرام کو قرار دیا تھا۔انسٹاگرام جلد ہی ’رسٹرکٹ‘ یا پابندی کے نام سے ایک اور بٹن متعارف کروائے گا۔ اس طرح صارفین بلاک کیے بغیر منفی جملے اور الفاظ فلٹر کرسکیں گے۔ تاہم متنازعہ مواد لکھنے والے کو اس کا علم نہیں ہوگا۔بعض بچوں اور نوعمر لڑکے لڑکیوں نے بتایا کہ وہ کسی کو بلاک، ان فالو یا رپورٹ کرنے میں اس لیے دلچسپی نہیں رکھتے کیونکہ وہ بات کو مزید پیچیدہ نہیں بنانا چاہتے۔

ہالینڈ میں بس اسٹاپ اب ”مکھیوں کے اسٹاپ“ میں تبدیل

ہالینڈ(ویب ڈیسک) ہالینڈ میں شہد کی مکھیوں کو بچانے اور ان کی افزائش کےلئے بس اسٹاپ کی چھتوں پر خصوصی سبز پودے اگائے گئے ہیں جو مکھیوں کو راغب کرتے ہیں۔ اس طرح وہ وہاں رہتے ہوئے زردانے جمع کرسکتی ہیں اور پھلوں کا رس حاصل کرسکتی ہیں۔آزمائشی طور پر تمام بس اسٹاپ ہالینڈ کے مشہور شہر اترخت میں بنائے گئے ہیں جن کی تعداد 316 سے تجاوز کرچکی ہے۔ صرف ہالینڈ میں مکھیوں کی 358 اقسام پائی جاتی ہیں لیکن بدقسمتی سے ان کی نصف تعداد معدومیت کے خطرے سے دوچار ہے اور حکومت نے اس کا فوری ادراک کرتے ہوئے بس اسٹاپ کو ایک چھوٹے باغ میں بدل دیا ہے۔ اب ان پر سبزہ نظر آتا ہے۔توقع ہے کہ اس طرح شہد کی مکھیاں اور ”نحل کلاں“ (بمبل بی) زردانوں کے ذریعے پودوں کی افزائش کرسکیں گی۔ بس اسٹاپ کا سبزہ بارش کے پانی کو جمع کرکے پھلتا پھولتا ہے اور علاقے کو گردوغبار سے بھی بچارہا ہے۔ شاید اگلے مرحلے میں ان کی چھتوں پر سولر پینل بھی لگائے جائیں گے۔تاہم اس شہر نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ عوامی استعمال کی تمام بسوں کو 2028 سے ایندھن کے بجائے بجلی سے چلایا جائے گا اور اس طرح شہر مزید ماحول دوست ہوجائے گا۔

بوتل کیپ چیلنج پر سلمان خان کو بڑھاپے کے طعنے ملنے لگے

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ میں سلطان کہے جانے والے سلمان خان کو سوشل میڈیا پر ایک وڈیو اپ لوڈ کرنے پر بڑھاپے اور پاگل کے طعنے ملنے لگے ہیں۔بالی ووڈ کے سلطان سمجھے جانے والے اداکار سلمان خان ہر معاملے پر اپنا الگ نکتہ نظر رکھتے ہیں اور اس کا اظہار وہ کرتے رہے ہیں، جس پر انہیں تنقید اور تعریف دونوں ہی ملتی ہیں، ایسا ہی ایک کام انہوں نے سوشل میڈیا پر مشہور بوتل کیپ چیلنج پر کیا ہے۔بوتل کیپ چیلنج میں لوگ فلائنگ کک کے ذریعے بوٹل کا ڈھکن کھولتے ہیں، اس چیلنج کو پورا کرنے میں جہاں مارشل آرٹس جاننے والوں نے حصہ لیا وہیں ہالی ووڈ اور بالی ووڈ فنکاروں نے بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا لیکن سلمان خان نے اس چیلنج کو انوکھے انداز میں پورا کیا۔سلمان خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو جاری کی گئی جس میں دکھایا گیا کہ وہ ’بوتل کیپ چیلنج‘ کو پورا کرنے کے لیے پہلے فلائنگ کک لگانے کے لیے گھومتے ہیں لیکن کک لگانے کے بجائے پھونک مار کر بوتل کا ڈھکن اڑاتے ہیں۔ اپنی وڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا ہے کہ خود کو مت تھکاﺅ اور پانی بچاو¿۔سلمان خان کی وڈیو پر ان کے فالوورز کی جانب سے بڑے مزے مزے کے کمنٹس بھی آئے۔ کرن جین نامی صارف نے لکھا ہے کہ ”کیا بھائی، یہ تو آپ نے چاہنے والوں کے ساتھ دھوکا کردیا۔ لوگ کیا کہیں گے؟ کیا چیلنج تھا اور آپ نے کیا کردیا۔ اسے بڑھاپے کی نشانیاں کہا جاتا ہے، رہنے دیں آپ یہ نہیں کرپائیں گے‘۔سمت گوپی نے تو سلمان خان کو ’مینٹل‘ (پاگل) قرار دے کر کہا ہے کہ انہیں اسپتال لے کر جاﺅ یہ پاگل ہوگیا ہے۔

ڈالر کی قدر میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں 160.50 روپے کا ہوگیا

کراچی(ویب ڈیسک) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 7 پیسے مہنگا ہوکر 159 روپے 86 پیسے کا ہوگیا۔پیر کے روز انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز سے ہی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور مارکیٹ میں ڈالر ا یک روپے 11 پیسے ہو کر 159 روپے 90 پیسے تک گیا۔اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 75 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 160 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی واقع ہوئی اور ڈالر 4 پیسے کم ہوا جس سے مجموعی طور پر ایک روپے 7 پیسے اضافے کے ساتھ 159 روپے 86 پیسے پر بند ہوا۔جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 160.50 روپے پر برقرار ہے۔

فائنل میں اللہ ہمارے ساتھ تھا، اوئن مورگن

(ویب ڈیسک)انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن نے ورلڈکپ میں کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فائنل میں اللہ ہمارے ساتھ تھا۔ورلڈ چیمپئن بننے کے بعد جب انگلش کپتان پریس کانفرنس کیلئے آئے تو ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے آوئن مورگن نے کہا کہ اللہ بھی ہمارے ساتھ تھا، میچ کے دوران میں نے لیگ اسپنر عادل رشید سے پوچھا تو اس نے کہا کہ اللہ یقینی طور پر ہمارے ساتھ ہے تو میں نے کہا کہ ہمیں”رَب آف گرین“ بھی ملا۔اوئن مورگن کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم میں ہر رنگ، نسل اور عقیدے کے لوگ شامل ہیں جنہوں نے اپنے عقائد کے مطابق مجھے یہ بات کہی۔ خیال رہے انگلش کپتان اوئن مورگن کا تعلق آئرلینڈ سے ہے، بین اسٹوکس نیوزی لینڈ، معین علی اور عادل رشید پاکستانی نڑاد ہیں جب کہ جوفرا آرچر کا تعلق ویسٹ انڈیز سے ہے۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کے اس بیان کو شائقین بالخصوص مسلمانوں کی طرف سے خاصا سراہا گیا ہے، انگلش کپتان کا مزید کہنا تھا کہ سپر اوور کے دوران میں نے ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں اس مشکل گھڑی سے لطف اندوز ہونے کا مشورہ دیا۔واضح رہے کرکٹ میں ’رب آف گرین‘ ایک اصطلاح ہے، جب گیند کسی دوسری قوت سے ٹکرا کر اپنا رخ موڑ لے تو اسے رب آف گرین کہا جاتا ہے اور ورلڈکپ فائنل کے آخری اوور میں گیند بین اسٹروکس سے ٹکرا کر باو¿نڈری پر چلی گئی تھی جس سے انگلینڈ کو 4 رنز اضافی ملے جس نے ان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

ضمیر پر ابھی بوجھ نہیں اس لیے استعفیٰ نہیں دے رہا: وزیر ریلوے شیخ رشید

راولپنڈی(ویب ڈیسک)وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میرے ضمیر پر ابھی کوئی بوجھ نہیں اس لیے وزارت سے مستعفی نہیں ہو رہا۔شیخ رشید کے 10 ماہ کے دوران ریلوے میں چھوٹے بڑے تقریباً 79 حادثات پیش آ چکے ہیں جس میں کئی قیمتی انسانی جانیں ضائع اور ادارے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔چند روز قبل بھی اکبر بگٹی ایکسپریس رحیم یار خان میں ولہار ریلوے اسٹیشن پر کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں کئی افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ریلوے میں یکے بعد دیگرے حادثات پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیر ریلوے کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا۔آج راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جس آدمی نے گاجریں کھائیں اس کے پیٹ میں درد ہے، ہم نے نئی ٹرین چلائیں اس پر فخر ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ نئے انجنوں میں سے اس وقت 28 انجن کھڑے ہیں لیکن کسی کا پردہ فاش نہیں کرنا چاہتا۔اپوزیشن کی جانب سے استعفے کے مطالبے پر وزیر ریلوے نے کہا کہ میرے ضمیر پر ابھی بوجھ نہیں اس لیے استعفیٰ نہیں دے رہا۔ن لیگ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف پوری کوشش میں ہے کہ ان کی اور حمزہ کی بچت ہو جائے لیکن وزیراعظم نے دو ٹوک الفاظ میں جواب دے دیا ہے۔مریم نواز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اللہ کی طرف سے ن لیگ پکڑ میں ہے اور مریم نواز ویڈیو ویڈیو کھیل رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مریم نے پہلے بھی ن لیگ کو مروایا ہے اور ذمہ داری سے کہتا ہوں کہ آگے مزید مروا دے گی۔پیش گوئی درست ہونے سے متعلق صحافی کے سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ سوال آپ کا حق ہے اور جواب نہ دینا میرا اختیار ہے۔