ن لیگ کرپٹ مفروروں اور اشتہاریوں کے دفاع کے مشن پر ہے،ڈاکٹر شہباز گل

لاہور (ویب ڈیسک)شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس پر ترجمان وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر شہباز گل کا ردعمل ۔شاہد خاقان عباسی کی نئی ڈیوٹی اپنے آقاو¿ں کے جھوٹ اور کالے کرتوتوں کا دفاع کرنا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے شہباز شریف کے داماد علی عمران کی کمپنی اور چیک وصولی کی تردید نہیں کی۔ایک دھیلے کی کرپشن بھی ثابت نہ ہوسکنے کا دعوی کرنے والے شہباز شریف اربوں کی کرپشن سامنے آنے پر بوکھلا گئے ہیں۔ موصوف پریس کانفرنس تو کرتے ہیں لیکن سوالوں کے جواب دینے کی بجائے آئیں بائیں شائیں کرتے ہیں۔ن لیگ اپنے خلاف کرپشن کے تمام ثبوتوں کو متنازعہ بنانے کی ناکام کوشش کرتی ہے ۔شاہد خاقان بتائیں کہ شریف خاندان کا منظور پاپڑ والے اور مشتاق چینی سے کیا تعلق ہے؟ ن لیگ کی سیاست گلو بٹ, پومی بٹ اور ناصر بٹ جیسے فراڈیوں کے گرد گھومتی ہے ۔تحریک انصاف کی حکومت کرپٹ عناصر اور چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کر رہی ہیں۔ن لیگ کرپٹ مفروروں اور اشتہاریوں کے دفاع کے مشن پر ہے

بجلی بند ہونے سے نیویارک کا گنجان آباد علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں بجلی کا نظام غیرفعال ہونے سے پورا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا۔نیویارک کے کثیر آباد علاقے مین ہٹن میں ہفتے کو بجلی کا نظام غیرفعال ہونے سے پورا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا، براڈ وے تھیٹرز کو اپنے پروگرام کینسل کرنا پڑے، سب وے اسٹیشنز پر ٹرینیں بھی رکی رہیں اور ٹائم سکوائر پر لگے بل بورڈ بھی جلتے بجھتے رہے۔امریکا کی سب سے بڑی پاور کمپنی کون ایڈیسن یوٹیلیٹی کے مطابق تقریباً42 ہزار صارفین کو شام سے ہی بجلی کی بندش کا سامنا تھا۔میئر بل دی بلیسیو نے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ ’مین ہول میں لگنے والی آگ کی وجہ سے بجلی کا نظام معطل ہوا تاہم انھوں نے بعد میں سی این این کو بتایا کہ ابھی اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

بھارت میں مون سون بارشوں سے 11 بھارتی فوجی اور 2 شہری ہلاک

شملہ(ویب ڈیسک) بھارت میں مون سون بارشوں کے دوران ایک عمارت منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں 11 فوجی اور 2 شہری ہلاک ہوگئے جب کہ عمارت کے ملبے سے 5 فوجی اہلکاروں اور 12 شہریوں کو بحفاظت نکالا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دو دن سے جاری بارشوں کی ہلاکت خیزی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، تازہ واقعے میں شمالی ریاست ہماچل پردیش میں ایک عمارت گرنے سے 6 فوجی اہلکار اور 2 شہری ہلاک ہوگئے اس طرح دو دنوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 51 ہوگئی ہے۔بھارتی ریسکیو ادارے این ڈی آر ایف کے اہلکاروں نے عمارت کے ملبے سے 5 فوجی اہلکاروں اور 12 شہریوں کو زندہ نکال لیا ہے جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ 6 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ نیپال سے بھارت میں داخل ہونے والے بارشوں کے سبب مختلف ریاستوں میں مجموعی طور پر 45 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جب کہ 5 ہزار سے زائد شہری بے گھر ہوگئے۔ سب سے زیادہ نقصان آسام میں ہوا جہاں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11 ہے۔محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹے تک بارشوں کے جاری رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔ ریسکیو اداروں کا کہنا ہے کہ زیادی تر ہلاکتیں گھروں کی دیواریں گرنے اور بجلی کے کرنٹ لگنے کے باعث ہوئیں۔

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 2 اگست تک توسیع

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر)شبر زیدی کا کہنا ہے کہ 2018 کے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 2اگست 2019 تک توسیع کردی گئی ہے۔شبر زیدی نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی شق181 اے اے کے تحت کمرشل یا انڈسٹریل گیس اور بجلی کے صارفین کے لیے ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ میں شامل ہونا ضروری ہے۔گذشتہ روز جاری اعلامیہ کے مطابق چیرمین ایف بی آر کا مزیدکہنا تھا کہ اِنکم ٹیکس قانون کے تحت 500 مربع گزسے زیادہ کا گھر یا 1000سی سی سے زیادہ کی گاڑی رکھنے والے پر ٹیکس ریٹرن فائل کر نا لازم ہے۔چیئرمین ایف بی آر کا مزید کہنا ہے کہ 2018 کے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 2اگست 2019 تک توسیع کردی گئی ہے، اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور کسی بھی پریشانی سے بچیں۔

سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمات کی سماعت کا باقاعدہ آغاز

کوئٹہ(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ رجسٹری میں ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمات کی سماعت کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمات کی سماعت شروع ہوگئی ہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے مقدمات کی سماعت کی۔چیف جسٹس نے ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کا اہتمام کرنے پر نادرا کے عملے کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ آج تاریخی دن ہے اور اس موقع پر کوئٹہ والوں کو سلام پیش کرتے ہیں، نادرا کے شکرگزار ہیں انھوں نے بہت تعاون کیا، ای کورٹ کے ذریعے لوگوں کی پیسے اور وقت کی بچت ہوگی۔ میری خواہش تھی ای کورٹ کا آغاز کوئٹہ سے ہوتا لیکن تکنیکی مسائل کی وجہ سے ہمیں ای کورٹ کا آغاز کراچی رجسٹری سے کرنا پڑا۔جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ اب لاہور، اسلام آباد، کراچی اور کوئٹہ سے بیک وقت ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمات سنیں گے۔ ایسا میکنزم طے کریں گے کہ روزانہ کی بنیاد پر وڈیو لنک کے ذریعے کیسز کی سماعت کریں گے، چھٹیوں کے بعد ایک خصوصی بینچ صرف ویڈیو لنک سے مقدمات سنے گا۔

موبائل فون کے 100 روپے کے لوڈ پر 88.89 کا بیلنس ملے گا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) موبائل صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر موبائل فون کمپنیوں نے فون کارڈز پر آپریشنل اور سروسز فیس ختم کردی ہے۔سپریم کورٹ نے موبائل کمپنیوں کو اضافی ٹیکس وصولی سے روک دیا جس کے بعد موبائل کارڈز پر آپریشنل اور سروسز فیس ختم کر دی گئی۔ صارفین کو 100 روپے کے لوڈ پر اب 76.94 کے بجائے 88.89 روپے ملیں گے اور آپریشنل و سروسز چارجز کی مد میں کارڈ سے 12 روپے 9 پیسے کی کٹوتی نہیں ہوگی۔پہلے موبائل کارڈ پر مختلف فیسز اور ٹیکسز کی مد میں 23.06 روپے کٹوتی کی جاتی تھی جسے کم کرکے اب 11 روپے 11 پیسے کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال جون میں اس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے از خود نوٹس لیتے ہوئے موبائل فون پر تمام ٹیکسز معطل کردیے تھے جس کے نتیجے میں صارفین کو 100 روپے کے لوڈ پر پورا بیلنس ملتا تھا تاہم پھر رواں سال اپریل میں موبائل فون کارڈز پر تمام ٹیکس بحال کردیے۔ حکومت کا اعتراض تھا ٹیکس ختم ہونے سے وہ ا?مدنی کے بڑے حصے سے محروم ہوگئی ہے۔

ماضی میں ترقی کا سفر صرف کھوکھلے نعروں تک محدود رہا;وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

لاہور(صدف نعیم سے) پنجاب میں اربوں روپے کی واجب الادا رقوم، بھاری قرضے، تباہ حال انفراسٹرکچر، تعلیم اور صحت کی بدترین صورتحال سابق حکومت کی غلط پالیسیو ں کا شاخسانہ ہے۔ ماضی میں بڑے تسلسل سے ترقیاتی منصوبوں کا ڈھول پیٹا گیا لیکن ترقی کا سفر صرف کھوکھلے نعروں تک محدود رہا۔ تحریک انصاف کی حکومت نے پہلی بار یکساں ترقی کی پالیسی پر عملدرآمد کا آغاز کیا ہے۔ محدود وسائل کے باوجود پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے جامع پلان مرتب کیا ہے۔عوام کی ضروریات کے پیش نظر پہلی مرتبہ پرائیویٹ سیکٹر کو بھی ترقیاتی سرگرمیوں میں متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔

پروڈکشن آرڈر جاری کرنا سپیکر کی صوابدید ہوتی ہے۔صوبائی وزیربلدیات راجہ بشارت

لاہور(صدف نعیم)آج کا اجلاس اپوزیشن نے بلایا بزنس ایڈوائزی کمیٹی میں طے پایا جمہوریت روایات پر عمل کرتے ہیں ۔غیر ضروری کورم نہیں پوائنٹ آﺅٹ کریں گے۔اس صوبے کے عوام کی بہتری کی اپوزیشن بات کرتی تو کروڑوں کے خرچ سے اجلاس بلایاگیا اور ملتوی کروادیاگیا۔اگر اجلاس پروڈکشن آرڈر کےلئے بلایا گیا تو اس پر آئینی بات کرتے۔سپیکر کی صوابدید ہوتی ہے اگر وہ مناسب سمجھیں تو پروڈکشن آرڈر جاری کرسکتے تھے۔حکومت نے کوئی مداخلت نہیں کی نعرے بازی ہوئی لیکن جواب نہ دیا۔اپوزیشن اپنا کردار نبھانے میں ناکام رہی ۔غیر اخلاقی طورپرہوٹنگ کرتے ممبر کو بات نہیں کرنے دینا درست اقدام نہیں ۔سپیکر نے کسی ڈائریکشن یا فالو کی بات پر عمل نہیں کیا ۔ن لیگ نے ذاتی مقاصد کےلئے پورے ملک کو یرغمال بنایا ملک و عدالت نہیں چلنے دے رہے ججز اور مقتدر اداروں اینٹی کرپشن اور نیب کاادارہ نہیں چلنے دے رہے ۔پروڈکشن آرڈر کا قانون تبدیل نہیں کریں گے ۔شہبازشریف، زرداری ،حمزہ شہباز سپیکر کے اختیارات سے فائدہ لیتے رہے۔

بیٹی ججوں کی ویڈیو چلاتی ہے بیٹے مکہ، مدینہ میں ججوں کو رشوت دینے کی کوشش کرتا ہے۔فیاض الحسن چوہان

لاہور(صدف نعیم سے)چودھری اقبال کے علاوہ میری تقریر میں سب کھڑے تھے۔کوئی ضیاءالحق کا تو کوئی کرپشن میں بے دخل ہونے پر شور مچاتا رہا۔ارشد ملک نے اعترافی بیان دیا جس میں ناصر جنجوعہ پر 23 مئی کو قیدی نمبر 420 سے ملے تو شاہد خاقان عباسی خواجہ آصف مریم اورنگزیب لیڈر موجود تھے نوازشریف کی ملاقات پر انہیں کمرے میں جانے سے روک دیاگیا۔نوازشریف کے جیل کے کمرے سے ناصر جنجوعہ باہر آیا پارٹی کے سارے لیڈر وںکو انتظار کروایاگیا۔بیٹی ججوں کی ویڈیو چلاتی ہیں بیٹے مدینہ مکہ میں ججوں کو رشوت دینے کی کوشش کرتا ہے اسی بات پر انہیں مافیا سیسلین کہاگیا ۔برطانوی اخبار نے سٹوری دی کہ زلزلہ زدگان کے امداد کےپیسے نوید اکرام کے ذریعے علی عمران کے اکاﺅنٹس میں دئیے گئے ۔چالیس ارب کے اثاثے شہبازشریف کے بنائے گئے
میاں بیوی سمدھی سمیت سب نے کرپشن کی ۔انگلش اردو کو پٹواریوں کو پروڈکشن آرڈرسنایاگیا سپیکر چاہے تو پروڈکشن آرڈر جاری کرے ۔نام نہاد قاتل اعلی پٹواری اعلی نے پروڈکشن آرڈر مونس الہی کےلئے نہیں جاری کیاگیا ۔چور ڈاکو اور کرائمنل کےلئے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوتے ان کے منہ سے پروڈکشن آرڈر مانگنا اپنے منہ پر تھوکنا ہے ۔خان صاحب نے درست کہا چوروں کےلئے ایوان کا راستہ نہیں کھولیں گے ۔یہ لوگ نیب جیل میں ہیپی برتھ ڈے یاشالیمار باغ میں گھومنے نہیں آئے ۔ضیاالحق کی گور میں پلنے والے پٹواریوں کا لب و لہجہ دیکھا سارے میرے کھڑے ہونے پر کتھک ڈانس شروع کر دیتے تھے ۔میرااصول ہے اسمبلی میں کم بولتا ہوں ۔کیا ان کا وزیر اعلی بجلی پر چلتا رہا عثمان بزدار منتخب وزیر اعلی ہیں۔بیگم صفدر اعوان ملکہ جعل سازی پہلی پریس کانفرنس پر پندرہ بیس ممبر ان سے متنفر ہو جاتے ہیں ۔انہوں نے چالیس سال اور دس سال خصوصا بمعہ اہل و عیال سسر سمدھی سمیت ملک کو لوٹا ہے۔مشعل اوبامہ نے مریم کو پیسہ دیا وہ ڈکار گئے مہنگائی ان کی وجہ سے ہے

لاہور بورڈ کا نتیجہ آ گیا ، کس کس نے پوزیشن حاصل کی

لاہور(جنرل رپورٹر)بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2019ءمیں پوزیشن لینے والے طلبا کے ناموں کا اعلان ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی موجودگی میںشام چھ بجے کیا۔ بورڈ کے نتائج کے مطابق مجموعی طور پر پہلی پوزیشن کریسنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول فار بوائز شادمان کالونی لاہور کے دانش اطہر نے 1092 نمبر لے کر حاصل کی مجموعی طور پر دوسری پوزیشن تین طالبِ علموں دی پنجاب گرلز ہائی سکول 537-Kجوہر ٹاﺅن لاہورکی انوشہ زکریا ،لاہور ریلائنس بوائز ہائی سکو ل 82زینت بلاک علامہ اقبال ٹاﺅن لاہور کے سید حسن عباس اور امریکن لائسٹف ہائی سکول فار بوائز 1توحید پارک گلشن ِ راوی لاہور کے محمد عفان عامر نے 1090نمبر لے کر حاصل کی۔ اسی طرح سے مجموعی طور پر تیسری پوزیشن دو طالبات ڈویثرنل پبلک گرلز ہائی سکول ماڈل ٹاﺅن لاہور کی صبا ءاقبال اور گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول ماڈل ٹاﺅن لاہور کی سائرہ حیات نے 1089نمبر لے کر حاصل کی۔ سائنس گروپ بوائز میں پہلی پوزیشن کریسنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول فار بوائز شادمان کالونی لاہور کے دانش اطہر نے 1092 نمبر لے کر حاصل کی۔جب کہ دو طلبا لاہور ریلائنس بوائز ہائی سکو ل 82زینت بلاک علامہ اقبال ٹاﺅن لاہور کے سید حسن عباس اور امریکن لائسٹف ہائی سکول فار بوائز 1توحید پارک گلشن ِ راوی لاہور کے محمد عفان عامر نے 1090نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ تیسری پوزیشن قاضی گرائمر بوائز ہائی سکول کوہ نور ہاﺅسنگ سکیم قینچی امر سدھو لاہور کے محمد غفران بیگ ، علی پبلک بوائز ہائی سکول شاہ جہان روڈ رحمان پورہ لاہور کے عمار ندیم اور گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1شاہ کوٹ ننکانہ صاحب کے حسن اکبر گورائیہ نے 1087نمبر لے کرکامیاب رہے۔سائنس گروپ طالبات میںدی پنجاب گرلز ہائی سکول 537-Kجوہر ٹاﺅن لاہورکی انوشہ زکریا 1090نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی،جب کہ سائنس گروپ طالبات میںدوسری پوزیشن ڈویثرنل پبلک گرلز ہائی سکول ماڈل ٹاﺅن لاہور کی صبا ءاقبال اور گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول ماڈل ٹاﺅن لاہور کی سائرہ حیات نے 1089نمبر لے کر حاصل کی۔ ڈویثرنل پبلک گرلز ہائی سکول ماڈل ٹاﺅن لاہور کی کنول فاطمہ ،دی کیتھڈرل گرلز ہائی سکول نمبر4بلاک پی 1ماڈل ٹاﺅن ایکسٹینشن لاہور کی ایمان شفقت اور ایفا ءگرلز ہائی سکول (طیبہ کیمپس) اہلو سٹاپ مین فیروز پور روڈ کاہنہ نو لاہور کی ارحمہ شاہد 1088نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔آرٹس گروپ بوائز میں پہلی پوزیشن مسلم پبلک ماڈل گرلز ہائی سکول فار بوائز گھینگ روڈ ڈیمو آناروڈ شیخوپورہ کے عثمان افتخار نے 988نمبر لے کر حاصل کی ۔جب کہ دوسری پوزیشن کے لیے گورنمنٹ اصلاح معاشرہ ہائی سکول شاد باغ لاہور کے مبشر لیاقت 982نمبر لے کر حق دار ٹھہرے۔تیسری پوزیشن ضلع لاہور کے وہاب یوسف اور گورنمنٹ ہائی سکول جیا بگا لاہور کے محمد عباس نے981نمبر لے کر حاصل کی۔آرٹس گروپ طالبات میں پہلی پوزیشن پاک اینجلز فاﺅنڈیشن گرلز ہائی سکول 178اے گلشن ِ راوی لاہور کی سحرش ا فضل نے 1042 نمبر لے کر حاصل کی جب کہ دوسری پوزیشن کے لئے محترمہ بینظیر بھٹو شہید ٹرسٹ ماڈل ہائی سکول فار گرلز صدیق پورہ لاہور کینٹ کی ملائکہ 1034نمبر لے کر کامیاب رہی۔تیسری پوزیشن گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سلامت پورہ لاہور کی یاسمین فوزیہ 1028نمبر لے کر کامیاب رہیں۔اِس موقع پر چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر چودھری محمد اسماعیل نے پوزیشن حاصل کرنے والے طالبِ علموں کو مبارک باد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ آئیندہ زندگی میں بھی محنت اور لگن کے ساتھ مزید تعلیمی کامیابیاں حاصل کریں گے۔ تقریب میں سیکرٹری ڈاکٹر ریحانہ اِلیاس کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد ناصر جمیل بھی موجود تھے۔لاہور بورڈ کے ترجمان کے مطابق میڑک کے تفصیلی نتائج کا اعلان 15جولائی (سوموار) کو صُبح 10:00بجے کیا جائے گااور پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب پرل کانٹی نینٹل ہوٹل مال روڈ کے پیلس ہال میں منعقد ہوگی۔جس کے مہمانِ خصوصی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم راجہ یاسر ہمایوں سرفراز ہوں گے ۔تقریب میں پوزیشن ہولڈر طالب علم، ان کے والدین، اساتذہ اور شُعبہ تعلیم سے وابستہ نمایاں شخصیات شریک ہوں گی۔ ترجمان کے مطابق تفصیلی نتائج لاہور بورڈ کی ویب سائٹ www.biselahore.comاور موبائل فون کے ذریعے 80029پر رول نمبر میسج کر کے بھی معلوم کیے جاسکتے ہیں۔لاہور بورڈ کے زیر انتظام میٹرک سالانہ امتحان میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے پر گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول ماڈل ٹاون لاہور، گورنمنٹ اصلاح معاشرہ ہائی سکول شاد باغ لاہور، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سلامت پورہ لاہور ، گورنمنٹ ہائی سکول جیابگا لاہور اور گورنمنٹ ہائی سکول شاہکوٹ ننکانہ صاحب کے پرنسپلز اور اساتذہ کرام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں لاہور بورڈ میں سرکاری سکولز کی نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے کی وجہ سے سرکاری سکولوں کی ساکھ بحال ہوگی ۔ساہیوال سے بورڈ رپورٹ کے مطابق بورڈ آف انٹر مےڈےٹ اےنڈ سےکنڈری اےجوکےشن ساہےوال نے مےٹرک کے سالانہ امتحانات 2019 کے نتائج کا اعلان کر دےا ضلع اوکاڑہ نے تےن فرسٹ پوزےشنےںلےکر کلےن سو ےپ کر دےا جبکہ دوسری پو زےشن چےچہ وطنی اور تےسری پو زےشن ساہےوال نے حاصل کی ۔امتحانات کے مجموعی رزلٹ72.70فےصد رہا ۔ امتحان کیلئے 65918 امیدواروں نے داخلہ بھجوایا جس میں سے 65164امیدوار نے امتحان میں حصہ لیا اور 47374امیدوارکامیاب قرار پائے۔گز شتہ روز بورڈ کے مےٹرک کے نتائج کا اعلان بورڈ کے چئےر مےن حافظ محمد شفےق نے کےا ۔اس مو قع پر کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر حافظ فدا حسےن ،سےکرٹری بورڈ ڈاکٹر رابعہ اختر،رےسرچ اےنڈ کوارڈنےشن آفےسر منےر احمد خاں،ڈپٹی کنٹرولر محمد ارشد سمےت دےگرا فسران بھی موجود تھے۔بورڈ کے مطابق اوور آل فرسٹ پوزےشن اےک جےسے 1088نمبر حاصل کر کے ڈسٹر کٹ پبلک سکول اوکاڑہ کے طالب علم زکرےا خالد ،العلم کےمپس اوکاڑہ کے طالب علم محمد ارقم آفتاب،سسٹم آف سکول دےپالپور ضلع اوکاڑہ کی طلباہ سہلہ وقاص نے حاصل کی ۔دوسری پوزےشن ڈی پی اےس چےچہ وطنی کی سائرہ عمر نے 1087نمبر لےکرحاصل کی۔تےسری پوزےشن گورنمنٹ جونئےر ماڈل ہائی سکول ساہےوال اروبہ بتول نے 1086نمبر حاصل کئے ۔سائنس گروپ مےں پہلی دونوں پو زےشنےں مندرجہ بالا رزلٹ کے مطابق 1088زکرےا خالد،محمد ارقم اور دوسری پو زےشن1085نمبر لےکر محمد ہاشم ور تےسری پو زےشن1084لےکر محمد ارتضیٰ نے حاصل کی۔طلباءمےں پہلی پو زےشن 1088نمبر لےکر سہلہ وقاص ،دوسری پو زےشن1087نمبر لےکر سارہ عمر ،تےسری پو زےشن1086نمبر لےکر عروےہ طےب نے حاصل کی۔آرٹس گروپ مےں996نمبروں کے ساتھ محمد شعبان اول،980نمبر لےکر محمد امےن دوسری اور تےسری سعد وقاص967نمبر لےکر حاصل کی ۔مجموعی طور پر بورڈ کا رزلٹ72.70فےصد رہا۔اس مو قع پر خطاب کر تے ہوئے چئےر مےن بورڈ ڈاکٹر حافظ محمد شفےق نے کہا تعلےمی بورڈ ساہےوال پنجاب کا اکلوتا خود مختا ر ادارہ ہے جو داخلے سے لےکرا متحانات کے نتائج تک کے تمام مرا حل اےک ہی دفتر مےں انتہائی کامےابی اور شفاف طرےقے سے چلا رہا ہے انہوں نے کہا کہ اس امتحان مےں کڑی نگرانی مےں نتہائی با صلاحےت ا ور اےماندار عملے نے کسی سقم کے بغےر شفاف رزلٹ ناےا ہے انہوں نے کہا ساہےوال بورڈ کے تحت ےہ مےٹرک کا ساتواں رزلٹ تھا۔ سرگودھا تعلےمی بورڈ نے مےٹرک کے پوزےشن ہولڈر طلبہ کااعلان کردےا۔ پوزےشن حاصل کرنے مےں اےک مرتبہ پھر لڑکےاں بازی لے گئیں۔ تےنوں پہلی پوزےشنوں پر لڑکےاں قابض ۔لائبہ افتخار اور اساورگل نے 1089نمبر حاصل کرکے مشترکہ طور پر پہلی پوزےشن حاصل کی۔ جبکہ عائشہ نواز نے 1085نمبر حاصل کرکے دوسری پوزےشن حاصل کی۔ علےزہ حےدر، فاطمہ عاصمہ اور روشان زہرہ نے 1083نمبر حاصل کرکے تےسری پوزےشن حاصل کی۔ سرگودھا بورڈ کی جانب سے آج پندرہ جولائی کو مےٹرک کا باضابطہ رزلٹ آﺅٹ کیا جائیگا۔ اس سلسلے مےں بورڈ کی بلڈنگ مےں پروقار تقرےب منعقد ہوگی۔ سرگودھا بورڈ کے میٹرک امتخان میں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں سائنس گروپ طلباءمیں سید محمد ذیشان ناصر نے 1080 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن ،حسن علی،محسن یار گوندل اوراسفند یار گوندل نے1079 حاصل کر کے دوسری پوزیشن ، سجادحسن اورمحمد فیضان حسن نے1078نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ سائنس گروپ طالبات میں لائبہ افتخار اور اساور گل نے 1089نے پہلی پوزیشن عائشہ نواز نے1085 حاصل کر کے دوسری پوزیشن جبکہ ازلہ حیدر ، روشان حیدر رضوی اور فاطمہ عاصمہ نے 1083 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ آرٹس گروپ طلباءمیں محمد خلاص خان نے1039 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن ریحان علی نے 1016 نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن ،محمد رضوان زکی نے991 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔