مریم نواز کا کل ہر صورت منڈی بہاؤالدین میں جلسہ کرنے کا اعلان

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی عوامی رابطہ مہم کا آغاز کل سے کیا جارہاہے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کل منڈی بہاﺅالدین میں ہرصورت عوامی جلسے سے خطاب کا اعلان کیاہے۔ذرائع کا کہناہے کہ منڈی بہاﺅالدین کی ضلعی انتظامیہ نے مسلم لیگ ن کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیاہے۔ انتظامیہ نے قائداعظم گراﺅنڈ کو سیل کردیا جب کہ گراﺅنڈ میں بارش کا پانی بھی جمع ہوگیا۔ڈی پی او منڈی بہاو¿ الدین کا کہنا ہےکہ سیکیورٹی خدشات کے باعث جلسے کی اجازت نہیں دی گئی، لیگی قیادت کو شہر سے باہر کھلی جگہ یا رسول روڈ اسٹیڈیم پر جلسے کیلئے کہا گیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے گزشتہ رات سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ وہ ہر صورت منڈی بہاﺅالدین میں جلسہ کرینگی۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ مریم نواز سے تو جان جاتی ہے، مگر جعلی حکومت کو اصل خوف نواز شریف کے پیچھے کھڑی عوامی طاقت کا ہے،مریم نواز اتوار کو منڈی بہاﺅالدین جائے گی اور ضرور جائے گی۔مریم نوز کی سیکریٹری صائمہ فاروق نے کہا ہےکہ مریم نواز کل منڈی بہاﺅالدین کے سینیما گراﺅنڈ میں عوامی اجتماع سے ہر صورت میں خطاب کرینگی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ”حکومت اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے منڈی بہاو¿الدین کا جلسہ ملتوی کروانا چا ہ رہی ہے جلسے کی اجازت نہ دینا ظاہر کرتا ہے حکومت مریم نوازسے کس قدر خوفزدہ ہے لیکن 7جولائی بروز اتوار منڈی بہاﺅالدین میں جلسہ اور مریم نواز کا خطاب شیڈول کےمطابق ہر صورت میں ہوگا۔“

جنوبی کیلی فورنیا میں 7.1 شدت کا زلزلہ

میکرکیلی فورنیا:(ویب ڈیسک)دوروزکے دوران جنوبی کیلی فورنیا میں دوسرا بڑا زلزلہ 7.1 شدت کا ریکارڈ کیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق جنوبی کیلی فورنیا میں 7.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ زلزلے کا مرکزکیلی فورنیا کا شہرریگ کرسٹ تھا۔ دوروزکے دوران ریاست میں دوسرا بڑا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تاہم تاحال کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔گزشتہ روزبھی کیلی فورنیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ یہ زلزلہ کیلی فورنیا کے شہررج کریسٹ کے قریب آیا جو کہ لاس اینجلس سے 240 کلومیٹرکے فاصلے پرہے۔ گزشتہ روزکے زلزلے کے بعد بھی 400 آفٹر شاکس محسوس کئے گئے تھے۔واضح رہے کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں گزشتہ روز آنے والے زلزلے کودو دہائیوں کا شدید ترین زلزلہ قرار دیا جا رہا ہے۔ون سے ملاقات

ملالہ کی فرانس کے صدر میکرون سے ملاقات

پیرس: (ویب ڈیسک)نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے فرانس کے صدر میکرون سے ملاقات کی ہے جس میں نوجوانوں بالخصوص لڑکیوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اقوام متحدہ کی جانب سے امن کی پیامبر ملالہ یوسفزئی جی سیون سمٹ میں شرکت کے لیے فرانس میں ہیں۔ انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ فرانس کے صدر صنفی امتیاز ختم کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ملالہ نے بتایا کہ صدر میکرون نے مغبی افریقہ میں بالخصوص لڑکیوں کی تعلیم پر سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔جی سیون سمٹ میں تعلیم اور کھیل کے میدان میں لڑکیوں کو مزید مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے قرار دار بھی منظور کی گئی ہے۔فرانس میں موجودگی کے دوران ملالہ ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر پوچھے گئے سوالات کا جواب بھی دی رہی ہیں۔ پاکستانی کی 20 سالہ نوبل انعام یافتہ سے سوال پوچھنے کے لیے ٹوئٹر پر#AskMalala کا ہیش ٹیگ استعمال کیا جاسکتا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ 18 سال سے کم اور مرضی کے بغیر لڑکیوں کی شادی کا رواج ختم ہونا چاہیے۔ویڈیو میں امن کی پیامبر نے کہا کہ مذہب بھی ایک ذاتی انتخاب کا معاملہ ہے کسی بچے پر کوئی بھی مذہب اختیار کرنے کا یا مذہب تبدیل کرنے کا دباﺅنہیں ڈالنا چاہیے۔

ایمن سے شادی سے قبل منیب بٹ کتنی لڑکیوں کی محبت میں گرفتاررہے؟

کراچی: (ویب ڈیسک)نامورپاکستانی اداکار منیب بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ایمن سے شادی سے قبل انہیں کئی لڑکیوں سے محبت ہوئی تھی۔پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی مشہورجوڑی ایمن خان اورمنیب بٹ جہاں اپنی اداکاری کے لیے مشہورہیں وہیں یہ دونوں طویل عرصے تک شادی کی تقریبات منعقد کرنے کے حوالے سے بھی مشہورہیں جہاں ان کی مختلف رسمیں تقریباً ایک ماہ تک چلی تھیں، اتنی لمبی شادی کرنے اور شادی پر بےتحاشہ پیسے خرچ کرنے کے لیے دونوں کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔حال ہی میں اداکارمنیب بٹ نے ثمینہ پیرزادہ کے شومیں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی کئی روز تک چلنے والی شادی اور ایمن سے ملنے سے قبل کی زندگی کے بارے میں کئی انکشافات کیے۔ اداکار منیب بٹ نے شادی پرہونے والی تنقید پرکہا کہ انہیں زندگی کی چھوٹی چھوٹی خوشیوں کا جشن منانا بہت پسند ہے اور انہوں نے بچپن میں ہی سوچ لیا تھا کہ جب وہ شادی کریں گے تو بہت بڑے پیمانے پر کریں گے۔اداکار منیب بٹ نے اپنی پہلی محبت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں پہلی محبت بہت چھوٹی عمر میں ہوگئی تھی جب وہ فرسٹ ایئر کے طالبعلم تھے لیکن اس لڑکی کو ان میں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔ منیب بٹ کا کہنا تھا کہ یہ عمراتنی چھوٹی ہوتی ہے کہ جو لڑکی آپ سے ہنس کر بات کرلے اس سے محبت ہوجاتی ہے چاہے وہ آپ کی کلاس میں ہویا کسی دوسری کلاس میں ان کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوتا تھا، اگر ایک لڑکی نے ٹھکرادیا تو دوسری سے ہوگئی۔ تاہم ایک بار ایک لڑکی سے سنجیدہ محبت بھی ہوئی لیکن اس لڑکی نے ان کا دل توڑدیا۔ایمن سے ملاقات کا دلچسپ احوال بتاتے ہوئے منیب بٹ کا کہنا تھا کہ جب وہ دونوں ایک ٹیلی فلم کے لیے پہلی بارملے توہم دونوں کی عمرمیں تقریباً 6 سال کا فرق تھا اور شروع میں میں ایمن کو اپنی چھوٹی بہنوں کی طرح سمجھتا تھا، تاہم وقت کے ساتھ ساتھ ہم دونوں کی دوستی مضبوط ہوتی گئی۔ کچھ سال گزرنے کے بعد جب میرا ایک لڑکی سے تعلق ختم ہوا جس کی وجہ سےمیں دلبرداشتہ ہوگیا تو ایمن نے میرا ساتھ دیا اورمیں نے ایمن سے شادی کا فیصلہ کیا اور اس طرح ہماری شادی ہوئی۔

امداد باہمی کا عالمی دن، وزیر اعلیٰ کا اہم پیغام

لاہور:(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا امداد باہمی کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام۔ امداد باہمی کا تصور سب سے پہلے 14 سو سال قبل دین اسلام نے مواخات مدینہ کے ذریعے پیش کیا۔ مہاجر اور انصار نے امداد باہمی کی قابل تقلید مثال پیش کی جو قیامت تک مشعل راہ ہے۔ ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ ہم کوآپریٹو اداروں کو تحریک امداد باہمی کی اصل روح کے مطابق چلائیں گے۔ مواخات مدینہ کو مدنظر رکھتے ہوئے کوآپریٹو اداروں کو امداد باہمی کے زریں اصولوں کے مطابق کام کر نا چاہیئے۔ پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کوآپریٹو سوسائٹیز کے ممبران میں آسان شرائط پر اربوں روپے کے زرعی قرضے تقسیم کر رہا ہے۔ حکومت امداد باہمی کی تحریک کے ذریعے کاشتکاروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں کومعاشی آسانی پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ صوبہ پنجاب کے 13 بارانی اضلاع میں کوآپریٹو سوسائٹیز کے ممبران کو بلاسود ٹریکٹرز فراہم کیے جارہے ہیں۔ کوآپریٹوز کے تحت چلنے والے زرعی، ہاو¿سنگ اور صنعتی شعبہ سے متعلقہ اداروں میں انقلابی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں۔ پی ٹی آئی کی حکومت امداد باہمی کی تحریک کو ہر شعبہ ہائے زندگی کیلئے مفید بنانے کیلئے سرگرم عمل ہے۔

ڈراؤنی فلم دیکھتے ہوئے 77 سالہ شخص فوت ہوگیا

بینگکاک: (ویب دیسک)تھائی لینڈ میں چھٹیاں گزارنے والا برطانوی شخص سینما میں ڈراﺅنی فلم دیکھتے ہوئے فوت ہوگیا ہے۔77 سالہ ریٹائرڈ برطانوی شخص برنارڈ چیننگ ایک سینما میں نئی ریلیز ہونے والی مشہور ہارر فلم ’ اینا بیل کمز ہوم‘ دیکھ رہے تھے کہ بیٹھے بیٹھے وہ جان کی بازی ہار گئے۔ تاہم لوگوں کو فلم ختم ہونے کے بعد ہی اس کا پتا چلا۔فلم ختم ہونے کے بعد ایک خاتون نے برنارڈ کو اپنی سیٹ پر بے سدھ دیکھا اور انتظامیہ کو آگاہ کیا۔ خاتون اس وقت خوف سے کانپ رہی تھی اور ایمبولینس طلب کی گئی۔ ایمبولینس کے عملے نے انہیں مردہ قرار دیدیا اور ان کی لاش کو ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال پہنچایا گیا۔اس سے قبل سینما کے عملے نے لوگوں کو برنارڈ کی تصاویر اور ویڈیو بنانے سے منع کردیا۔ جبکہ کئی لوگ اس کے آس پاس بیٹھے فلم دیکھ رہے تھے اور انہیں احساس ہی نہیں ہوا کہ پاس بیٹھا شخص اب اس دنیا میں نہیں رہا۔پولیس نے کہا کہ موت کی وجہ جاننے کے لیے برنارڈ کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا اور اس کے بعد اس کی لاش برطانیہ بھجوانے کے انتظامات کئے جائیں گے۔دوسری جانب برطانیہ کا سفارتی عملہ مسلسل اس معاملے پر تھائی لینڈ سے رابطے میں ہے۔

اپوزیشن چیئرمین نیب تبدیل کرنے میں کامیاب ہوگئی تو وزیراعظم مڈٹرم الیکشن کی جانب جائینگے: شاہد بھٹی، بلوچستان کی اشرافیہ عوام کی بجائے اپنے مفادات بارے بات کرنا چاہتی ہے: آغا باقر ، پاکستانی سیاست ایسا کیس جس کا کوئی اصول ہے نہ ضابطہ صرف ذاتی مفادات ہیں: مریم ارشد ، رانا ثناءکی گرفتاری کے بعد آصف زرداری کی چیئرمین سینٹ لگانے کی سرگرمیاں تیز ہوگئیں: اشرف عاصمی ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار“ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چینل ۵ کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“میں گفتگوکرتے ہوئے تجزیہ کارشاہد بھٹی نے کہا ہے کہ صادق سنجرانی کو چیئرمین سینٹ بنانے کے لیے ن لیگ سے ڈیل کی گئی تھی۔اس وقت پیپلز پارٹی حکومتی موقف کیساتھ کھڑی تھی اور انہیں پتا تھا کہ جو کچھ ن لیگ کیساتھ ہو رہا ہے وہ شاید ہمارے ساتھ نہ ہو۔ مگرجب رسی پھینکنے والوں نے رسی کھینچی تو آج پیپلز پارٹی ن لیگ سے بھی زیادہ مصیبت میں آگئی ہے۔ اپوزیشن اب احتجاج کرنے کے قابل نہیںتاہم اگر وہ چیئرمین سینٹ کو تبدیل کرنے میں کامیاب ہوگئے تو عمران خان مڈٹرم الیکشن کی جانب چلے جائیں گے۔ میزبان کالم نگار آغا باقر نے کہا ہے کہ بلوچستان کی اشرافیہ عوام کی بجائے اپنے مفادات لانا چاہتی ہے۔ تجزیہ کار مریم ارشد کا کہنا تھا کہ پاکستانی سیاست میں اپنی مفادات کو مدنظر رکھا جاتا ہے اور کسی پارٹی کو کام کرنے نہیں دیا جاتا۔ چیئرمین سینٹ کو بلوچستان سے لانے پر تمام جماعتوں نے اتفاق کیا تھا مگر اب اپوزیشن انہی کے خلاف کھڑی ہے۔ پاکستان میں آج کافرانہ جمہوریت ہے۔ پاکستانی سیاست ایسا کھیل ہے جسکا کوئی مذہب، اخلاقیات یا اصول نہیں ، سیاست صرف ذاتی مفادات کا کھیل ہے۔ کالم نگار اشرف عاصمی نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی بدترین قسم میں اشرافیہ اور اسٹیبلشمنٹ پر مشتمل اقلیت حکمرانی کر رہی ہے۔صوبوں کی محرومی دور کرنے کے لیے گونگے بہرے نہیں دبنگ آدمی لایا جانا چاہیئے۔قبضہ گروپ، مافیاز، نام نہاد سیاستدانوں اور اشرافیہ نے عوام کے ذہن میں بٹھا دیا ہے کہ انکے وجود سے ہی پاکستان قائم ہے۔ چیئرمین سینٹ کے عہدے پر آصف زرداری کے کارکن کو نامزد کر کے حکومت کو پیغام دیا جائے گا کہ اب اپوزیشن میدان میں اتر آئی ہے۔ رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کے بعد آصف علی زرداری کی چیئرمین سینٹ لگانے کے لیے سرگرمیاں تیز تر ہوگئی ہیں۔

پولیس نے معذور باپ کا واحد سہارا اکلوتا بیٹا جعلی مقابلہ میں پار کر دیا

سرگودہا ( شیخ رضوا ن نما ئندہ خبریں ) سرگودہا پولیس گردی کی بد ترین مثال ، زیر حراست معذور باپ کا واحد سہارا جواں سالہ حسن رضا کوجعلی پولیس مقابلہ میں پار کردیابوڑھی ماں اوربہنوں کاغم سے براحال باپ کوغشی کے دورے۔مبینہ تفصیلات کے مطابق نوجوان حسن رضاکی علاقہ کے بااثرخاندان سے عداوت چلی آرہی تھی ،بااثرخاندان کی جانب سے مقتول حسن کوقتل کرادینے اورخاص طورپرپولیس تشددکی دھمکیاں دی جاتی تھی مقتول کی والدہ روزینہ بی بی کے مطابق حسن رضا میرے خاندان کا واحد کفیل تھا میرا خاوند معذور اور ضعیف العمر ہے۔ اس نے بتایا کہ میرے بیٹے کی چک نمبر 68شمالی کے بااثر خاندان سے معمولی بچوں کی لڑائی پر رنجش تھیں ، جس پر ایس ایچ او جھال چکیاں خدابخش نے بااثر خاندان سے بھاری رقم لےکر میرے بیٹے کو نامعلوم مقام پر تین روز حراست میں رکھ کرشدید تشدد کا نشانہ بنایااس دوران حسن تشددکی تاب نہ لاکردم توڑگیااس قتل کوچھپانے کے لئے پولیس والے اس پر تیزاب پھینکتے رہے جس سے اس کے جسم کا حصہ جوپولیس تشددکوظاہرکرتاتھاجھلسادیاگیا اورمقابلہ ظاہرکرنے کے لئے پولیس نے مردہ حسن کے پیٹ میں فائرکئے اورپھر لاش بھی ہمارے حوالے نہ کی،بلکہ پولیس نے خود ہی لاش کو غسل ، کفن دےکر دفنا دیا ، ظلم کی انتہا یہ کہ ماں اور بہنوں کو مقتول کا آخری دیداربھی نہیں کرنے دیا گیا ، تدفین کے بعد پورا ہفتہ تھانہ جھال چکیاں کے اہلکار قبر پر پہرہ دیتے رہے تاکہ ہم لاش کو نکال کر پوسٹمارٹم نہ کروا سکیں چینل فائیو سے گفتگو کرتے ہوئے مقتول کی والدہ نے روتے ہوئے بتایا کہ مقتول میرے خاندان کا واحد کفیل تھا میرا خاوند معذور ہے انھوں نے اس بڑھاپے میں میرا سہارا چھین لیا ہے۔اس موقع پر مقتول کی بڑی ہمشیرہ سکینہ بی بی نے چیف جسٹس پاکستان،وزیر اعلی پنجاب ،آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے میرے بھائی کی قبر کشائی کر کے اس کا پوسٹ مارٹم کیا جائے۔

بنگلہ دیش کی ٹیم پوری تیاری سے آئی ممکن نہیں تھا پاکستان 500سکور کر جاتا: طاہر شاہ ، اچھی بات ہوتی کہ شعیب ملک کو اپنا آخری میچ اپنی مرضی سے کھیلنے دیا جاتا: عبدالرﺅف کی گگلی میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چینل ۵ کے پروگرام ”دی ورلڈ کپ شو“میں گفتگو کرتے ہوئے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم تیاری کیساتھ آئی تھی ، ایسا ممکن نہیں تھا کہ پاکستان کو 500رنز اسکور کرنے دیا جاتا۔ میچ میں پاکستان کی بجائے بنگلہ دیش ٹیم کا مورال بلند نظر آیا۔ پاکستانی ٹیم میں ہٹ مارنے والے کھلاڑیوں کو شامل کرنا چاہیئے تھا۔ایشیائی ٹیمیں سپن پچز پر اچھا کھیلتی ہیں۔ کاغذ پر 500یا 450نہیں لکھا جاسکتا تھا پاکستان ٹیم کو کرنا چاہیئے تھا۔ پاکستانی ٹیم میں امام الحق خود غرض ہیں جو زیادہ اسکور کی بجائے اپنی وکٹ بچاتے ہیں۔ وزیراعظم خود کرکٹ دیکھتے ہیں اور مانیٹر کرتے ہیں کہ کونسا کھلاڑی کہاں غلطی کر رہا ہے۔پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ہر پاکستانی چاہ رہا تھا کہ وہ پاکستان کو سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل کرنے کے لیے خود میدان میں اتر کر کوئی معجزہ کر دے۔اسپورٹس ایکسپرٹ عبدالر?ف کاکہنا تھاکہ پاکستان بنگلہ دیش کرکٹ میچ میں ٹاس کے وقت پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کے چہرے سے پریشانی عیاں تھی۔ پاکستان نے ٹیم کسی تبدیلی کے بغیر میدان میں اتاری۔ پاکستان کی با?لنگ لائن ایسی تھی جو افغانستان ، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو آ?ٹ نہیں کر سکی تھی۔ پاکستان کو 500رنز اسکور کرنے کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں ناگزیر تھیں۔ آصف علی اور محمد حسنین کو ٹیم میں سرپرائز پیکج کے طور پر ڈالا جا سکتا تھا۔ محمد حسنین 145کلومیٹرسے زائد رفتار سے با?لنگ کرتے ہیں انکی ٹیم میں شمولیت پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کا موقع بن سکتی تھی مگر پاکستانی ٹیم دفاعی پوزیشن لیے میدان میں اتری۔ لارڈز کی وکٹ پر 25اوورز کے بعد رنز بنانا مشکل ہوتا ہے پاکستان کو میچ کے شروع میں ہی تیز اسکور کرنے چاہیئے تھے۔اچھی بات تھی کہ آج شعیب ملک کو اپنی مرضی سے آخری میچ کھیلنے کا موقع مل جاتا۔ شعیب ملک کرکٹ سے خوار ہو کر نکلیں گے۔ شاہد آفریدی نے شعیب اختر کو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں موہالی میں ٹیم سے باہر بٹھایا تھا اسی طرح شاہد آفریدی اپنا آخری میچ کھیلنے کے لیے ترستے رہے۔ شعیب ملک نے سیالکوٹ کے بہت سے لڑکوں کا ریجن سطح پر کیرئیر ختم کیا تھا۔ محمد حفیظ اور وہاب ریاض سے امید تھی کہ آج کا میچ کھیل کر ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیتے مگر یہ بھی اپنا اخری میچ کھیلنے کے لیے ترسنا چاہتے ہیں۔

33 ہزار سال پہلے ہونے والے قتل کا معمہ حل ہو گیا

جرمنی :(ویب ڈسک)سائنسدانوں نے 33000 سال قبل ہونے والے قتل کا معمہ حل کر لیا ہے اور قاتل کے بارے میں بھی معلومات حاصل کر لی ہیں۔ایک تحقیق کے مطابق قاتل نے بائیں ہاتھ سے مقتول کی کھوپڑی پر دو وار کیے جس کے باعث اس کی موت واقع ہوئی تھی۔جرمنی کی ایک یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ قتل کے لیے بلے کی طرز کا کوئی آلہ استعمال ہوا تھا۔یونیورسٹی کی سینئر محقق کیترینا ہارواتی کا کہنا ہے کہ اس قتل کی وجوہات کے بارے میں ابھی تک علم نہیں ہو سکا، اس بارے میں صرف مفروضے ہی قائم کیے جا سکتے ہیں۔رومانیہ کے علاقے ساﺅتھ ٹرانسل وانیہ میں فاسفیٹ کی ایک دکان میں کام کرنے والے مزدوروں نے 1941 میں یہ کھوپڑی دریافت کی تھی، اس کے ساتھ ہی 33000 ہزار قبل کے پتھر کے آلات اور ریچھوں کی باقیات بھی پائی گئی تھیں۔ماہرین آثار قدیمہ نے یہ تو معلوم کر لیا تھا کہ یہ کھوپڑی ایک بالغ مرد کی ہے تاہم محققین کے درمیان اس سوال پر ہمیشہ سے اختلاف رائے موجود رہا کہ اس پر موجود نشانات مرنے سے پہلے کے ہیں یا بعد میں کھوپڑی کو نقصان پہنچا تھا۔ یہ معمہ اب جا کر حل ہوا ہےَ آج سے 45 ہزار سال پہلے جدید انسان یورپ کے طول و عرض میں پھیلنا شروع ہوا تھا، دریافت ہونے والی کھوپڑی کی اہمیت کی وجہ اس دور سے تعلق رکھنا اور اس کا صحیح سلامت ہونا تھا کیونکہ اس سے قبل دور قدیم کی نامکمل باقیات ہی ملتی رہیں۔ہارواتی اور ان کی ٹیم طویل عرصے کی تحقیق اور تجربات کے بعد اس نتیجے پر پہنچے کہ اس شخص کو بلے جیسے کسی آلے کے دو وار کر کے قتل کیا گیا تھا اور قاتل نے وار کرنے میں بایاں بازو استعمال کیا تھا۔یہ بات بھی سامنے آئی کہ مقتول اور قاتل دونوں آمنے سامنے کھڑے تھے یہی وجہ ہے کہ ضرب کے نشان کھوپڑی کے دائیں طرف ہیں۔