تازہ تر ین

غیر ملکی کرنسی سے بھری کوٹھیوں کی تلاش ، عباس شریف کے دونوں بیٹوں پر مریم نواز کے اکاﺅنٹ میںپیسے منتقل کرنےکا الزام ، امتنان شاہد کی خصوصی رپورٹ

اسلام آباد‘لاہور (امتنان شاہد) دو روز قبل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی طرف سے ایک کارروائی میں مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے بھائی عباس شریف (مرحوم) کے دو صاحبزادوں یوسف عباس شریف اور عبدالعزیز عباس شریف کو مدینہ جاتے ہوئے پرواز سے اس وقت آف لوڈ کیا گیا جب وہ حج ویزے پر سعودی عرب جارہے تھے۔ عبدالعزیز عباس شریف اور یوسف عباس شریف مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے فرسٹ کزن بھی ہیں اور ان دونوں افراد پر مبینہ طور پر مریم نواز شریف کے اکاﺅنٹ میں منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسے ٹرانسفر کرنے کا الزام ہے۔ یاد رہے کہ ان دونوں افراد کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے بھی کچھ روز قبل اپنی پریس کانفرنس میں ذکر کیا تھا۔ جمعرات کے روز لاہور ائیرپورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی میں ان کو مدینہ کی پرواز سے آف لوڈ کیا گیا اور کچھ دیر بعد رہا کردیا گیا۔ باوثوق ذرائع کی معلومات کے مطابق ان دونوں کے انکشاف پر خفیہ ایجنسیوں‘ ایف آئی اے اورنیب لاہور میں ائیرپورٹ کے قریب موجود ایک گھر کی تلاش میں ہے جس میں مبینہ معلومات کے مطابق اربوں روپے مالیت کی غیرملکی کرنسیوں کی بوریاں اور کارٹن موجود تھے۔ ان کے اس انکشاف کے مطابق یہ غیرملکی کرنسی (ڈالر‘ یواے ای درہم) منی لانڈرنگ نہیں بلکہ منی سمگلنگ کے ذریعے پاکستان میں روایتی طریقے یعنی اونٹوں‘ بیلوں‘ گنے کے کنٹینر کے اندر لائے جاتے رہے اور ان کی منزل سب سے پہلے چوہدری شوگر مل ہوتی تھی جہاں سے اس طرح کے پیسے لاہور ائیرپورٹ کے قریب اس طرح کی درجن سے زائد کوٹھیوں میں بھیج دئےے جاتے تھے۔ انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے اس درجن بھر کوٹھیوں میں سے ایک کا سراغ لگا لیا ہے لیکن تاحال وہ کوٹھی خالی ہونے پر رقم کی ریکوری برآمد نہیں کی جاسکی لیکن اس رقم کی ریکوری کےلئے عنقریب ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جارہی ہے جو کارٹن‘ بوریوں اور پیٹیوں میں موجود اس رقم بارے تحقیق کرکے اس کی تفصیلات‘ کے وہ غائب کیسے ہوئیں‘ ریکوری یقینی بنائیگی۔ یاد رہے کہ عباس شریف مرحوم کے دونوں صاحبزادے حج ویزہ پر جمعرات کے روز پاکستان سے احرام کی حالت میں آف لوڈ کئے گئے اوران کے یہ ویزے کراچی کے ایک ٹریول ایجنٹ کے ذریعے لگوائے گئے تھے۔ دونوں بھائیوں کو ابتدائی تفتیش کے بعد رہا کردیا گیا ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فی الحال ملک سے باہر سفر نہیں کرسکتے۔ اس کے ساتھ ساتھ حساس ادارے اس طرح کی مزید کوٹھیوں کی تلاش میں بھی ہیں جہاں مبینہ طور پر سمگلنگ شدہ غیرملکی کرنسی کیش کی صورت میں گوداموں میں رکھی گئی ہے۔ واضح رہے کہ یہ دونوں افراد وہ ہیں جن کا نام مبینہ طور پر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کے اکاﺅنٹس میں ادائیگیاں کرنے پر معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر بار بار لیتے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain