Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ پاکستانی اداکاراؤں کی طرح خوبصورت نظر آنے کے لیے انہوں نے کبھی سرجری نہیں کروائی۔
    • بالی ووڈ اپنی پہچان کھو بیٹھا، بڑی فلمیں کامیاب نہیں ہو رہیں: ثانیہ سعید
    • فلپائن میں 6.6 شدت کے زلزلے کے بعد 5.7 ریکٹر کا آفٹر شاک
    • کیریئر نہیں، فلسطینی بچوں کا مستقبل میری ترجیح ہے:ٹام ہارڈی
    • انتخابی پولز میں نیتن یاہو کی پوزیشن کمزور,ہارنے کا خطرہ
    • مشہور گانوں کے حقوق چوری ہوئے،ابرار الحق کا قانونی کارروائی کا اعلان
    • اسرائیلی افواج کو لبنان شام اور غزہ کے سیکورٹی زون میں روکنے کا فیصلہ
    • ہیملٹن کی فراری کے ساتھ پہلی فتح، اسپینش گراں پری جیت لی
    • برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اٹلی امریکا ایران معاہدے کے بعد پابندیاں اٹھانے کے لیے تیار
    • واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ
    • فیفا ورلڈکپ جاپان کے مداحوں نے اسٹیڈیم میں صفائی کی روایت کو برقرار رکھا
    • نیتن یاہو میں پرکھنے کی صلاحیت نہی صدر ترمپ
    • امریکا اور ایران کی بڑی پیش رفت کا خیرمقدم کیا اسحاق ڈار
    • روس نے رات بھر یوکرین پر 70 میزائل اور 611 ڈرون داغ دیے
    • امریکا ایران جنگ ختم معاہدہ طے پاگیا
    • آبنائے ہرمز کھولنے سے منجمد فنڈز کی ریلیز تک، امریکہ-ایران امن معاہدے کی 14 اہم شرائط سامنے آ گئیں
    • برازیل: 2 ہیلی کاپٹرٹکراگئے، معروف گلوکار اولیور ٹری سمیت 6 افراد جاں بحق
    • فیفا ورلڈ کپ 2026: جرمنی نے تاریخ رقم کر دی، ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم بن گئی
    • امریکہ میں طیارہ حادثہ، 12 افراد ہلاک
    • ایران امریکا معاہدہ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4 فیصد گرگئیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اپو زیشن اتحاد میں شگاف ن لیگ پیپلز پارٹی ٹکڑے ٹکڑے

    By Daily Khabrainاگست 4, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    (ویب ڈیسک)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد حزب اختلاف کی جماعتوں میں اعتماد کی پھوٹ پڑ گئی جہاں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما ایک دوسرے پر وفاداری تبدیلی کا الزام عائد کردیا۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے خواجہ ا?صف اور پیپلز پارٹی کی شیری رحمٰن ایک دوسرے پر عدم اعتماد کا معاملہ عوام کے سامنے لے آئے جہاں دونوں نے اپوزیشن کے اتحاد کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا۔تاہم دونوں جماعتیں اس بات پر متفق دکھائی دیتی ہیں کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ میں ضابطہ اخلاق کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ ان جماعت پارلیمانی قوانین کی تبدیلی کی خواہشمند ہے جن میں ایوان میں ووٹنگ کے دوران خفیہ رائے شماری شامل ہے۔انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ا?ئی) بھی ان کی اس تجویز کو سراہے گی کیونکہ یہ ان کے بھی منشور میں شامل ہے۔سینیٹ میں عدم اعتماد کی تحریک کی ناکامی کے بعد اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں نے ایوان میں وفاداریاں تبدیل کرنے اور حقائق جاننے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی۔پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں قائم اس کمیٹی کا پہلا اجلاس 6 اگست کو اسلام آباد میں ہوگا، جہاں سے خفیہ رائے شماری کے دوران اپنا ووٹ صادق سنجرانی کے حق میں دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔مذکورہ کمیٹی میں تمام صوبوں سے پارٹی رہنماو¿ں کی نمائندگی ہوگی تاہم اس میں کوئی موجودہ سینیٹر شامل نہیں ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلاف اسی دن پیدا ہوگیا تھا جس دن دونوں جماعتوں نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی۔ان اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے ایک سینیٹر نے پیپلز پارٹی کے رہنماو¿ں سے پارٹی کے شریک چیئرمین ا?صف علی زرداری کی ریئل اسٹیٹ بزنس کی بڑی شخصیت سے مبینہ ملاقات پر وضاحت طلب کی تھی، تاہم پیپلز پارٹی نے ایسی رپورٹس کو مسترد کردیا تھا۔اسی طرح اپوزیشن کے اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرز کی عدم حاضری پر شکایات کے باوجود پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما ایاز صادق کے ذریعے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات سے رابطہ کیا اور ان سے لیگی سینیٹرز کی اپوزیشن اجلاس کے دوران حاضری یقینی بنانے کی درخواست کی۔شیری رحمٰن نے خواجہ ا?صف کے ریمارکس کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جس میں لیگی رہنما نے پیپلز پارٹی کو سینیٹ میں اپوزیشن کی ناکامی کا ذمہ دار پیپلز پارٹی کو قرار دیا تھا اور اس کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کو ایک ڈرامہ کہا تھا۔پیپلز پارٹی کی رہنما کا کہنا تھا کہ خواجہ ا?صف نے اپوزیشن کے اتحاد کو توڑنے کی کوشش کی اور لیگی قیادت سے اس بیان پر وضاحت دینے کا مطالبہ کردیا۔شیری رحمٰن کا کہنا تھا کہ انہیں بھی اپوزیشن کی دیگر جماعتوں پر تحافظات تھے، تاہم انہوں نے متحدہ اپوزیشن کے وسیع تر مفاد میں ان کا اظہار نہیں کیا۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور گورنر پنجاب چوہدری سرور پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے ان کی پارٹی کے سینیٹرز سے رابطہ کرکے انہیں صادق سنجرانی کے حق میں ووٹ دینے کا کہا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میرے سینیٹرز نے مجھے اس بارے میں بتایا تھا، مجھے اپنے سینیٹرز پر اعتماد ہے اور میں نے ان میں سے کسی کا بھی استعفیٰ منظور نہیں کیا تھا، ان کے خلاف پروپگینڈا کیا جارہا ہے۔خیال رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی جس کی قرارداد کی حمایت میں 64 اراکین ایوان میں کھڑے ہوئے، تاہم خفیہ رائے شماری میں صرف 50 ووٹ نکلے۔ایوان میں مطلوبہ ہدف تک ووٹ حاصل نہ ہونے پر اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو مسترد کردیا گیا جس کے ساتھ ہی چیئرمین سینیٹ اپنے عہدے پر برقرار رہے۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    بالی ووڈ اپنی پہچان کھو بیٹھا، بڑی فلمیں کامیاب نہیں ہو رہیں: ثانیہ سعید

    فیفا ورلڈکپ جاپان کے مداحوں نے اسٹیڈیم میں صفائی کی روایت کو برقرار رکھا

    امریکا اور ایران کی بڑی پیش رفت کا خیرمقدم کیا اسحاق ڈار

    تازہ ترین

    فیفا ورلڈکپ جاپان کے مداحوں نے اسٹیڈیم میں صفائی کی روایت کو برقرار رکھا

    آبنائے ہرمز کھولنے سے منجمد فنڈز کی ریلیز تک، امریکہ-ایران امن معاہدے کی 14 اہم شرائط سامنے آ گئیں

    برازیل: 2 ہیلی کاپٹرٹکراگئے، معروف گلوکار اولیور ٹری سمیت 6 افراد جاں بحق

    فیفا ورلڈ کپ 2026: جرمنی نے تاریخ رقم کر دی، ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم بن گئی

    امریکہ میں طیارہ حادثہ، 12 افراد ہلاک

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.