لاہور (اپنے نمائندے سے) قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پیش کی جانیوالی جہاں متعدد تجاویز سامنے آئی ہیں جس کے نتیجے میں بھارتی ہائی کمشنر کو فوراً پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا ہے وہاں یہ تجاویز بھی دی گئی ہیں کہ بھارتی ہائی کمیشن کے تمام عملے کو پاکستان سے نکالا جائے۔ بھارت کے ساتھ سمجھوتہ ایکسپریس‘ دوستی بس بند کی جائے اور یہ تجویز بھی پیش کی گئی ہے کہ بھارت کے کسی بھی اقدام کیخلاف چین اور پاکستان مشترکہ طور پر سٹیٹ منٹ جاری کیا کریں۔ یاد رہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس پاکستان سے ہر پیر اور جمعرات کو روانہ ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ تجویز بھی دی ہے کہ بھارت پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرتا ہے اس کو بھی فوری طور پر پابندی لگائی جائے۔ اندرونی کہانی
