تازہ تر ین

پشاور میں افغانستان کا پرچم آویزاں کرنے والا افغان شہری گرفتار

خیبر پختونخوا(ویب ڈیسک) خیبر پختونخواکے دارالحکومت پشاور کے بورڈ بازار میں بل بورڈ پر افغانستان کا قومی پرچم آویزاں کرنے کے الزام میں ایک افغان شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔علاقہ پولیس کے مطابق افغان شہری پشاور کے علاقے تاج آباد میں رہائش پذیر تھا جسے 12 اگست کو افغانستان کا پرچم آویزاں کرنے پر گرفتار کیا گیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کے مطابق پرچم آویزاں کرنے کے پسِ پردہ کوئی مذموم مقصد نہیں تھا بلکہ وہ صرف اس کے ساتھ تصویر کھینچنا چاہتا تھا۔ملزم نے پولیس کو مزید بتایا کہ اس طرح تصویر کھینچنے کے فوراً بعد اس کی تصویر وائرل ہوگئی۔ملزم اب بھی پولیس کی حراست میں موجود ہے جسے پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 153 ‘اے’ کے تحت گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق افغانستان کا پرچم آویزان کرنے والا نوجوان بورڈ بازار میں سبزیاں فروخت کرتا ہے۔خیال رہے کہ جنوری 2016 میں پنجاب کے شہر اوکاڑہ کے ایک گاو¿ں میں ہندوستانی پرچم لہرانے کی اطلاع ملنے پر ایک شخص عمر دراز ولد لیاقت علی کے گھر پر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کرلیا گیا تھا۔گرفتار شخص کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز ویرات کوہلی کا مداح ہے اور اس نے اپنے مکان کی دیواروں پر اس کی تصاویر بھی لگا رکھی ہیں۔تاہم گرفتاری کے بعد اسے احساس ہوا کہ اس نے ہندوستان کا پرچم لہرا کر غلطی کی۔واضح رہے کہ ہندوستان میں پاکستان کے پرچم لہرائے جانے کے واقعات عمومی طور پر پیش آتے رہتے ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں عمومی طور پر تقریباً ہر احتجاج کے دوران پاکستان کی حمایت اور بھارت کی مخالفت میں پاکستانی پرچم لہرائے جاتے ہیں۔دوسری جانب بھارتی پنجاب میں سکھوں کی ’خالصتان تحریک‘ طویل عرصے سے جاری ہے اور وہاں بھی پاکستان کا پرچم کئی بار لہرایا جاچکا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain