تازہ تر ین

گزشتہ مالی سال کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں کمی ریکارڈ

کراچی: (ویب ڈیسک)گزشتہ مالی سال کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں کمی ریکارڈ ہوئی ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی 2019 میں گاڑیوں کی فروخت میں 42 فی صد کمی ہوئی۔تفصیلات کے مطابق ا?ٹو انڈسٹری کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں گاڑیوں کی فروخت میں 42 فی صد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق جولائی 2019 میں مختلف مقامی کار ساز کمپنوں کے 12482 یونٹس فروخت ہوئے ہیں، جب کہ جولائی 2018 میں مختلف کار ساز کمپنیوں کے 21344 یونٹس فروخت ہوئے تھے۔پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی اے ایم اے) کا کہنا ہے کہ جولائی 2018 سے جولائی 2019 کے دوران مختلف کار ساز کمپنیوں کو گاڑیوں کی فروخت میں واضح کمی کا سامنا رہا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سب سے زیادہ کمی کا سامنا ہونڈا کمپنی کو رہا، مالی سال کے دوران کمپنی کی فروخت میں 66 فی صد کمی ا?ئی، انڈس کو 56 فی صد جب کہ سوزوکی کو 23 فی صد کمی کا سامنا رہا۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی فروخت میں کمی کا سبب روپے کی قدر میں کمی ہے، جس کی وجہ سے مقامی کاریں مہنگی ہوئیں۔دوسری طرف جولائی تا نومبر 2017 میں گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پی اے ایم اے کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں انکشاف کیا گیا تھا کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں مذکورہ مدت میں گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ہوا۔ادھر آٹو انڈسٹری کی سیلز میں نمایاں کمی ہونے کی وجہ سے اس شعبے میں ملازمتیں ختم ہونے کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain