تازہ تر ین

دھنن جایا کا آسان ریٹرن کیچ گرا کر ٹرینٹ بولٹ مذاق کا نشانہ بن گئے

کولمبو: (ویب ڈیسک)کیوی فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ 250 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے کے بعد ناقص فیلڈنگ کی وجہ سے شہ سرخیوں میں آگئے۔نیوزی لینڈ کے لوئر گریڈ کرکٹرز بھی اس موقع پر خود کو بولٹ سے بہتر محسوس کررہے ہوں گے، عمومی طور پر انھیں بہترین فیلڈر گردانا جاتا ہے لیکن کولمبو ٹیسٹ کے دوسرے دن انھوں نے سری لنکن بیٹسمین دھنن جایا ڈی سلوا کا آسان ریٹرن کیچ گرا دیا۔اس وقت حریف پلیئر کا انفرادی اسکور محض 9 رنز تھا، گیند بولٹ کے ہاتھوں سے اچھل کر زمین پر گر پڑی،سوشل میڈیا پر انھیں مذاق کا نشانہ بنایا جاتے رہا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain