تازہ تر ین

اعجاز احمد قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کوچ منتخب

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اعجاز احمد کو تین سال کے لئے انڈر- 19 ٹیم کا کوچ تعینات کر دیا ہے۔اس ضمن میں پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ایم ڈی پی سی بی وسیم خان اور سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر نے اس سلسلے میں کئی کوچز کا انٹرویو کیا جس کے بعد میرٹ کی بنیاد پر اعجاز احمد کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے اعجاز احمد نے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے قومی انڈر 19 کی کوچنگ کی ذمہ داری دینے پر بہت خوش ہوں، پی سی بی کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے قومی ٹیم کے مستقبل کے کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے مجھے منتخب کیا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain