اسلام آباد(ویب ڈیسک): الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے پارٹی عہدہ رکھنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ مو¿خر کردیا۔ الیکشن کمیشن نے مریم نواز کے پارٹی عہدہ رکھنے سے متعلق کیس میں وکلاءکو مزید معاونت کی ہدایت کی ہے۔چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے اور آرٹیکل 62،63 کے اطلاق پر مزید معاونت درکار ہے۔الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 3 ستمبر تک مو¿خر کردی۔واضح رہے کہ مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کے لیے تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ بخاری نے درخواست دائر کی تھی جس میںموقف اپنایا گیا تھا کہ مریم کی بطور پارٹی نائب صدر تقرری آئین و قانون سے متصادم ہے، وہ کسی بھی سیاسی و عوامی عہدے کے لیے نااہل ہیں۔
