تازہ تر ین

اعلیٰ تعلیم یافتہ سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری

لاہور (ویب ڈیسک) : حکومت پنجاب نے اعلیٰ تعلیم یافتہ سرکاری ملازمین کو خصوصی الاو¿نس دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پی ایچ ڈی،ایم فل اور ایل ایل ایم کے ڈگری ہولڈرز سرکاری ملازمین کو ماہانہ الاو¿نس دیا جائے گا،گورنر پنجاب چوہدری سرور کے خصوصی ڈگری الاو¿نس کے فیصلے کی توثیق کے بعد محکمہ خزانہ نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔ایم فل اور ایل ایل ایم ڈگری ہولڈرز سرکاری ملازمین کو پانچ ہزار روپے ماہانہ ملیں گے۔جب کہ پی ایچ ڈی اور ایم فل ڈگری ہولڈر شخص کو ملازمت کے آغاز کی تاریخ سے رقوم ادا کی جائیں گی۔مراسلے کے مطابق سرکاری ملازمین کا الاو¿نس لینے کے لیے ایچ ای سی کے زیر اہتمام یونیورسٹی کی ڈگری ہونا لازمی ہے۔ملازمین کسی بھی پوسٹ ڈگری الاو¿نس لے سکتے ہیں۔گورنر پنجاب کے خصوصی ڈگری الاو¿نس کے فیصلے کی توثیق کے بعد محکمہ خزانہ نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔جب کہ دوسری جانب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے بچوں کی پیدائش پر ملازمین کووالدین کو لازمیچھٹیاں فراہم کرنے کے بل پر پندرہ روز میں سفارشات طلب کرلیں جبکہ پیپلزپارٹی کی سینیٹر قرة العین مری نے اپنے بل میں تجویز دی ہے کہ بچے کی پیدائش پر ماں کو چھ ماہ اور باپ کو چار ماہ کی چھٹیاں فراہم کی جائیں۔پیر کو سینٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاو¿س میں منعقد ہوا۔ قائمہ کمیٹی کے اجلا س میں سینیٹر قرة العین مری کے میٹرنٹی اینڈ پیٹرنٹی لیو بل 2018 پر غور کیا گیا سینیٹر قرة العین مری نے بل کی تفصیلات سے کمیٹی کو ا?گاہ کیا بل میں سفارش کی گئی کہ پہلے تین بچوں تک والدین کو چھٹیوں کے دوران تنخواہ ملے گی جبکہ چوتھے بچے کی پیدائش پر سہولت نہیں دی جائیگی جوکہ چوتھے بچے کے ساتھ امتیازی سلوک ہوگا۔جس پر سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ بل میں چیزوں کی واضح کرنے کی ضرورت ہے اس بل میں کنفیوڑن ہے۔ سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ چھٹیوں کا دورانیہ بڑھانے کے ساتھ تنخواہ کا نہ ملنا سمجھ سے باہر ہے، بچے کی پیدائش کے موقع پر چھٹیوں کے ساتھ پیسوں کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔سپیشل سیکرٹری خزانہ نے کہا پیٹرنٹی کو سالانہ کی بنیاد پر اڑتالیس چھٹیاں پیڈ ملتی ہیں انہی میں سے وہ حاصل کر سکتا ہے۔ جس پر چیئرمین کمیٹی نے ہدایت دی کہ وزارت قانون اور وزارت خزانہ کے حکام سینیٹر قرةالعین مری اور سینیٹرمصدق ملک کے ساتھ مل کر 15 دن کے اندر اس بل کو تیار کر کے کمیٹی میں پیش کریں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain