اسلام آباد: (ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) اسلام آباد کے شعبہ امراضِ دل منتقل میں کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کے متعدد میڈیکل ٹیسٹ کئے جائیں گے، سابق صدر دل ، کمر اور مہروں کے امراض میں پہلے سے مبتلا ہیں۔
