تازہ تر ین

پاکستان کشمیریوں کو کبھی تنہا اور حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گا:آرمی چیف کا یو م دفا ع کی تقریب سے خطا ب

راولپنڈی (ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یومِ دفاع کے سلسلے میں راولپنڈی کے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں منعقد ہونے والی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کو کبھی تنہا اور حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ میں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ کشمیر، تکمیلِ پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے اور اس وقت تک رہے گا جب تک اس کا حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اورکشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق نہیں ہوجاتا۔اپنے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بنیادوں میں شہدا کا لہو شامل ہے جنہوں نے بلا شبہ ایک عظیم جدو جہد کے بعد ہمارے لیے ایک آزاد وطن حاصل کیا۔انہوں نے کہا کہ 1947 سے لے کر خواہ وہ جنگ ہو یا دہشت گردی کے خلاف جنگ، جب بھی ضرورت پڑی وطن کے بیٹوں سے لبیک کہا، دھرتی کے بیٹوں کا خون کل بھی پاکستان کی حفاظت کی ضمانت تھا اور آج بھی ہمارے جری سپوت وطنِ عزیز پر قربان ہونے کے لیے تیار ہیں۔میں یہ بات یقین سے کہتا ہوں کہ جوانوں کی کامیابیاں کبھی رائیگاں نہیں گئیں اور نہ جائیں گی، حالیہ سالوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری کامیابیاں باقی دنیا کے لیے ایک مثال ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain