تازہ تر ین

وزیر اعظم کی پنجاب پولیس کی زیر حراست ہلاکتوں پر تشویش، عثمان بزدار کی کارکردگی پراطمینان کا اظہار

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ، وزیراعظم نے پنجاب پولیس کی زیر حراست ملزمان کے ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار اورعثمان بزدار کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبے کی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب پولیس کی حراست ملزمان کی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے پنجاب میں مہنگائی کی روک تھام اور پولیس اصلاحات کے عمل میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم نے سردار عثمان بزدار کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا اور ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات کی گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain